براؤزنگ ٹیگ

#office

وزیراعظم کا پاسکو میں مبینہ گندم سکینڈل کا نوٹس، مجرمانہ کارروائی کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاسکو میں مبینہ گندم سکینڈل کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مبینہ گندم سکینڈل کا نوٹس لیتے ہوئے سابق ایم ڈی پاسکو کیپٹن (ر) سعید سمیت دیگر افسران کے خلاف مجرمانہ غفلت کی کارروائی اور گندم کا سراغ لگانے کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم نے ڈی جی ایف آئی اے کو پاسکو میں کرپشن کی انکوائریز ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعظم انسپکشن کمیشن کو ابتدائی انکوائری میں گمراہ کن معلومات فراہم کی گئی تھیں، گزشتہ 2 سال میں…

تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ فوری ڈی سیل کیا جائے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کا دفتر فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے محفوظ فیصلہ جاری کیا جس میں عدالت نے کہا کہ سی ڈی اے نے 2022 اور 23 میں سابقہ مالک کو نوٹس جاری کیا اور اس کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی جا سکی کہ پرانے مالک کو کیوں نوٹس بھیجے جاتے رہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نوٹس یا شوکاز نوٹس کے سروس کی کوئی رسید ریکارڈ پر نہیں، سی ڈی اے کا دفتر سیل کرنے کا آرڈر بھی پی ٹی آئی کو نہیں…

پاکستان کا وسط ایشیا تک ریل نیٹ ورک تعمیر کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) قازقستان کی پارلیمینٹ کے چیئرمین یرلان کوشانوف کی قیادت میں 9 رکنی پارلیمانی وفد نے اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور قازقستان کے تعلقات کی خصوصی نوعیت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا، پاکستان اور قازقستان تاریخ، مذہب اور ثقافت میں گہرے جڑے ہوئے ہیں۔ پاکستان وسطی ایشیائی ریاستوں بالخصوص قازقستان کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت…

گوگل نے پاکستان میں رابطہ آفس کھولنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں رابطہ آفس کھولنے کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی سرچ انجن نے بطور کمپنی پاکستان میں رابطہ آفس کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ گوگل حکام سے رابطے جاری ہیں، دسمبر کے دوسرے ہفتے میں وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے،گوگل وفدسےملاقات میں پالیسیز،مسائل، حکومتی تعاون سمیت دیگرامور پرگفتگو ہوگی۔گوگل آفس کا قیام پاکستانی صارفین کیلئےاہم سنگ میل ثابت ہوگا،گوگل ایشیا پیسیفک نےسیکیورٹیزاینڈایکسچینج…

کینیڈا کا پاکستان کے لیے ویزا آفس ابوظہبی سے دوبارہ اسلام آباد منتقل کرنے کا اعلان

ٹورنٹو (پاک ترک نیوز) کینیڈا نے پاکستان کے لیے ویزہ آفس اسلام آباد منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کینیڈا حکام کے مطابق پاکستان کے لیے ویزہ آفس ابوظہبی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ جبکہ کینیڈین حکومت نے ویزہ آفس اسلام آباد منتقل کرنے کے لئے خطیر رقم بھی مختص کردی ہے۔ 10 سال پہلے کینیڈا نے ویزہ آفس مختلف وجوہات کی بنا پر ابوظہبی منتقل کردیا تھا۔ ویز ا آفس ابوظہبی میں ہونے کی وجہ سے کینیڈا جانے والے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ ویزا آفس اسلام آباد…

ایلون مسک نے ٹوئٹر سے آدھے ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے 7روز بعد ہی اپنی کمپنی ٹوئٹر سے آدھے ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا ۔کمپنی ملازمین کو ایک میل کر کے اپنے حکم سے آگاہ کیا ہے۔ٹوئٹرنے آج سے اپنے ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کر دیا، کمپنی نے عارضی طور پر اپنے دفاتر کو بند کرنے اور ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میل میں لکھا گیا ہے کہ ہم ٹوئٹر کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کیلئے اپنے افرادی قوت کو کم کرنے کے مشکل عمل سے گزرنا ہو گا، ۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ اس سے متعدد افراد…

حکومت کا ہفتے کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر میں ہفتے کے روز کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سرکاری دفاتر کے اوقات میں کمی کردی گئی ۔ اب سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 8بجے سے 3بجے تک کردیئے گئے ہیں جبکہ جمعتہ المبارک کو صبح 8بجے سے ایک بجے تک سرکاری دفاتر کام کریں گے ۔اس سے قبل سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے شام 5 بجے تک تھے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتہ کی چھٹی منصب سنبھالنے کے بعد ختم کی تھی،…

وزیراعظم نے ہفتے میں 2سرکاری تعطیلات ختم کردیں

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں 2سرکاری تعطیلات ختم کردیں ۔ وزیراعظم نے دفتری اوقات کار میں بھی تبدیلی کردی ۔ دفاتر صبح 8بجے سے کام کا آغاز کریں گے ۔ شہباز شریف کی وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے سے ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف سے عملے کا تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر کا کہنا تھا کہ کمر کس لیں، عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں، ایک لمحہ مزید ضائع نہیں کرنا، ایمان داری، شفافیت، مستعدی، انتھک محنت ہمارے راہنما اصول ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان بازاروں کی…

لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کے دفتر پر حملہ،3افراد زخمی

لندن (پاک ترک نیوز) لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے دفتر پر نا معلوم افراد نے حملہ کردیا ۔حملے کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں سابق وزیراعظم نواز کے دفتر پر 15سے 20افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کے گارڈ کے ساتھ بد تمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

پرتگال :ملازمین کو دفتری اوقات کے بعد طلب کرنے پر جرمانہ

لزبن(پاک ترک نیوز) پرتگال نے قانون پاس کیا ہے کہ دفتری اوقات کے بعد اپنے ملازمین سے رابطہ کرنے پر جرمانہ کیا جائے گا ۔اس کے ساتھ ساتھ کمپنیاں ملازمین سے ریموٹ ورکنگ یا گھر سے کام کرنے کی صورت میں بجلی اورانٹرنیٹ کی مد میں اضافی رقم بھی ادا کرنا ہو گی۔نئی ترامیم کے مطابق کمپنیوں کو ملازمین کے گھروں سے کام کے دوران ان کی نگرانی سے بھی روک دیا گیا ہے۔ اس قانون سازی کا مقصد ورکرز کو دفتری امور اور گھریلو معاملات میں متوازن کرنے میں مدد دی جائے گی ۔برسرِ اقتدار سوشلسٹ پارٹی کا مؤقف ہے کہ یہ قانون…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More