براؤزنگ ٹیگ

#openmarket

انٹر بینک میں ڈالر 207روپے 75پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (پاک ترک نیوز) انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 29 پیسے مہنگا ہوگیا، ڈالر کی قیمت 207 روپے 75 پیسے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے مہنگا ہوا ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 208 روپے پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ شہباز حکومت میں امریکی ڈالر 24 روپے 82 پیسے مہنگا ہوا،مخلوط حکومت کے دوران بیرونی قرض 3 ہزار ارب روپے بڑھ گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 176پوائنٹس کا اضافہ ہونے کے بعد 100انڈیکس 41ہزار615پوائٹس پر پہنچ گیا ہے۔

ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری

لاہور(پاک ترک نیوز) ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 44پیسے مزید مہنگا ہوگیا، ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد قیمت 206 روپے 90 پیسے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوا ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 208 روپے پر پہنچ گیا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 176پوائنٹس کا اضافہ ہونے کے بعد 100انڈیکس 41ہزار615پوائٹس پر پہنچ گیا ہے۔ ادھر معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں تاخیر اور…

ڈالر 206روپے کی بلند ترین سطح عبور کر گیا

کراچی (پاک ترک نیوز) روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے ڈالر انٹر بینک میں 206روپے کی بلند ترین سطح عبور کرگیا ،قیمت 206روپے 50پیسے ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 207 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ نئی حکومت میں ڈالر 23 روپے 57 پیسے مہنگا ہو چکا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 34 پیسے مہنگا ہو کر 206 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 206 روپے 50 پیسے پر پہنچ گئی، ڈالر مہنگا ہونے سے ملکی قرضوں کے بوجھ…

ڈالر اوپن مارکیٹ میں 206روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں مزید 2 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 206 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری طرف سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 30 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی نئی قیمت 203 روپے 86 پیسے سے بڑھ کر 205 روپے 16 پیسے ہو گئی ہے۔ یاد رہے…

انٹر بینک میں ڈالر پہلی بار204روپے کاہوگیا

لاہور (پاک ترک نیوز) ڈالر کی اڑان کا سلسلہ جاری ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر پہلی بار 204روپے ہو گیا ۔ڈالر کی قیمت میں ایک روپے65پیسے کا ا ضافہ ہوا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان کا سامنا ہے، 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے، انڈیکس 41 ہزار 494 پر پہنچ گیا۔ مالی سال 2022 میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، ایک سال کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں ریکارڈ کی کمی ہوئی۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی (پاک ترک نیوز) انٹر بینک میںڈ الر کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی تاہم ڈالر تا حال 200روپے سے نیچے نہ آ سکا ۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر2 روپے 23 پیسے سستا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 201 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔ ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 200 روپے 61 پیسے کا ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں 2 روپے 44 پیسے کا بڑا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 202 روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا تھا۔ گزشتہ روز ڈالر 200.06 سے بڑھ کر 202.50 روپے کا ہوگیا…

انٹر بینک میں ڈالر 202روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (پاک ترک نیوز) انٹربینک میں ڈالرتاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گیا۔ انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 14 پیسےمہنگا ہو گیا ۔انٹربینک میں ڈالر 202 روپے 20 پیسےپرٹریڈہو رہاہے ۔ امریکی کرنسی ایک بار پھر روپے کو روندتی ہوئی مزید 2 روپے 14 پیسے مہنگی ہو گئی ہے، انٹر بینک میں ڈالر 202 روپے 20 پیسے کا ہو گیا ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 202 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔ سٹاک ایکسچینج میں 235 پوائنٹس اضافہ ہوا ہے جس سے 100 انڈیکس 41 ہزار 812 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 58 پیسے مہنگا

کراچی (پاک ترک نیوز) انٹر بینک میں ایک روپیہ 58 پیسے مہنگا ہوگیا۔ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد قیمت 199روپے 50پیسے ہو گی ۔ مسلسل کئی روز گراوٹ کا شکار رہنے کے بعد امریکی ڈالر پھر مہنگا ہونے لگا ۔ڈالر آج ایک روپیہ 58 پیسے کے بڑے اضافے کے بعد 199 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں 173 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس سے 100 انڈیکس 41 ہزار 141 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا

کراچی(پاک ترک نیوز) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کمی کے بعد امریکی کرنسی کا ریٹ 197 روپے 70 پیسے ہو گیا، ڈالر بلند ترین سطح سے 4 روپے 26 پیسے کم ہوچکا ہے، یاد رہے کہ ڈالر 26 مئی کو بلند ترین سطح 202 روپے ایک پیسہ پر بند ہوا تھا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض پروگرام جلد بحال ہونے امید اور حکومتی اقدامات کی بدولت درآمدات کے حجم میں ممکنہ کمی کے باعث زرمبادلہ کی ماکیٹوں میں ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار ہے…

امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں 76پیسے سستا

کراچی(پاک ترک نیوز) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ۔ڈالر کی قیمت میں 76پیسے کی کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 76 پیسے کمی کے بعد 199 روپے پر فروخت ہوا۔ واضح رہے کہ 2 کاروباری روز کے دوران ڈالر 3روپے 1 پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر202روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (پاک ترک نیوز) انٹر بینک میں ڈالر 202روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ڈالر کی قیمت میں مزید 8 پیسے کا اضافہ ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر 202 روپے پر فروخت ہوا۔ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی رہی ، 100 انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس سے گر کر 41 ہزار پوائنٹس کی حد پر پہنچ گیا تھا۔ دن کے آغاز پر مارکیٹ 100 انڈیکس میں 227 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کھلی، دن کے وسط تک انڈیکس میں 312 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 41 ہزار 638 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جبکہ دن کا اختتام انڈیکس 564 پوائنٹس کی…

