براؤزنگ ٹیگ

#odi

پاکستان ویمنز ٹیم کیلئے ون ڈے ورلڈکپ میں براہ راست جگہ بنانا مشکل

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ کیلئے ون ڈے ورلڈ کپ میں براہ راست جگہ بنانا مشکل ہوگیا۔ پاکستان ٹیم ویمنز چیمپئن شپ میں تمام میچز کھیل چکی ہے جس کے بعد اس کے 17 پوائنٹس ہیں جبکہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے 14، 14 پوائنٹس ہیں۔ اگلے ماہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے چیمپئن شپ کے تین میچز ہونا ہیں، دونوں ٹیموں میں سے جو دو میچز جیتا وہ پاکستان پر سبقت لے جائے گا۔

ایشیا کپ ،ممکنہ میزبانوں میں یو اے ای ،سری لنکا ،بنگلہ دیش اور عمان شامل

لاہور(پاک ترک نیوز) بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ایشیا کپ کے مستقبل کی میزبانی کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا ۔ ممکنہ میزبانوں میں یو اے ای ،بنگلہ دیش ،سری لنکا اور عمان شامل ہیں ۔ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے بھارتی نشریاتی اداروں سے مشورہ طلب کرتے ہوئے ایشیاکپ کیلئے میڈیا حقوق کی بولی لگانے کا عمل شروع کرنے کا منصوبہ بنالیا۔ اے سی سی نے 4 ٹورنامنٹس کے میڈیا حقوق کے سودے کا ارادہ رکھتی ہے لیکن براڈکاسٹر طویل مدتی منصوبے میں دلچسپی رکھتے ہیں، اس ٹینڈر ایشیاکپ کے چار ایونٹس شامل ہیں جس میں 50 اوور کے دو…

جیسن گلیسپی ریڈ جبکہ گیری کرسٹن کو وائٹ بال کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے گیری کرسٹن کو پاکستان کی وائٹ اور جیسن گلیسپی کو ریڈ بال کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ پی سی بی کوچز کی تلاش کے لئے پہلے ہی اشتہار جاری کر چکا ہے، اشتہار میں 15 اپریل تک درخواستیں مانگیں گئی ہیں۔رسمی کارروائی پوری ہونے پر پی سی بی دونوں کوچز کی تعیناتی کا اعلان کرے گا، رسمی کارروائی 15 اپریل تک پوری ہو گی جس کے بعد پی سی بی باقاعدہ اعلان کرے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے…

پی سی بی انٹر کلب ون ڈے ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹر کلب ون ڈے ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے جو ملک کے 16 ریجنز میں اپریل میں منعقد ہوگا ۔ پی سی بی آئین 2014 کے تحت تمام رجسٹرڈ کرکٹ کلب ( فعال اور غیر فعال) اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ واضح رہے کہ 2023 کے انتخابات کے بعد جو تازہ ترین اسکروٹنی ہوئی ہے، وہ نوٹیفائیڈ لسٹ حتمی تصور کی جائے گی ۔ ا سکے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ نئے کلبوں کے لیے رجسٹریشن کا عمل بھی کھولے گا اور دلچسپی رکھنے والے کلب متعلقہ ڈسٹرکٹ/ زونل کرکٹ ایسوسی ایشن کے ماڈل آئین کے…

ویسٹ انڈیز ویمنز سیریز کیلئے20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

لاہور(قیوم زاہد سے ) ویسٹ انڈیز ویمنز سیریز کیلئے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا۔ ممکنہ کھلاڑی 2 اپریل سے کراچی میں تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گی۔ سلیم جعفر کی سربراہی میں خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کے خلاف 18 اپریل سے 3 مئی تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والی وائٹ بال سیریز کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے۔ سیریز میں تین ون ڈے جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں اس کے علاوہ پانچ ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں۔ عائشہ ظفر (29 ون ڈے، 20 ٹی ٹوئنٹی ) گل…

پاکستان کرکٹ ٹیم نومبر میں وائٹ بال سیریز کیلئے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم نومبر میں وائٹ بال سیریز کیلئے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔دورے کے دوران تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز 4 سے 18 نومبر تک کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال نومبر میں وائٹ بال سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی ۔ یہ دورہ 25-2024 کے موسم گرما میں آسٹریلیا کے وائٹ بال شیڈول کا آغاز ہوگا۔ اس دورے میں پاکستان ٹیم چھ میچ کھیلے گی جن میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں جو 4 سے 18 نومبر 2024 تک چھ شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان…

جویریہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

لاہور(پاک ترک نیوز) جویریہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ جویریہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انہوں نے اپنے پندرہ سالہ ون ڈے کریئر کا آغاز 6 مئی 2008 کو سری لنکا کے خلاف ویمنز ایشیا کپ میں کرونیگالا سری لنکا میں کیا تھا۔انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا آغاز 2009 میں آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں کیا تھا۔ جویریہ نے 228 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان ویمنز ٹیم کی نمائندگی کی اور 4,903 رنز بنائے جس میں دو سنچریاں اور 25 نصف سنچریاں شامل تھیں۔ انہوں نے 28…

امید ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کپتانی کریں گے ،فخر زمان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ امید ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کپتانی کریں ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کے لیے مقابلہ ضروری ہوتا ہے۔اچھا اور برا وقت ہر کھلاڑی پر آتا ہے، پرامید ہوں کہ بابر اعظم بڑا سکور کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نے لاہور قلندرز کی اچھی کپتانی کی ہے، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انٹرنیشنل کرکٹ میں فرق ہے لیکن امید ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف…

ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سڈنی(پاک ترک نیوز) آسٹریلیا کے اوپنر بلے بازڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی فیملی کو زیادہ وقت دینا چاہتا ہوں۔ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے باوجود چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گا، اگر آسٹریلوی ٹیم چاہے تو مجھے ایونٹ میں شامل کر سکتی ہے۔ ڈیوڈ وارنر نے 161 میچز میں ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 33 نصف…

پہلا ون ڈے ،آسٹریلیانے بھارت کو 277رنز کا ہدف دیدیا

موہالی (پاک ترک نیوز) بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریزکے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 277رنز کا ہدف دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر موہالی میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔آسٹریلیا نے مقررہ پچاس اوورز میں 10وکٹوں کے نقصان پر 276رنز بنائے ۔آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 52،جوش انگلس نے45 سٹیوسمتھ نے 41رنز کی اننگز کھیلی ۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5جبکہ ایشون،جدیجہ اور بمرا نے ایک ایک وکٹ حاصل…

پاکستان نے ون ڈے رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم دوبارہ سے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آ گئی ۔ جنوبی افریقہ کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست کے بعد پاکستان پھر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگیا، بھارت ایشیا کپ کا فاتح بن کر بھی ون ڈے رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ پاکستان ایشیا کپ نہ جیت سکا لیکن رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر آگیا۔ پاکستان اور بھارت کے ریٹنگ پوائنٹس 115 ہیں، البتہ پاکستان کو ڈیسیمل پوائنٹس پر برتری ہونے کی وجہ سے پہلی پوزیشن ملی، آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں…

پاکستانی ٹیم کا ون ڈے میں دوبارہ نمبر ون پوزیشن پر پہنچنے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس ون ڈے میں دوبارہ سے آئی سی سی رینکنگ میں نمبرون پوزیشن حاصل کرنے کا موقع موجود ہے ۔ اگر آسٹریلیا سائوتھ افریقہ سے پانچوں ایک روزہ میچ بھی ہار جاتا ہے تو پاکستان پہلی پوزیشن پر دوبارہ پہنچ سکتا ہے ۔ ایک روزہ میچوں کی رینکنگ میں اس وقت آسٹریلیا پہلی پوزیشن پر موجود ہے ۔پاکستان دوسرے جبکہ بھارت تیسری پوزیشن پر موجود ہے ۔ دوسری جانب اگر بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دے بھی دے تو پھر بھی وہ دوسری پوزیشن پر پہنچے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ…

بابراعظم کو ون ڈے میں زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کرنے کیلئے ایک اننگز درکار

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کرنے کیلئے ایک تھری فگر اننگز کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی جانب سے سعید انور نے 20سنچریاں سکور کی ہیں ۔بابراعظم 19سنچریوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں ۔ محمد یوسف 15کے ساتھ تیسرے جبکہ محمد حفیظ 11سنچریوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ فخر زمان ،اعجاز احمد اور انضمام الحق نے 10،10سکور کی ہیں ۔

بابراعظم نے کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے پر نظریں مرکوزکرلیں

