کروڈ آئل 111 اور برینٹ 112ڈالر فی بیرل کی حد عبور کر گیا
نیویارک (پاک ترک نیوز)امریکہ اور بین الاقوامی توانائی ایجنسی میں دیگر بڑی حکومتوں کی طرف سے سپلائی کو مستحکم کرنے کے لیے اسٹریٹجک ذخائر سے 60 ملین بیرل چھوڑنے کے معاہدے کے باوجود تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
بدھ کے روزنیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں ٹریڈنگ میں بینچ مارک یو ایس کروڈ مزید 7.94 ڈالر بڑھ کر 111.35 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ جبکہ منگل کو یہ7.69 ڈالربڑھ کر103.41 ڈالرپر گیا تھا۔اسی طرح لندن میں بین الاقوامی قیمت کا معیار برینٹ کروڈ 7.84 ڈالر بڑھ کر 112.87 ڈالر فی بیرل ہوگیاہے۔ یہ پچھلے…