براؤزنگ ٹیگ

#package

سعودی عرب نے شہریوں اور غیر ملکیوں کیلئے دو حج پیکجز کا آغاز کر دیا

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے شہریوں اور غیر ملکیوں کے لیے دو حج پیکجز کا آغاز کر دیا۔ وزارت حج و عمرہ نے اس سال سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں دونوں کے لیے حج کے تجربے کو بڑھانے کے لیے دو حج پیکج متعارف کرائے ہیں۔ یہ پیکیج متنوع بجٹ اور ترجیحات کو پورا کرتے ہیں، زیادہ قابل رسائی اور حج کے سفر کو یقینی بناتے ہیں۔ پہلا پیکج، SR4,000 سے شروع ہوتا ہے، اقتصادی استطاعت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ مکہ میں فرنشڈ رہائشی عمارتوں میں رہائش فراہم کرتا ہے اور اس میں الترویہ کے دن (8 ذی الحجہ) سے ایام…

حکومت کو آئی ایم ایف کے جواب کا انتظار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزارت خزانہ نے مزید 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ کے حوالے سے پلان آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کردیا۔ عالمی مانیٹری فنڈ سے درخواست کی ہے کہ اگر پہلے سٹاف لیول ایگریمنٹ ہوجائے تو اس فنانسنگ کا انتظام آسان ہوجائے گا، اس پلان پر اب آئی ایم ایف کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔ وزارت خزانہ کے حکام نے آئی ایم ایف کے ساتھ جو پلان شیئر کیا ہے اس میں سیلاب کے بعد بحالی کیلئے جنیوا میں منعقدہ ڈونرز کانفرنس میں 1.5 ارب ڈالر کے وعدوں، عالمی کمرشل بینکوں اور ایشین انفرا سٹرکچر…

امریکہ یوکرین کو 2ارب ڈالر کی مزید فوجی امداد دے گا ،امریکی اخبار کا دعوی

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی خبر رساں ادارے رائٹرز کا دو امریکی اعلی حکام کی جانب سے کہناہے کہ واشنگٹن یوکرین کیلئے 2 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کی فوجی امداد تیار کر رہا ہے جس میں پہلی بار طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کے ساتھ ساتھ دیگر جنگی ساز و سامان اور ہتھیار بھی شامل ہوں گے۔ حکام نے بتایا کہ امداد کا اعلان اس ہفتے کے ساتھ ہی متوقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم، درستگی سے چلنے والے گولہ بارود اور جیولن اینٹی ٹینک ہتھیاروں کے لیے معاون آلات بھی شامل ہونے کی…

امریکہ میں آگ بجھانے والے اہلکار کے اپنے ہی گھر میں آگ لگنے سے 10افراد ہلاک

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ میں آگ بجھانے والے اہلکار کے گھر میں آگ لگنے سے 10افراد ہلاک ہو گئے ۔ ہلاک ہونیوالوں میں 3بچے بھی شامل ہیں۔فائر فائٹر ہیرالڈ بیکر نے بتایا کہ مرنے والوں میں ان کا بیٹا، بیٹی، سسر، سالا ، سالی، ان کے بچے اوردو دیگر رشتہ دار شامل ہیں۔مرنے والے بچوں کی عمریں پانچ، چھ اور سات سال ہیں جبکہ بالغ افراد کی عمریں 20 سے 79 سال کے درمیان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست پنسلوانیا میں پیش آیا جہاں فائر فائٹر کےگھر میں آگ لگنے سے 3 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو…

مسلسل اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی(پاک ترک نیوز )کئی روز اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی انٹر بینک میںروپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں 2روپے 73پیسےکی کمی ہو گئی۔ عالمی مالیاتی ادارے اور چین سے ملنے والے پیکیج کے اثرات نظر آنا شروع ہو گئے ۔ انٹر بینک میںڈالر 209روپے20پیسے کا ہو گیا ۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 45پیسے کے اضافے سے 211.93روپے کا ہوگیا تھا تاہم اسکے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 3.50 روپے سے گھٹ کر 212روپے ہوگئی تھی۔ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس…

پاکستان میں متعدد ویب سائٹس پر سائبر حملہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان کی متعدد ویب سائٹس پر سائبر حملے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے وزارت آئی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری اور پرائیویٹ ویب سائٹس پرحملہ ہوا، ڈی ڈاس اٹیک کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک چوک کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ فائر وال کے ذریعے سائبر اٹیک کو روکنے کی کوشش کی گئی ہے جب کہ وزرات آئی ٹی نے تمام متعلقہ اداروں سے تفصیلات طلب کر لی ہیں اس کے علاوہ سیکرٹری آئی ٹی نے سائبر حملوں سے متعلق کل اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ سائبر حملہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More