براؤزنگ ٹیگ

#pakarmy

ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی یہ پریس کانفرنس آج سہہ پہر تین بجے ہوگی۔ میجر جنرل احمد شریف چوہدری ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر بریفنگ دیں گے.

امن کا قیام ترجیح، دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے ہرحد تک جائینگے: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی اولین ترجیح ملک میں امن و امان قائم کرنا ہے ، دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان طویل عرصے سے افغان مہاجرین کی مدد کررہا ہے، پاکستان نے افغان عبوری حکومت کی بین الاقوامی سطح پر ہر طرح سے مدد کی ہے، افغانستان کی سرزمین ٹی ٹی پی کے دہشتگرد استعمال کرکےپاکستان میں کارروائیاں کرتے ہیں۔ ڈی جی آئی…

میرعلی میں چیک پوسٹ پردہشتگرد حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اورکیپٹن سمیت 7جوان شہید

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) ضلع وزیرستان میرعلی میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد بھی مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق چھ دہشتگردوں پر مشتمل ایک گروپ نے بارود سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کی چوکی سے ٹکرائی اور اس کے بعد متعدد خودکش حملے کیے ، حملوں سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، خودکش حملوں کے دوران پانچ فوجی جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز…

بٹگرام ،چیئرلفٹ میں پھنسے 8افراد کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری

بٹگرام(پاک ترک نیوز) بٹگرام کے علاقے آلائی پاشتو میں چیئرلفٹ میں پھنسے 8افراد کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کے جوان اور ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں ۔ چیئرلفٹ دو ہزار میٹر بلندی پر ہوا میں معلق ہے جس میں صبح سے نویں جماعت کے سات بچے اور ایک استاد موجود ہیں۔پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز نے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے چیئرلفٹ میں دوائیں اور خوراک پہنچادی ۔ اس کیبل کار کے تین تار تھے جن میں سے دو ٹوٹ چکے ہیں اور صرف ایک تار سے چیئر لفٹ ہوا میں رکی ہوئی ہے۔ پھنسنے والی…

سانحہ 9 مئی: لیفٹیننٹ جنرل سمیت 3 افسران فارغ، 15 کیخلاف تادیبی کارروائی

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) میجر جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے کہ 9مئی کا سانحہ پاکستان کیخلاف سازش تھی ،لیفٹیننٹ جنرل سمیت 3 افسروں کو نوکری سے برخاست کردیا گیاہے جب کہ ایک ریٹائرڈ فوراسٹار کی نواسی احتسابی عمل سے گزررہی ہے۔ پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کی پریس بریفنگ کا مقصد سانحہ 9 مئی سےآگاہ کرنا ہے، 9 مئی کے واقعات نے ثابت کر دیا جو کام دشمن…

وزیراعظم کا زرغون میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے زرغون ،مارگٹ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں،سپاہی ضمیر احمد ، سپاہی مدثر اور لانس نائیک عبدالقدیر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی…

شمالی وزیرستان ،دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوان شہید

پشاور(پاک ترک نیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 6جوان جام شہادت نوش کر گئے جبکہ جوائی کارروائی میں 3دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کا کہناہےکہ شمالی وزیرستان کے علاقے دیردونی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 6 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں…

مسلح افواج اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) آئی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے زیر صدارت 257 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملکی داخلی و سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اندرونی اور خطے کے سکیورٹی امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عسکری قیادت ملک کو درپیش چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے قوم اور حکومت کو مشترکہ روش اپنانا ہوگی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کی قیادت…

بلوچستان، آپریشن کے دوران دھماکہ، پاک فوج کے میجر اور کیپٹن شہید

کوئٹہ (پاک ترک نیوز) بلوچستان میں آپریشن کے دوران دھماکے میں پاک فوج کے میجر اورکیپٹن جام شہادت نوش کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوہلو میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے پاک فوج کے 2 افسر شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جواد اور کیپٹن صغیر کوہلو میں خفیہ معلومات پر ہونے والے خفیہ آپریشن میں شریک تھے کہ اس دوران بارودی مواد پھٹ گیا جس کی زد میں آکر دونوں افسر شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر نے بیان میں…

