براؤزنگ ٹیگ

#openmarket

ڈالر تین ہفتوں کے بعد 300 سے نیچے آ گیا

کراچی (پاک ترک نیوز) روپے کی قدر بحال ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔امریکی کرنسی ڈالر تین ہفتوں کے بعد 300سے نیچے آ گیا ۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روزانٹربینک میں ڈالر مزید 2 روپے 16 پیسے سستا ہو گیا، تقریبا تین ہفتوں کے بعد ڈالر299 روپے کا ہو گیا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے ، سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 81 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 784 پوائنٹس پر آ گیا ہے ۔

پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔ نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں ایک روپے ایک پیسے کی کمی ہوئی، جس سے ڈالر 301 روپے 93 پیسے کی سطح پر آ گیا، تاہم بعد میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری رہا اور دوپہر تک ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں 2 روپے 39 پیسے کی کمی کے ساتھ 300 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ ہوئی، جس سے ڈالر کی قدر 3 روپے 50 پیسے کم…

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی(پاک ترک نیوز) اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 8 روپے سستا ہو کر 315 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ تین دن میں اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 18 روپے سستا ہو چکا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی کی خرید و فروخت 307 روپے 25 پیسے میں جاری ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ایک روپے 46 پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت 307…

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں اضافہ

کراچی(پاک ترک نیوز) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی ڈالر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے ۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر 65 پیسے اضافے سے 305.09 روپے کی نئی بلند ترین سطح سے شروع ہوئی اور دوپہر تک ایک روپے 36پیسے کے اضافے سے 305 روپے 80پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں یکدم ڈھائی روپے کا اضافہ ہوگیا، جس سے ڈالر اوپن مارکیٹ میں 322 روپے کی بلند ترین سطح پر آگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کے آغاز ہی سے…

انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(پاک ترک نیوز) انٹربینک میں امریکی کرنسی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 95 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت304 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 1 روپے 5 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 303 روپے 5 پیسے پر بند ہوا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کی شروعات میں ملا جلا رجحان دیکھا جا…

انٹر بینک میں ڈالر 303روپے سےتجاوز کرگیا

کراچی(پاک ترک نیوز) انٹر بینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 303روپے سےتجاوز کر گئی ۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے اضافے سے 316روپے کا ہو گیا ۔ تفصیلات کےمطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر 26 پیسے کے اضافے سے 302.26 روپے پر پہنچنے سے کاروباری دن کا آغاز ہوا، تاہم ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلے میں بتدریج بڑھتی رہی اور پہلے 51پیسے، پھر 75 پیسے اور دوپہر تک ایک روپے 01 پیسے اضافے سے 303 روپے 01 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ…

ڈالرملکی تاریخ میں پہلی بار 300سے تجاوز کرگیا

کراچی (پاک ترک نیوز) امریکی کرنسی ڈالر انٹر بینک میں ملکی تاریخ میں پہلی بار 300سے تجاوز کر گیا ۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 58پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 300روپے 22پیسے پر پہنچ گئی ۔ https://twitter.com/StateBank_Pak/status/1694672685312397465 گزشتہ روز ڈالر 299روپے 64پیسے کی قیمت میں بند ہوا تھا ۔

ڈالر انٹر بینک میں بھی ٹرپل سنچری کر گیا

کراچی(پاک ترک نیوز) امریکی کرنسی ڈالر اوپن مارکیٹ کے بعد انٹر بینک میں بھی ٹرپل سنچری کر گیا ۔ڈالر ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7 پیسے کمی سے شروع ہوئی جب ڈالر روپے کے مقابلے میں 299 روپے 56 پیسے کی سطح پر آ گیا، تاہم بعد میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ٹرپل سنچری کر گیا اور 63پیسے اضافے کے ساتھ 300روپے 26پیسے کی سطح پر آ گیا، جو کہ انٹربینک میں ملکی تاریخ میں ڈالر کی بلند ترین سطح ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2…

انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(پاک ترک نیوز) انٹربینک میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میںڈالر ایک روپے 87پیسے اضافے کے بعد 299روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔ اس سے قبل 11مئی کو ڈالر کی قیمت ریکارڈ 298روپے 83پیسے تھی ۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ٹرپل سنچری مکمل ،انٹر بینک میں بھی مہنگا

