براؤزنگ ٹیگ

#pakirangas

آئی پی گیس پائپ لائن میں کسی بھی بیرونی مداخلت کو روکیں گے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران۔ پاکستان(آئی پی) گیس پائپ لائن کے حوالے سے حکومت قومی مفادات کو ترجیح دےگی اور ضمن میں کسی بھی بیرونی مداخلت کو روکیں گے۔ پاکستان ایک خودمختار قوم کے طور پر، توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے اپنے بہترین مفاد میں فیصلے کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزارت خارجہ میں گذشتہ شب منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ایرانی صدر…

ایران کیساتھ معاہدے: امریکا کا ایک بار پھر پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) ایران کے ساتھ نئے معاہدے کرنے پر امریکا نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ دے دیا۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ایران کے ساتھ کاروباری معاہدوں کو بڑھاوا دینے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک ایران نئے معاہدوں میں اگر پیش رفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا کہ معاہدے کے ذمہ داروں کو پابندیوں کے خطرے سے آگاہ رہنا چاہیے، پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات اپنی…

پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی حمایت نہیں کرتے؛ امریکا

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی وزیر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو کے بیان کا اعادہ کیا جس میں کہا گیا تھا کہ امریکا پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن کے منصوبے کی حمایت نہیں کرتا۔ صحافی نے پوچھا کہ ڈونلڈ لو نے واضح طور پر کہا تھا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن پر کام شروع کرنے کے حق میں نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود پاکستان کچھ قانونی اداروں اس پراجیکٹ پر مشورہ کر رہا ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ اس صورت میں کیا امریکا پاکستان کو کسی…

ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر کیلئے امریکی چھوٹ کی ضرورت نہیں، پاکستان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان نے کہا کہ اسے ایران سے قدرتی گیس کی درآمد کیلئے پائپ لائن کے اپنے حصے کی تعمیر کے لیے امریکی پابندیوں سے چھوٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ یہ پائپ لائن کا ایک حصہ ہے جو پاکستانی حدود میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس لیے ہم نہیں مانتے کہ اس وقت کسی تیسرے فریق کی طرف سے کسی بحث یا چھوٹ کی گنجائش ہے۔ جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے امریکی معاون وزیر خارجہ ڈونلڈ لو نے بدھ کو کہا کہ محکمہ ایران اور…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More