کرم ایجنسی میں دہشت گردوں سے جھڑپ میں 3جوان شہید ،2دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے ضلع کرم میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے۔فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے تین جوان جام شہادت نوش کر گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشتگرد بھی مارے گئے ۔ شہید ہونے والوں میں صوبیدار شجاع محمد، نائیک محمد رمضان اور سپاہی عبدالرحمان شامل ہیں۔ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف…

فیفا ورلڈ کپ میں سکیورٹی کیلئے پاک فوج کا دستہ قطر روانہ

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) قطر میں ہونیوالے فیفا ورلڈ کپ 2022کی سکیورٹی سنبھالنے کیلئے پاک فوج کا چاک و چوبند دستہ نور خان ایئر بیس سے قطر روانہ ہو گیا ۔ پاک فوج کے دستے میں آفسرز ، جونیئر کمیشنڈ آفیسرز اور جوان شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران قطر حکومت کو سیکیورٹی میں معاونت فراہم کریگی، 8 رُکنی عالمی فیفا ٹریننگ ٹیم نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، دورے کے دوران ٹریننگ ٹیم نے پاکستان آرمی کے منتخب شدہ دستے کو فیفا سیکیورٹی سے متعلق تربیت فراہم کی۔ قطر…

ہیلی کاپٹر حادثے میں شہیدہونیوالے 3فوجی افسروں کی آبائی علاقوں میں نماز جنازہ اداکردی گئی

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے 3 فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر محمد سعید ،میجر طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، تینوں شہدا کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی۔ نائیک مدثر فیاض کی نماز جنازہ شکر گڑھ نارووال میں ادا کی گئی جبکہ میجر محمد سعید کی نماز جنازہ لاڑکانہ میں ان کے آبائی علاقے میں ادا کی گئی اور میجر طلحہ منان کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی۔…

روجھان ، راجن پور اور تونسہ میں سیلاب نے تباہی مچا دی ،متعدد بستیاں زیر آب

راجن پور(پاک ترک نیوز) روجھان ،راجن پوراور تونسہ میں سیلاب نے تباہی مچادی ، متعدد بستیاں زیر آب آ گئیں ۔ بارشوں کے باعث 27 ہزار 860 ایکڑ پر کاشت فصلیں متاثر ہو گئیں، راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کی سفارش ، آبیانہ، زرعی انکم ٹیکس سمیت سرکاری واجبات اور قرض معاف کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں۔ ادھر دریائے چناب کے ملحقہ علاقوں میں سیلاب کا خدشہ، اکھنور کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہو گئی، مرالہ، خانکی، قادر آباد کے…

دہشتگردی کیخلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ پاکستان کی داخلی اور بارڈر سکیورٹی مستحکم ہے، بلوچستان میں دہشتگردی کی کوششوں کو ناکام بنایا گیا۔دہشت گردی کیخلاف آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی ۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ دو روز قبل آرمی چیف کی زیر صدارت فارمیشن کانفرنس ہوئی جس میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر انہیں بریفنگ دی گئی، سال کے پہلے تین ماہ کے دوران 128 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، اس دوران کئی جوان شہید ہوئے، پوری قوم بہادر سپوتوں…

پاک فوج میں پہلے ہندو افسر کی لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاک فوج میں پہلے ہندو افسر کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہد ے پر ترقی دیدی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں تاریخ رقم ہو گئی اور پہلے ہندو افسر کیلاش کمار کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ کیلاش کمار پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے ہندو افسر ہیں اور ان کی تصویر بھی پہلی بار سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

یو این امن مشن میں شامل پاک فوج کا جوان شہید

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا جسے پورے فوجی اعزاز کے ساتھ پنجاب کے شہر میاں چنوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ حوالدار محمد شفیق فروری 2021میں یو این امن مشن میں شامل ہوئے تھے ۔شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا، حوالدار شفیق نے پسماندگان میں بیوہ اور 3 بچے چھوڑے ہیں، حوالدار شفیق فروری 2021ء میں یو این مشن میں شامل ہوئے تھے. آئی ایس پی آر کے مطابق یو این مشن سینٹرل افریقن ریپبلک میں خدمات کی انجام دہی کے دوران پاک فوج کے حوالدار…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More