براؤزنگ ٹیگ

oil

پٹرولیم و گیس کی تلاش و پیداواری کمپنیوں کا پاکستان میں 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پٹرولیم و گیس کی تلاش و پیداواری کمپنیوں نے پاکستان میں 3 سال کے دوران 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے پٹرولیم اور گیس کے شعبے کی تلاش و پیداواری کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، محسن نقوی، انجینئر امیر مقام، احسن اقبال، سردار اویس خان لغاری، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان، وزیرِ اعظم…

پاکستان کو افغانستان کے راستے وسط ایشیا سے تیل و گیس کی فراہمی اب ممکن ہو گئی

کابل(پاک ترک نیوز) افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے قازقستان اور ترکمانستان کے ساتھ ملکرملک کے مغربی حصے میں ایک لاجسٹک ہب بنانے پر اتفاق کیا ہے جس کا مقصد جنگ زدہ ملک کو وسط ایشیائی ریاستوں اور روس سے جنوبی ایشیا تک تیل و گیس سمیت علاقائی برآمدات کے لیے ایک اہم لاجسٹک پوائنٹ بنانا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے آخر میں افغان دارالحکومت میں تینوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد طالبان کے قائم مقام وزیر تجارت نورالدین عزیزی نے میڈیاکو بتایا کہ تکنیکی ٹیمیں دو ماہ کے اندر اس حب کے…

برکس :چین اور ایران کے درمیان ریکارڈ تیل کی تجارت

بیجنگ (پاک ترک نیوز) ایران اور برکس کے اتحادی چین کے درمیان ریکارڈ سطح پر تیل کی تجارت ہوئی ہے ۔ ایرانی تیل کی برآمدات 6سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں ۔ ایران نے تاریخی 35بلین ڈالر کے ساتھ تیل کی برآمدات کا ہدف حاصل کیا ہے خاص طور پر 2024کے پہلے تین مہینوں کے دوران اوسطاً 1.56ملین بیرل یومیہ رہا ہے ۔ان برآمدات کا ایک بڑا حصہ چین کو دیا گیا ہے۔ برکس اقتصادی اتحاد نے جغرافیائی سیاسی منظر نامے کو اس تبدیل کردیا جب چھ ممالک نے شمولیت کی ان میں سعودی عرب، ایران، مصر، ایتھوپیا، اور متحدہ عرب…

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

نیو یارک (پاک ترک نیوز) اسرائیل اور ایران میں کشیدگی کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ برطانوی آئل کی نئی قیمت 89.74 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ امریکی خام تیل 2.56 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 84.66 فی بیرل کا ہوگیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز برینٹ فیوچرز کی قیمت میں 29 سینٹ اضافہ ہوا تھا،جمعرات کے روز برینٹ فیوچرز کی قیمت میں 29 سینٹ یا 0.3 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 87.58 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو…

ملک میں مہنگائی 50سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز )عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافےنےمہنگائی کو50سال کی بلند ترین سطح پرپہنچادیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مہنگائی 1974کےبعد سب سے زیاد رہی ہے بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی بڑھنے کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے ۔ مالی سال کی پہلی ششماہی میں شہری علاقوں میں توانائی کی مہنگائی50فیصد سے بڑھ گئی ، بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافے سےپیداواری لاگت میں کافی اضافہ ہوا ہے جس کے سبب مالی سال کی…

ترکیہ میں تیل کی پیداوار ایک لاکھ بیرل یومیہ تک بڑھانے کا ہدف مقرر

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے شیرناک میں روزانہ تیل کی پیداوار جو طویل عرصے سے دہشت گردی کا شکار ہونے کی بنا پر کم تھی۔ اب رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام تک نئے عروج کو پہنچنے والی ہے۔ توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر الپرسلان بائراکٹر نے استنبول میں ایک روزہ افطار ڈنر میں کہا ہے کہجنوب مشرقی گبر پہاڑی علاقے میں اس وقت پیداوار تقریباً 37,000 بیرل یومیہ ہے۔ہم رمضان کے آخر تک 40,000 بیرل تک پہنچ جائیں گے۔ جبکہ ہمارا ہدف سال کے آخر تک 100,000 بیرل یومیہ کی پیداوار ہے۔انہوں نے کہا…

