براؤزنگ ٹیگ

#OIL_PRICES

سعودی، اماراتی رہنماوں کا بائیڈن سے بات کرنے سے انکار

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) ایسے وقت میں جب امریکہ کی حکمت عملی کی کامیابی کا انحصار عالمی منڈی میں روسی تیل کے متبادل ذرائع تلاش کرنے پر ہے ایک اہم ڈیولپمنٹ نے واشنگٹن میں بے چینی لہر دوڑا دی ہے۔ وال سٹریٹ جرنل کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد بن زید النہیان نے امریکہ کی جانب سے بات چیت کیلئے درخواستوں کے جواب میں عدم دستیابی ظاہر کی ہے۔ امریکہ سعودی عرب سمیت دیگر اوپیک ممالک سے چاہتا ہے کہ وہ تیل کی پیداوار بڑھائیں تاکہ روسی تیل پر پابندی کی صورت میں عالمی…

روس یوکرین جنگ:امریکہ وینزویلا سے مذاکرات پر مجبور ہوگیا

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) وائٹ ہاوس کے مطابق امریکی وفد نے وینزویلا میں نکولس مڈورو کی حکومت کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں جس میں تیل کی فراہمی پر بھی بات چیت کی گئی۔امریکی وفد کے دورہ وینزویلا کا مقصد روس اور یوکرین جنگ کے تناظر میں نوانائی کی سپلائی کو یقینی بنانا ہے۔ امریکہ نہ صرف خود بلکہ دنیا بھر میں روسی تیل کے متبادل تلاش کرنے میں سر گرم عمل ہے تاکہ روسی تیل پر پابندی کی صورت میں توانائی کی قیمتوں میں اضافے کو روکا جاسکے۔ مڈورو حکومت کے ساتھ امریکہ نے 2019میں تعلقات منقطع کردیے تھے جس کے بعد روسی…

اگر روسی تیل بند کیا گیا تو۔۔۔۔۔ روس کی یورپ کو بڑی دھمکی

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس نے کہا ہے کہ اگر مغرب روسی تیل کی عالمی منڈی میں فروخت پر پابندی عائد کرتا ہے تووہ یورپ کو گیس کی سپلائی روک دے گا۔ روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا ہے کہ روسی تیل کو مسترد کرنا عالمی منڈی کیلئے تباہ کن نتائج کا باعث بنے گا جس سے تیل کی قیمتیں دگنی سے زائد یعنی 300ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائیں گی۔ روس کے تیل پر پابندیوں کی امریکی تجویز کو تاحال جرمنی اور ہالینڈ کی مخالفت کا سامنا ہے کیوں کہ یورپی ممالک اپنی گیس کا تقریبا 40فیصد اور 30فیصد تیل روس سے درآمد…

روس یوکرین جنگ: ایران جوہری معاہدہ کھٹائی میں پڑ سکتا ہے

تحریر: سلمان احمد لالی یوکرین پر روس کے حملے سے جہاںدنیا کے بیشر معاملات کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے وہیں ایران جوہری معاہدے کی تجدید کیلئے ویانا میں ہونے والے مذاکرات بھی پٹڑی سے اتر سکتے ہیں کیوں کہ روس کا ان مذاکرات میں یہ مطالبہ کردیا ہے کہ مستقبل کے کسی بھی تجارتی لین دین میں اسے امریکی پابندیوں سے استثنا دیا جائے۔ مذاکراتکار اس امید پر گزشتہ گیارہ ماہ سے بات چیت کر رہے ہیں کہ ایران کےساتھ 2015 میں کیے گئے جوہری معاہدے کی تجدید ہو سکے جو سابق امریکی صدر ٹرمپ کے اقدامات کی وجہ سے ناقابل عمل…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More