براؤزنگ ٹیگ

Overseas Pakistanis

پاکستانیوں کیلئے ڈیجیٹل اماراتی آئی ڈی حاصل کرنے کا آسان طریقہ

ابوظہبی (پاک ترک نیوز) یواے ای میں مقیم بہت سے پاکستانی ہیں جنہوں نے اپنا اماراتی آئی ڈی ری نیو کرانے کے لیے اپلائی کر رکھا ہے انہیں ابھی تک کارڈ نہیں ملا۔ پاک ترک نیوز کی اطلاعات کے مطابق پاکستانیوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی اینڈ سٹیزن شپ کی جانب سے اماراتی آئی ٹی کا نیا ایڈوانسڈ ورژن متعارف کرایا جا رہا ہے اس حوالے سے سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنے میں کچھ وقت لگ رہا ہے ۔ سسٹم اپ ڈیٹ ہوتے ہی نئے کارڈ کا اجرا کردیا جائے گا ۔ وہ پاکستانی جنہیں سرکاری…

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے پرعزم ہیں: فواد چودھری

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین سے پاکستان تحریک انصاف، ڈنمارک کے صدر چودھری عمران محبوب نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال اور اہم پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک ترک نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل پر زور دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے پرعزم ہے۔ صدر پی ٹی آئی ڈنمارک نے کہا کہ امریکا اور یورپ سمیت اوورسیز…

سمندر پار پاکستانیوں کی جائیدادوں پر ان کے رشتہ دار ہی قابض ہیں: اوورسیز پاکستانیز کمیشن

لاہور (پاک ترک نیوز)پاکستان کے صوبہ پنجاب میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بنائے گئے کمیشن کے مطابق سب سے زیادہ ایسے کیسز ہیں جن میں سمندر پار پاکستانیوں کو اپنے ہی رشتہ داروں سے شکایت ہوتی ہے۔ ایک ویب سائٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کمیشن کے سربراہ سید طارق محمود الحسن نے انکشاف کیا کہ ان کے پاس آنے والی 90 فیصد شکایات میں ملزمان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اپنے رشتہ دار ہی ہوتے ہیں۔ سید طارق محمود الحسن حال میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے نئے سربراہ تعینات کئے گئے ہیں۔ ان کی زندگی کا…

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 12.5 فیصد اضافہ

کراچی(پاک ترک نیوز)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سب سے زیادہ 8 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں جس میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.5 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے رپورٹ میں بتایا کہ ستمبر میں 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کی آمد کے ساتھ مزدوروں کی ترسیلات زر نے جون 2020 سے مضبوط رفتار جاری رکھی ہے جو 2 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ یہ مسلسل ساتواں مہینہ ہے جب اوسط آمدنی 2 ارب 72 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More