ایران نے تیل کی پیداوار بڑھانے کے لئے 13ارب ڈالر کے معاہدے کر لئے

تہران (پاک ترک نیوز) ایران نے مغربی پابندیوں کے پیش نظر تیل کی پیداوار بڑھانے کے لیے ملکی کمپنیوں کے ساتھ 13 ارب ڈالر کے معاہدوں کو حتمی شکل دےدی ہے۔ ایران کےسرکاری میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں، تیل کی وزارت اور ایرانی کاروباری اداروں نے چھ بڑے شعبوں میں یومیہ تیل کی پیداوار بڑھانے کے لیے 13 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے۔ان معاہدوں کا مقصد ملک کی تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے ۔ جس کے لئے ملک کیتیل کی پیداوار میں 350,000 بیرل یومیہ اضافے کا ہدف رکھا گیاہے۔ گذشتہ اکتوبر میں ایرانی وزیر…

یوکرین کی جانب سے روسی تیل اور گیس تنصیبات پر چھوٹے ڈرونز سے حملوں کا انکشاف

ماسکو (پاک ترک نیوز) یوکرین کی جانب سے روس کی تیل اور گیس کی صنعت پر چھوٹے ڈرونز سے نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد روسی سپلائی لائنوں میں خلل پڑنے کی اطلاعات ہیں ۔ مشتبہ ڈرون حملوں کے بعد گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کئی روسی توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہے، جن میں Tuapse میں Rosneft آئل ریفائنری، Klintsy میں Rosneft اسٹوریج کی سہولت، اور Novatek کے Baltic Sea Ust-Luga ٹرمینل شامل ہیں ۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں Tuapse اور Klintsy میں سہولیات میں آگ لگتی…

سعودی عرب نے غزہ جنگ کے باوجود تیل سستا کردیا

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے غزہ جنگ کے باوجود تیل سستا کردیا۔سعودی عرب کے اقدام سے اس کے تیل کے نرخ 27 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے۔ سعودی عرب کی جانب سے خام تیل کی قیمت میں کمی کے اعلان کے بعد سے عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ یہ حیرت انگیز فیصلہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سبب بنا ہے۔ برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی فی بیرل قیمت تین فیصد سے زائدکی کمی کے بعد 76 ڈالر سے نیچے آگئی ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4فیصد تک کمی ہوئی ہے۔امریکی خام تیل…

سعودی کمپنی آرامکو اور چینی کمپنی رونگ شینگ دونوں ایک دوسرے کے حصص خریدیں گی

بیجنگ (پاک ترک یوز) چین میں نجی کمپنی رونگ شینگ پیٹروکیمکل، سعودی کمپنی آرامکو سے مذاکرات کر رہی ہے۔ یہ مذاکرات آرامکو کی یونٹ ساسریف کے 50 فیصد حصص کی خریداری اور چینی یونٹ ننگو ژونگجن پیٹروکیمیکل کے 50 فیصد حصص آرامکو کو فروخت کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ جوبیل میں واقع ساسریف 305000 بیرل یومیہ پیداوار کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اگر یہ ڈیل آگے بڑھ جاتی ہے تو یہ پہلی نجی چینی کمپنی ہوگی جو اس کی شیئر ہولڈر بن جائے گی۔ واضح رہے اس سے پہلے چین کی سرکاری کمپنی سائنوپک کارپوریشن اب تک وہ…

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

نیو یارک (پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی ، پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلسل کمی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، عالمی منڈی میں مسلسل کم ہوتی قیمتوں کی وجہ سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ برینٹ کروڈ فیوچر 8 سینٹ کمی کے بعد 77.12 ڈالر جبکہ یو ایس کروڈ آئل 13 سینٹ کمی کے بعد 72.19 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔

خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی،4ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

لندن(پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد دسمبر کے لیے لندن برینٹ آئل کی قیمت 3 ڈالر 79 سینٹس کمی کے بعد 77 ڈالر 52 سینٹس فی بیرل پر آ گئی۔ امریکی خام تیل کے سودے 3 ڈالر 71 سینٹس کمی سے 72 ڈالر 95 سینٹس فی بیرل پر کئے گئے ہیں۔