کراچی(پاک ترک نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ٹرپل سنچری مکمل ہوگئی ۔دوسری جانب انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر نے ٹرپل سنچری مکمل کر لی۔انٹربینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی 3 روپے 26 پیسے اضافے کے بعد291 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 288 روپے 49 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے اوپن…

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا

کراچی(پاک ترک نیوز) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر ایک روپے 46 پیسے اضافے سے 289 روپے ہو گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے 50 پیسے بڑھ کر 292 روپے 50 پیسے کی سطح پر آ گیا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان رہا ۔47 پوائنٹس کی تیزی سے 100 انڈیکس کا آغاز ہوا، جو بڑھ کر 48277 پوائنٹس تک پہنچا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس 400 پوائنٹس بڑھ کر 48631 پوائنٹس کی سطح پر…

سٹاک مارکیٹ میں 1000پوائنٹس کا اضافہ ،2سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(پاک ترک نیوز) سٹاک مارکیٹ میں 1000پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ،دو سال کی بدترین سطح پر پہنچ گئی ۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ٹریڈنگ کے دوران 1028 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 48 ہزار 104 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 55 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 45 پیسے پر…

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

کراچی (پاک ترک نیوز) کاروباری ہفتے کے تیسرےروز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تھم گیا اور قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ انٹربینک مارکیٹ میں 52 پیسے کی کمی کے ساتھ امریکی کرنسی 288روپے کی سطح پر آ گئی، تاہم بعد میں ڈالر مزید گراوٹ کا شکار ہوا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مجموعی طور پر ایک روپے 52 پیسے کم ہوکر 287 روپے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر ایک روپے 50 پیسے کی کمی سے 292 روپے کی سطح پر آ گئی۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی آج تیزی کا…

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

کراچی(پاک ترک نیوز) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ۔ کاروباری ہفتے کا آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 1.45 روپے اضافے کے ساتھ 279.04 روپے کی سطح پر آ گئی۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 2 روپے بڑھ کر 286 روپے ہوگئی۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 277 روپے 59 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284 روپے پر پر بند ہوا تھا۔

ڈالر مزید سستا ،سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی

لاہور(پاک ترک نیوز) کاروباری ہفتے کے تیسرے روز دن کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان رہا ۔ انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 97 پیسے کمی ہوگئی ہے۔انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 277 روپے 60 پیسے میں ٹریڈ کر رہی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہو کر 280 روپے کا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی جاری ہے، ہنڈرڈ انڈیکس 67 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 223 ہو گیا۔ گزشتہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 24 پیسے کم…

سٹاک مارکیٹ14ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ،ڈالر بھی سستا

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹارک مارکیٹ 14ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 85 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 95 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 463 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 45 ہزار 49 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔…

امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں کمی

لاہور(پاک ترک نیوز) کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 81 پیسے کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس کے پوائنٹس میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.98 اضافہ ہوا تھا جبکہ لین دین 277.41 پر بند ہوا۔

انٹربینک میں ڈالر دوروز سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا

کراچی(پاک ترک نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی 2 روز سے سستا ہونے کے بعد دوبارہ مہنگا ہوگیا ۔ڈالر کی قیمت میں دوروپے56پیسے بڑھ کر 278روپےکا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کےتیسرے روزانٹر بینک میں دن کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں معمولی سا اضافہ دیکھنے میں تاہم دن کے اختتام پر ڈالر 2.56 روپے اضافے کے ساتھ ڈالر278 روپے کا ہو گیا۔ دوسری اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے کا اضافہ کے ساتھ 280 روپے کا ہوگیا۔ یاد رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے پہلے اور دوسرے دن (پیر اور منگل) روپے کے مقابلے میں ڈالر…

آئی ایم ایف معاہدہ ،ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی (پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے اثرات آنا شروع ہو گئے ۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ عید کی چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی ڈالر 10روپے 49پیسے سستا ہو گیا ۔ انٹر بینک میں ڈالر 275روپے 50پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 10 روپے تک سستا ہو کر 280 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 99 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ایکسچینج…

انٹربینک میں ڈالر سستا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی(پاک ترک نیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روزانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی دیکھی گئی۔ انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 4 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں 1016 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 82 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More