براؤزنگ ٹیگ

#odi

نیوزی لینڈ سے شکست ،شاہین دو روزبعد ہی پہلی سے تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے

لاہور (پاک ترک نیوز ) شاہین کیویز سے آخری ایک روزہ میچ میں شکست کے بعد دو روز بعد ہی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی سے تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں ایک روزہ میچ میں شکست کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے تیسری پوزیشن پر آگئی۔ پاکستان نے 5 مئی کو پہلی پوزیشن حاصل کی تھی تاہم بدقسمتی سے صرف 2 دن نمبر رہ سکا، تازہ درجہ بندی میں آسٹریلیا کا پہلا، بھارت کا دوسرا اور پاکستان کا تیسرا…

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کل ہو گا

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا آخری ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا آخری ون ڈے کل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ شاہینوں کو سیریز میں چار صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست دے کر عالمی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی تھی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان ون ڈے کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر…

اپنی کارکردگی سے کبھی مطمئن نہیں ہوتا بلکہ بہتری لانے کی کوشش کرتا ہوں، بابراعظم

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ اپنی کارکردگی سے کبھی مطمئن نہیں ہوتا بلکہ بہتری لانے کی کوشش کرتا ہوں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں جب وہ پانچواں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے میدان میں اتریں گے تو یہ ان کا 100 واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ ہوگا۔ کپتان قومی ٹیم بابراعظم کے لیے یہ سفر کتنا دلچسپ اور چیلنجنگ رہا ہے اس بارے میں انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی پوڈ کاسٹ میں تفصیل کے ساتھ گفتگو کی ہے۔ بابراعظم اس لمحے کو خاص…

چوتھا ون ڈے ،پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔ پاکستان نے 2وکٹوں کے نقصان پر 95رنز بنا لئے ہیں ۔کپتان بابر اعظم 22جبکہ محمد رضوان 6رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔

پاک نیوزی لینڈ چوتھا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا

کراچی (پاک ترک نیوز ) پاک نیوزی لینڈ چوتھا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ایک روزہ سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیمیں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہوں گی ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔ شاہینوں کو کیویز پر 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کُن برتری حاصل ہے ۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے دو میچز اور کراچی میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں بابر الیون نے کیویز کو شکست دے…

نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی (پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں کیوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے ۔ شاہین فیصلہ کن برتری کیلئے میدان میں اتریں گے ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا۔شاہین سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ایک روزہ میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں آج کھیلا جائے گا۔شاہینوں کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے ۔ اگر قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کیویز کو 5 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کرتی ہے تو آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر قابض ہوجائے گی تاہم اگر کامیابی کا تناسب 1-4 رہا…

پاک نیوزی لینڈ تیسرا ون ڈے کل ،شاہین سیریز نام کرنے کیلئے بے تاب

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ کل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے تین بجے شروع ہو گا۔ قومی ٹیم کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے ۔شاہین سیریز اپنے نام کرنے کیلئے بےتاب ہیں تو نیوزی لینڈ بھی سیریز میں پہلی فتح کیلئے سر دھڑ کی بازی لگانے کیلئے تیار ہے ۔…

پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرےایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریزکے دوسرےمیچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ پاکستان کی جانب سے تین تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔شان مسعود ،شاہین آفریدی اور شاداب خان کی جگہ عبداللہ شفیق ،اسامہ میر اور احسان اللہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

پاک نیوز ی لینڈ دوسرا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا

راولپنڈی (پاک ترک نیوز ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج دوسرےایک روزہ میچ میں مد مقابل آئیں گی ، شاہینوں کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جو ڈے نائٹ ہو گا جو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہو گا۔ دوسرے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے ، سپنر شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان نے پہلے میچ میں مہمان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی…

پاک نیوزی لینڈ دوسرا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ کل کھیلاجائے گا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا ۔ پاکستان وقت کےمطابق یہ میچ 3بجکر 30منٹ پر کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ اس سے قبل گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، کیوی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں سات…

پاکستان نے ون ڈے کرکٹ میں 500 فتوحات حاصل کرلیں

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں فتح حاصل کرکے بڑا سنگ میل بھی عبور کرلیا۔ پاکستانی ٹیم نے949 ویں انٹرنیشنل میچ میں 500 فتوحات مکمل کر لی ہیں۔ قومی ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنلز میں مجموعی طور پر 500 فتوحات حاصل کر لیں،پاکستان مینز کرکٹ ٹیم پانچ سو میچ جیتنے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔ یاد رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا اس سے قبل پانچ، پانچ سو ون ڈے میچز جیتنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

