قابض بھارتی افواج نے مزید 4نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا
سری نگر(پاک ترک نیوز) مقبوضہ وادی میں بھارتی ریاست دہشت گردی جاری ہے ۔ تازہ کاررائیوں میں قابض بھارتی افوا ج نے مزید4نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے 4 کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ پاکستان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت طاقت کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں اپنا غیر قانونی تسلط قائم رکھنے کے لیے فوج اور ہتھیاروں کا استعمال کررہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے5 اگست 2019 سے اب تک 621 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ بھارت کی جانب…