پی آئی اے کو 16روز میں ایندھن سپلائی متاثر ہونے سے ساڑھے8ارب کا نقصان

کراچی(پاک ترک نیوز) پی ایس او سے ایندھن نہ ملنے کے باعث قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو 16 روز میں ساڑھے 8 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔ پی آئی اے کی آج بھی ملک بھر میں 18 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ کراچی سے سوئی جانے والی پرواز پی کے 155 دو گھنٹے تاخیر سے دوپہر 12 بجے شیڈول کر دی گئی جبکہ پشاور ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی دبئی، ابو ظہبی اور شارجہ کی پروازیں منسوخ کی گئیں۔ کراچی سے جانے اور آنے والی 2 طرفہ 12 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ کراچی سے اسلام آباد کی دو طرفہ 4 پروازیں، کراچی سے لاہور کی دو…

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

نیویارک(پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں دو فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع پر قابو پانے کی کوششوں میں سفارتی کوششیں تیز ہو گئیں، جس سے سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ کے بارے میں سرمایہ کاروں کے خدشات کم ہوگئے۔ خام تیل کی قیمتوں میں دو فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی۔ برینٹ آئل کے مستقبل کے سودوں میں 2.02 ڈالر یا 2.2 فیصد کمی ہوئی اور یہ 90.14 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوئے۔ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 2.19 ڈالر یا 2.5 فیصد کم ہو…

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

نیو یارک (پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے ۔ عالمی منڈی میں مسلسل تین دن کمی کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ برینٹ آئل کی قیمت میں عالمی منڈی میں 0.57 فیصد اضافے کے بعد فی بیرل قیمت 86.57 ڈالر ہو گئی۔امریکی خام تیل کی قیمت میں 0.75 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد فی بیرل قیمت 83.63 ڈالر ہوگئی۔

غزہ صورتحال ،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

نیو یارک (پاک ترک نیوز) حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ برطانوی برینٹ آئل کی قیمت 25 سینٹس اضافے سے 87 ڈالر 90 سینٹس فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 15 سینٹس اضافے سے 86 ڈالر 12 سینٹس فی بیرل ہو گئی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے تیل کی قیمتوں میں تقریبا 11 فیصد کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد لندن برینٹ آئل 84 ڈالر سات سینٹ جبکہ…

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 86ڈالر فی بیرل تک گر گئی

لندن(پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔ خام تیل کی قیمتیں 86ڈالر فی بیرل ہو گئیں ۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 5 فیصد سے زائد گر گئیں اور برینٹ خام تیل 85 ڈالر 81 سینٹ فی بیرل پر آ گیا۔ 18 ستمبر کو برینٹ خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل پر تھا۔ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت کم ہو کر 84 ڈالر 22 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔ تیل قیمت میں کمی کا رحجان جاری رہا تو پاکستان میں بھی تیل کی قیمت کم ہوجائے گی۔اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں مزید کمی نہ کیے جانے کا امکان ہے۔…

روس سے خام تیل کا دوسرا کارگو پاکستان پہنچ گیا

کراچی(پاک ترک نیوز) روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل کا دوسرا کارگو پاکستان پہنچ گیا۔ روس سے دوسرا خام تیل کا کارگو پاکستانی ریفائنری سنر جیکو نے درآمد کیا، خام تیل کو ایس پی ایم کے ذریعے گہرے سمندر میں آف لوڈ کیا گیا، سنرجیکو نجی شعبے میں روس سے خام تیل درآمد کرنے والی پہلی کمپنی ہے۔ پاکستان نے اس سے قبل روس سے ایک لاکھ ٹن خام تیل کا آرڈر دیا تھا، روس سے خام تیل کا پہلا کارگو اپریل میں پاکستان پہنچا تھا، پاکستان ریفائنری لمیٹیڈ نے روسی خام تیل کا پہلا کارگو حاصل کیا تھا۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2ہفتے کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

ماسکو(پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گزشتہ 2 ہفتے کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔خام تیل کی یہ قیمتیں 13 ستمبر کے بعد کم ترین سطح پر ہیں۔ برینٹ کروڈ کے دسمبر کیلئے سودے 1.72 فیصد کمی کے ساتھ 91.8 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نومبر کے لیے سودے 0.85 فیصد کمی کے ساتھ 88.58 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں رواں برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

نیو یارک (پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں رواں برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ برینٹ آئل 32 سینٹ اضافے کے ساتھ 93.59 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 24 سینٹ اضافے کے ساتھ 90.27 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔ دنیا کی تین چوتھائی تیل کی قیمت کے لیے استعمال ہونے والے برینٹ فیوچرز کی قیمت میں جون میں سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد سے تقریباً 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More