ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 50ہزار سے تجاوز کر گئی
انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 50ہزار سے تجاوز کر گئی ۔
ترکیہ میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 44 ہزار سے بڑھ چکی ہے جبکہ دوسری جانب شام میں بھی 6ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔
متاثرہ علاقوں میں تاحال ریسکیو کا کام تیزی سے جاری ہے اور اموات میں اب بھی اضافے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دنیا بھر سے زلزلہ متاثرین کے لیے امداد روانہ کی جا رہی ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے طیاروں کے ذریعے ترکیہ اور شام میں متاثرین کے لیے امداد…