پاکستان کا ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ون ڈے اسکواڈ کے لیے پاکستان ٹیم میں 6 اسپشلسٹ کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، ان میں عبداللہ شفیق،آغا سلمان، حارث سہیل، امام الحق،اسامہ میر اور وسیم جونیئر شامل ہیں۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ ساڑھے تین بجے کھیلا جائے گا ۔ اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-2 سے برابر رہی تھی ایک میچ بارش کی نذر ہو گیاتھا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا

راولپنڈی (پاک ترک نیوز ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، میچ ڈے نائٹ ہو گا اور میچ کا آغاز ساڑھے تین بجے ہو گا۔ سیریز کا دوسرا میچ 29 اپریل، تیسرا 3 مئی، چوتھا 5 مئی اور پانچواں اور آخری میچ 7 مئی کو کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کی…

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائیگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہو گا۔ ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی آج ہوگی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔ سیریز کا دوسرا میچ 29 اپریل، تیسرا میچ 3 مئی، چوتھا میچ 5 مئی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 7 مئی کو کھیلا…

نیوزی لینڈ سے شکست کا ملبہ کسی پر بھی نہیں ڈالوں گا، بابراعظم

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ شکست کا ملبہ کسی پر بھی نہیں ڈالوں گا کیونکہ یہ ٹیم ورک ہوتا ہے اور ہمیشہ ایک ٹیم جیتتی ہے یا ہارتی ہے تاہم جہاں ضرورت ہے اچھا کرنے کی مزید بہتری ضرور لائیں گے۔ راولپنڈی میں ٹی 20 میچز کی سیریز مکمل ہونے کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ دو دن کے وقفے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، 15 اوور کے بعد 190 کا ہدف سمجھ رہے تھے لیکن یہ درست ہے کہ آخری تین اوور میں رضوان سے ہٹ نہیں لگی، رضوان مزید دو رنز کر سکتے…

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آج لاہور پہنچے گی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کے خلاف سیریز کے لئے نیوزی لینڈ کا سکواڈ آج پاکستان پہنچےگا۔ کیوی ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کررہے ہیں، کیوی ٹیم پاکستان کے خلاف 5 ٹی 20 میچز کی سیریزکھیلے گی جس کا آغاز 14 اپریل سے ہوگا۔گزشتہ روز نیوزی لینڈ کا ٹی 20 سکواڈ کرائسٹ چرچ سے پاکستان کے لئے روانہ ہوا، جو براستہ دبئی آج لاہور پہنچے گا۔پاکستان روانگی سے قبل کرائسٹ چرچ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اپنے سکواڈ کی تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔ پہلا ٹی 20 میچ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے…

بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائد بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ٹیسٹ اور ون ڈے کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔قومی قائد بابر اعظم کی ون ڈے فارمیٹ میں حکمرانی برقرار ہے، بابر اعظم 887 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں سر فہرست ہیں۔ قومی بیٹر امام الحق ایک درجہ ترقی کے بعد ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں، ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم کی بیٹنگ رینکنگ میں…

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی

لاہور(پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ بورڈز میں نئے شیڈول پر اتفاق ہو گیا ہے، اب میچز پہلے لاہور، راولپنڈی اور پھر کراچی میں ہوں گے،اس سے قبل سیریزکاآغازکراچی سے اور اختتام راولپنڈی میں ہونا تھا۔ نیوزی لینڈ کے دورے پاکستان کے دوران پانچ ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ہی ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔ لاہورمیں تین ٹی ٹوئنٹی میچ 14،15اور17اپریل کوکھیلے جائیں گے۔ راولپنڈی میں دو ٹی ٹونٹی میچ 20 اور 24 اپریل کو کھیلے جائیں گے، پہلا ون ڈے بھی کراچی میں 26 اپریل…

سابق انگلش کپتان آئن مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق انگلش کپتان آئن مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ جولائی 2022 میں آئن مورگن نے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہا تھا لیکن اب انہوں نے ٹی20 کرکٹ سے بھی ناطہ توڑ لیا ہے۔ انگلینڈ کو 2019 کا ورلڈکپ جتوانے والے سابق کپتان نے محض 36 برس کی عمر میں کھیل سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ آئن مورگن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 میچ میں آخری بار شرکت کی تھی، انہوں نے مجموعی طور پر 115 ٹی20 میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More