براؤزنگ ٹیگ

#ogra

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا پلان بنا لیا۔ حکومت نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، پٹرول ساڑھے 4 روپے جبکہ ڈیزل 2 روپے 50 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 2 روپے 92 پیسے فی لٹر مہنگا ہو سکتا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ برینٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 82 ڈالر 52 سینٹ فی بیرل ہے، اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری…

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے 50پیسے تک اضافے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے 50پیسے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے ۔ نئی حکومت کی تشکیل سے قبل عوام کیلئے بری خبر آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 7 روپے سے زائد مہنگی ہو سکتی ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 7.50 روپے تک مہنگی ہو سکتی ہیں،پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 47 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 7.50 روپے تک بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ آج…

یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات 10روپے لٹر مہنگی ہونے کا امکان 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم فروری سے 10 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں 7.85 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 2.06 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتاہے۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 16 جنوری 2024 سے 6 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل کی قیمت 3.7 ڈالر تک پہنچ گئی ہے، کیونکہ بین الاقوامی کمپنیوں نے موٹر اسپرٹ پر اپنے پریمیم میں اضافہ کیا ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔قیمتوں میں اضافے کا اعلان 31جنوری 2024کی رات ہوگا۔ ذرائع آئل…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ملک میں عام انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 7روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے ۔ نگران حکومت کی جانب سے 31 جنوری سے 15 فروری تک کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا سکتا ہے تاہم حتمی فیصلہ اوگرا کی تجویز کے بعد کیا جائے گا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران مشرق وسطیٰ میں حوثی باغیوں کے بحرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کے باعث تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافے کا اثر پاکستان میں بھی پٹرول اور…

پیٹرول 8 روپے فی لٹر سستا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)حکومت نے آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا اعلان کردیا۔ نگراں وفاقی حکومت نے اوگرا کی سفارش پر آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 259.34 پیسے ہو گئی ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی یا ردوبدل نہیں کیا۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت276.21 روپے فی لیٹر پر قرار رکھی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے سے زائد کی کمی کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر سے زائد کمی ہو سکتی ہے لیکن اس کا حتمی فیصلہ اوگرا کی سمری پر حکومت کرے گی۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گزشتہ پندرہ دنوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے جس سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ او سی ایسی ا اور اوگرا کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک کی مدت…

یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے تک کمی کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں7 روپے کمی ہونے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کےمطابق اوگرا نے قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے ورکنگ کا آغاز کردیا، عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں اوگرا کی طرف سے حکومت کو بھیجی جانے والی سمری میں پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے، جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ دوسری جانب آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے ہفتہ وار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم دسمبر سے بڑی کمی کا امکان ہے ۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ملک میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔روسی تیل کی فی بیرل قیمت60ڈالر سے بھی نیچے آگئی، یورپی یونین کی جانب سے روسی تیل کی 60ڈالر فی بیرل کی حد مقرر کی گئی ہے مگر مارکیٹ میں روسی تیل کی قیمت مقررہ حد سے بھی نیچے چلی گئی ہے۔ عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ کے سودے ایک فیصد کمی کے ساتھ 80.58ڈالر فی بیرل جبکہ…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے تک کمی کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان ہے ۔پٹرول 15روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10روپے تک کمی کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو ماہ بعد کمی کا امکان ہے ۔ پٹرول کی قیمت میں 15روپے ،ہائی سٹیڈ ڈیزل 10جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے تک کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے، تاہم پیٹرولیم لیوی کو بڑھانے کی صورت میں قیمتوں میں زیادہ کمی کا امکان نہیں۔ حکومت پٹرول پر 60 روپے،…

مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا گیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا گیا۔حکومت نے پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 26 روپے سے زائد اضافہ کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق رات بارہ بجے سے 30 ستمبر تک ہوگا۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 26 روپے دو پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17.34 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔دوسری جانب لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔ حالیہ اضافے کے بعد فی لیٹر…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں15 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لٹر تک کا اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ پٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری نگران وزیراعظم کی مشاورت سے دے گی، قیمتوں میں اضافہ آئندہ 15 دنوں کیلئے ہوگا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13روپے سے زائد اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مہنگائی میں پسی عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کا فیصلہ ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لٹر 13روپے سے زائد اضافے کا امکان ہے ۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی سمری حکومت کو بھجوا دی۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں سے متعلق دو تجاویز بھوائی ہیں ،پیٹرول اور ڈیزل پر دو سے 5 فیصد فی لیٹر جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویزبھی شامل ہے۔ دو فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے جبکہ 5 فیصد جی ایس ٹی عائد ہونے کی صورت میں پیٹرول کی فی لیٹر…

اوگر نے گیس 74فیصد مہنگی کرنیکی منظوری دیدی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے گیس 74فیصد مہنگی کرنیکی کی منظوری دیدی ۔حکومت کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق جولائی 2022 سے ہوگا۔ تفصیلات کےمطابق اوگرا اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے گیس پر 466روپے اٹھائیس پیسے جبکہ سوئی سدرن کے لیے 469روپے اٹھائس پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی ہے، سوئی ناردرن کے لیے گیس کی نئی قیمت 952روپے 17پیسے ، سوئی سدرن کیلئے نئی قیمت 1161روپے 91پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اوگرا نے گیس کی…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30روپے فی لٹر کمی کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عوام کیلئے خوشخبری ، عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے ۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 دسمبر کو ہوگا۔ اوگرا 15 دسمبر تک تیل کی خریداری کی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گا اور اوگرا ورکنگ 15 دسمبر تک تیل کی خریداری پر مشتمل ہوگی، اوگرا ورکنگ پر حتمی فیصلہ وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کریں گے۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی خریداری 76 سے 77 ڈالر فی بیرل کی جا…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16روپے تک کمی کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے 16روپے تک کمی کا امکان ہے ۔ قیمتوں کا حتمی اعلان وزارت خزانہ آج شام کو کرے گی۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ورکنگ پیپر تیار کر لیا، دستاویز کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 16 روپے 61 پیسے فی لٹر اور پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 24 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 14 روپے 20 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 87 پیسے فی لٹر سستا ہوسکتا ہے،

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں،اوگرا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔ ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30 ستمبر کی رات کو ہی ہو گا۔ترجمان اوگرا نے کہا کہ بےبنیاد خبروں سے مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 18روپے تک کمی کا امکان ہے ۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کیلئے اوگرا نے ورکنگ کا آغاز کردیا ۔پٹرول کی قیمت میں 9 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے کمی کا امکان ہے۔ تین روز کے دوران عالمی رجحان کے مطابق اوگرا حتمی سمری بھجوائے گا اور یکم اکتوبر سے حکومت کی جانب سے عوام کا بڑا ریلیف دئیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم وزیر خزانہ کی مشاورت سے حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ دوسری…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ۔ اعلان آج متوقع ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے بجائے بڑھنے کا امکان ہے ، دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان نہ ہونے کے باعث پمپوں نے خریداری روک دی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی کوئی تجویز نہیں، معمولی اضافے کا امکان ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15روپے لٹر کم ہونے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15روپے فی لیٹر تک کم ہونے کا امکان ہے ۔ اوگرا نے پیٹرول 15روپے، ڈیزل 7روپے اور مٹی کا تیل 2روپے فی لٹر سستا کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح کم کرکے ریلیف بڑھایا بھی جاسکتا ہے، تاہم حتمی فیصلہ آج وزیراعظم کریں گے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 18روپے تک اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مہنگائی میں پسی عوام کیلئے ایک اور بری خبر ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 18روپے تک اضافے کا امکان ہے ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا کی سمری کل وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی۔ پیٹرول 15 روپے جبکہ ڈیزل 18 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق دو تجاویز تیار کی ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کم کرکے قیمتیں برقراررکھی جاسکتی ہیں۔لیوی ٹیکس میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافہ کرکے قیمتیں بڑھائی جا سکتی ہیں۔ اوگرا کی جانب سے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More