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے پر نظریں مرکوز کرلیں ۔ بابراعظم کو ایک روزہ میچوں میں تیز ترین 2000رنز بنانے کیلئے محض 6رنز درکارہیں ۔ بابر اعظم یہ کارنامہ بھارت کیخلاف میچ میں انجام دے سکتے ہیں ۔کوہلی نے بطور کپتان 36اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا بابر اعظم محض30اننگز میں 1994رنز بنا چکے ہیں ۔ کپتان بابراعظم نے ایشیا کپ کے پہلے میچ میں نیپال کے خلاف 131 گیندوں پر 151 رنز بناتے ہوئے کم اننگز میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا جنوبی افریقی بیٹر…

پاکستان کی جانب سے ایشیا کپ کے 17رکنی سکواڈ میں ایک تبدیلی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان نے ایشیا کپ کیلئے اعلان کردہ 17 رکنی اسکواڈ میں طیب طاہر کی جگہ سعود شکیل کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔تاہم سعود شکیل کی شمولیت کے باوجود طیب طاہر ٹیم کے ہمراہ ہی رہیں گے اور ریزرو کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ بقیہ کھلاڑیوں میں امام الحق، فخر زمان، محمد حارث، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، عبداللہ شفیق، شاداب خان، محمد نواز، اسامہ میر، آغا سلمان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، فہیم…

پاک افغان دوسرے ون ڈے آج ،شاہین سیریز نام کیلئے پرعزم

ہمبنٹوٹا(پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا ۔ شاہین سیریز اپنے نام کرنے کیلئےپرعزم ہے جبکہ افغان ٹیم سیریز میں رہنےکیلئے بھرپور جان لڑائے گی ۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج سری لنکا کے شہر ہمبٹوٹا میں کھیلا جائے گا ۔ پاکستان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دی تھی۔افغان ٹیم بھی سیریز میں واپسی کیلئے پر امید ہے جبکہ پہلے میچ میں…

پہلا ون ڈے ،پاکستان کی پوری ٹیم 201رنز کر آئوٹ

ہمبٹوٹا (پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستان کیخلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 201رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔افغانستان کو جیت کیلئے 202رنز کا ہدف ملا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ کارگر ثابت نہ ہوا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا ۔ پہلے ہی اوور میں فخر زمان 2رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، کپتان بابر اعظم بغیر کئی رنز بنائے آئوٹ ہوئے ۔ محمد رضوان 21رنز بنا کر…

تمیم اقبال ون ڈے کی کپتانی سے مستعفی ،انجری کے باعث ایشیا کپ سے بھی باہر

ڈھاکہ(پاک ترک نیوز) تمیم اقبال ایک روزہ میچوں کی قیادت سے دستبردار ہوگئے ۔انجری کے باعث ایشیا کپ سے بھی باہرہو گئے ۔ بنگلہ دیشی اوپنر کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کے باعث وہ ایشیا کپ سے بھی باہر ہو گئے ہیں، ستمبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ایکشن میں دکھائی دے سکتے ہیں۔ جولائی میں تمیم اقبال کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے انہیں ملاقات کے لیے بلایا تھا اور ریٹائرمنٹ سے دستبردار ہونے پر قائل کیا تھا۔ وزیراعظم حسینہ واجد کی سفارش پر تمیم اقبال نے ریٹائرمنٹ واپس…

معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے دوبارہ ریٹائرمنٹ لے لی

لندن(پاک ترک نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے دوبارہ ریٹائرمنٹ لے لی۔ معین علی 2021 کے سیزن کے اختتام پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے لیکن پھر رواں سال ایشز سیریز سے کچھ دن قبل انگلش سپنر جیک لیچ کی انجری کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ کی جانب سے معین علی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تھا۔معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لیتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میں شرکت کی۔ تاہم گزشتہ روز انگلینڈ نے ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ…

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل ،گھر کی شیر بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار

کراچی(پاک ترک نیوز) ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں گھر کی شیر بھارت کی ٹیم مشکلات کا شکار ،آسٹریلیا کے 469رنز کے جواب میں آدھی بھارتی ٹیم 151رنز پر پویلین لوٹ چکی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق اوول میں جاری ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں دوسرے دن کے اختتام پر بھارتی ٹاپ آرڈر آسٹریلوی بائولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی ۔بھارت کے محض71 رنز تک 4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے، کپتان روہت شرما 15 رنز ، شبمان گل 13 جبکہ چتیشور پجارا 14 رنز بناکر سکے۔ کوہلی بھی 14 ہی رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔اجنکیا راہنے اور جڈیجا نے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More