سعودی عرب پاکستان میں 10ڈالر سے آئل ریفائنری لگائے گا ،اہم پیش رفت دو ماہ میں متوقع
اسلام آ باد (پاک ترک نیوز)
پاکستان آئل ریفائننگ کے شعبے میںسعودی عرب کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی ممکنہ سرمایہ کاری کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اور توقع کی جارہی ہے کہ ان کوششوں کے نتیجے میںآئندہ دو ماہ اس سلسلے میں سعودی آرامکو سے معاہدہ طے پا جائے گا۔
وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیا کے بعض حصوں میں دیا جانے والا یہ تاثر درست نہیں ہے کہ معاملہ محض بات چیت تک محدود ہے ۔ بلکہ حقیقت یہ ہے اس میں تواتر کے ساتھ پیش رفت ہو رہی ہے ۔ اور سعودی سرمایہ کاری کے لئے رکھی گئی شرائط کو تیزی سے پورا…