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (پاک ترک نیوز) ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر51 پیسے مہنگا ہوگیا، قیمت201 روپے91 پیسے پر بند ہوئی ، فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی202روپے سے 206 روپے پر فروخت جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر مزید اضافہ ہوگیا، ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق اپریل سے اب تک انٹر بینک میں ڈالر19.91 روپے مہنگا ہوچکا ہے، اپریل سے اب تک اوپن مارکیٹ میں…

ڈالر کی پرواز نہ تھم سکی ،اوپن مارکیٹ میں 202روپے پر پہنچ گیا

کراچی (پاک ترک نیوز) روپے کی بے قدری مسلسل جاری ہے ،ڈالر کی پرواز نہ تھم سکی ، اوپن مارکیٹ میں قیمت 202روپے پر پہنچ گئی ۔ انٹربینک میں بھی ڈالر60 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 200 روپے 60 پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر202 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ نئی حکومت کے دور میں ڈالر 17 روپے 47 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

ڈالر کی اوپن مارکیٹ کے بعد انٹر بینک میں بھی ڈبل سنچری مکمل

کراچی (پاک ترک نیوز) ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر نے نیا سنگ میل عبورکرلیا ۔اوپن مارکیٹ کے بعد انٹر بینک میں بھی ڈالر نے ڈبل سنچری مکمل کرلی۔قیمت 200روپے 20پیسے ہو گئی۔ موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ڈالر کی قیمت میں 17روپے7پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈالر کی بڑھتی قدر کا نوٹس لیتے ہوئے معاشی صورتحال پر اجلاس آج طلب کرلیا ۔مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کو ملکی برآمدات اور درآمدت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں روپے کی قدر…

ڈالر اوپن مارکیٹ میں ڈبل سنچری کر گیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ڈالر کی اوپن مارکیٹ میں ڈبل سنچری ،پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت200روپے 50پیسے ہو گئی ۔انٹر بینک میں ڈالر پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، قیمت میں 2 روپے ایک پیسے کے اضافے سے ڈالر 197 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا امریکی کرنسی کے ریٹ میں 2 روپے ایک پیسے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر200 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔ گذشتہ روز پہلے ہاف میں ڈالر ایک روپیہ 82 پیسے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں پہلی بار ڈالر کا ریٹ 196 روپے…

ڈالر 195روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (پاک ترک نیوز) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان جاری ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر 195روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 2 پیسے مہنگا ہو کر 195 روپے 20 پیسے کا ہوگیا۔ یاد رہے کہ موجودہ حکومت کے آنے کےبعد ڈالر کی قیمت میں اب تک 12 روپے 9 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ جبکہ ڈیڑھ ماہ میں قرضوں کا بوجھ 14سو ارب روپے بڑھ گیا ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 47 پیسے مہنگا ہو کر 194 روپے کا ہوگیا تھا۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار اوپن مارکیٹ میں ڈالر 194روپے کی ریکارڈ قیمت میں فروخت

لاہور(پاک ترک نیوز) ملکی تاریخ میں پہلی بار اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 194روپے ہو گئی ۔ ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 50پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 50پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 194روپے میں فروخت جبکہ انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر مزید ایک روپے 23 پیسے مہنگا ہو کر قیمت 193 روپے کا ہو گیا۔ پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 133 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور انڈیکس اس وقت 43 ہزار 31 پر ٹریڈ کر…

عید کے بعد کاروبار کا پہلا روز ،ڈالر 94پیسے مہنگا

لاہور(پاک ترک نیوز) عید کے بعد کاروبار کا پہلا روز ڈالر کی قیمت میں 94پیسے کا اضافہ انٹر بینک میں قیمت 186روپے 63پیسے ہو گئی ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 94 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 185 روپے 69 پیسے سے بڑھ کر 186 روپے 63 پیسے ہو گئی ہے۔ دوسری طرف انٹر بینک کی…

ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 188روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (پاک ترک نیوز) ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث انٹربیٹنگ میں ڈالر پہلی بار 188روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔8مارچ سے لے کر اب تک انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 10روپے 26پیسے کا اضافہ ہوا ہے ۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث قرضوں کے بوجھ میں 1200ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹر بینک میں ڈالر 187.80 کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچا۔ اسی طرح یورو 50 پیسے اضافے سے 203 روپے اور برطانوی پاؤنڈ ایک روپے کے نمایاں اضافے سے 243 روپے اور 50 پیسے پر جاپہنچا۔ بین الاقوامی…

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان

کراچی(پاک ترک نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ایک بار پھراونچی اڑان،اوپن مارکیٹ میں ڈالردوبارہ 180روپے ہو گیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 2 پیسے کی کمی سے 178.12 روپے پر بند ہوئی جبکہ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کے اضافے سے 180 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ درآمدی شعبوں میں ڈیمانڈ برقرار رہنے سے جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باوجود ڈالر کی اڑان رک گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ کر دوبارہ 180 روپے کی سطح پر آگئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More