براؤزنگ ٹیگ

Pakistan

پاکستان نے افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے امریکہ سے تعاون مانگ لیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان نے ملک میں موجود افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے امریکہ سے تعاون مانگ لیا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر افغان مہاجرین کی بہبود، بحالی اور دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر امیر مقام نے پاکستان کے ساتھ امریکہ کے دیرینہ تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ 2001 سے پاکستان میں دہشت گردی کی وجہ سے 70 ہزار سے زائد جانیں ضائع…

2022 کے بعد پہلی بار قلیل مدتی مہنگائی 20 فیصد سے کم ریکارڈ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے پیمائش کردہ قلیل مدتی مہنگائی گزشتہ ہفتے کے دوران مزید کم ہو کر 18.4 فیصد پر آگئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ مئی 2022 کے بعد سے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 20 فیصد سے کم ریکارڈ کی گئی۔یکم اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی میں کمی کی بنیادی وجہ پیاز، ڈبے والے دودھ کی قیمتیں کم بڑھنے اور آٹے، کوکنگ آئل، انڈوں اور پسی مرچ کے نرخوں میں تنزلی ہونا ہے۔ مئی 2023 کی اوائل میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں سالانہ…

پاکستان انڈر 19افغانستان اور بنگلہ دیش سہ ملکی سیریز میں شرکت کرے گا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم افغانستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ سہ ملکی سیریز میں شرکت کرے گی ۔ 2024 پاکستان مردوں کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم 13 سے 26 نومبر تک 50 اوورز کی سہ فریقی سیریز میں افغانستان اور میزبان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا مقابلہ کرے گی۔ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کا مقابلہ متحدہ عرب امارات سے ہوگا ۔اس ٹورنامنٹ کے ساتھ ڈبل لیگ فارمیٹ پر کھیلا جائے گا اور ٹاپ دو ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ یہ سیریز اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2024 تک کھیلی جائے گی…

جو روٹ نے ٹیسٹ میں کین ولیمسن سے پہلی پوزیشن چھین لی،بابراعظم کی ترقی

لاہور(پاک ترک نیوز) انگلینڈ کے مڈل آرڈر بلے باز جو روٹ نے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن سے پہلی پوزیشن چھین لی ۔ جو روٹ نے نیوزی لینڈ کیخلاف تین ٹیسٹ میچوں میں 291رنز بنائے تھے ۔ کیوی قائد ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔انہوں نے ٹیسٹ میں بادشاہت تقریباً ایک سال تک قائم رکھی۔ سابق پاکستانی قائد بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ انگلینڈ کے ہیری بروک چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے ۔ آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ پانچویں جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما…

سرفراز احمد نے لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر کے الیکٹرک کے آگے ہاتھ جوڑ لیے

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی لوڈشیڈنگ سے تنگ آ کر کے الیکٹرک کے آگے ہاتھ جوڑ لئے ۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2017 کا ٹائٹل جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی کے الیکٹرک کے آگے ہاتھ جوڑ لیے۔ سوشل میڈیا اکائونٹ پر انہوں نے کے الیکٹرک کے اکاؤنٹ کو ٹیگ کرکے ان سے درخواست کی۔ انہوں نے کے الیکٹرک حکام سے بجلی بحال کرنے کی اپیل کی۔ سرفراز نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ‘کے الیکٹرک والوں لائٹ آن کردو بھائی۔’ سوشل میڈیا پر وکٹ کیپر بلے…

پی ٹی آئی نے قومی اور کے پی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے ناموں کو حتمی شکل دے دی

پشاور (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اور خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی منظوری کے بعد مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرادی گئی ہے۔ کے پی اسمبلی کے لیے فہرست میں مشال یوسفزئی، فوزیہ بی بی، عائشہ نسیم، عظمیٰ ریاض، ساجدہ حنیف، گل نسرین علی، فریدہ قریشی، فرزانہ جاوید، شکیلہ ربانی، فائزہ مبشر، حمیرا نواز، صائمہ خالد، خوشبو اور فرزانہ کے نام…

چیمپئنز ٹرافی 2025؛ انگلینڈ بھی ایونٹ پاکستان میں کھیلنے کا خواہاں

کراچی(پاک ترک نیوز) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے بھی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہی کروانے کی حمایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹیو ای سی بی رچرڈ گولڈ نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں ہی انعقاد یقینی دیکھنا چاہتے ہیں، ہم پاک بھارت ٹیسٹ کی اپنے ملک میں میزبانی کی بھی خواہش رکھتے ہیں، حالیہ آئی سی سی میٹنگز میں دونوں بورڈز کے حکام کا موڈ خوشگوار تھا، مسئلہ تب ہوتا ہے جب سیاست حائل ہو۔ پاکستان کو آئندہ برس فروری مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنا ہے ، بھارت اپنے میچز…

ویمنز ایشیا کپ :بھارتی ٹیم بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

دمبولہ (پاک ترک نیوز) ویمنز ایشیا کی میں بھارتی ٹیم نے بنگلہ دیش خواتین ٹیم کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا کی خواتین ٹیم کے ساتھ ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ کارگر ثابت نہ ہوا ۔ بنگالی ویمنز ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں ۔ بنگلہ دیش نے مقررہ بیس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پرمحض 80رنز بنا کرپویلین لوٹ گئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان نگار سلطانہ نے 32رنز کی اننگز…

امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان کیلئے 101 ملین ڈالر امداد کی درخواست کی ہے: ڈونلڈ لو

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی و وسط ایشیا ڈونلڈ لو امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں پیش ہوئے ۔انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے حوالے سے بریفنگ دی۔ امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں پیشی کے موقع پر ڈونلڈ لو نے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین اور اقلیتی گروہوں کی صورتحال پرتشویش ہے، جب تک افغانوں کے حقوق کا احترام نہیں کیا جائے گا طالبان حکومت سے تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے، طالبان حکومت تمام امریکی شہریوں کو رہا کرے۔ امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو نے کمیٹی…

بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہ کرنے سے کرکٹ ختم نہیں ہو گی، حسن علی

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی کا کہنا ہے کہ 2025ء کی چیمپئنز ٹرافی بھارتی کرکٹ ٹیم کے بغیر پاکستان میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں، بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہ کرنے سے کرکٹ ختم نہیں ہو گی۔ حسن علی نے کہا کہ اگر ہم بھارت میں کرکٹ کھیلنے جا رہے ہیں تو ان کو بھی پاکستان آنا چاہیے۔ قومی کرکٹر حسن علی کا کہنا ہے کہ بہت سے بھارتی کرکٹرز نے اپنے انٹرویوز میں کہا ہے کہ وہ پاکستان میں کھیلنا چاہتے ہیں، اس کا مطلب یہ ہوا کہ ٹیم تو پاکستان آنا چاہتی ہے تاہم وہ اپنے ملک اور…

پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو 148 رنز سے شکست دیدی

ڈارون(پاکت رک نیوز) پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو چار روزہ میچ میں 148 رنز سے شکست دے دی، بائیں بازو کے اسپنر مہران ممتاز اور فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے عمدہ بولنگ کی۔ بنگلہ دیش اے کو جیتنے کے لیے 428 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن مہران ممتاز اور شاہنواز دھانی کی عمدہ بولنگ کے نتیجے میں وہ اپنی دوسری اننگز میں 279 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔مہران ممتاز نے 84 رنز کے عوض 4 اور شاہنواز دھانی نے 57 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیش اے نے میچ کے آخری روز 20 رنز بغیر کسی نقصان کے دوسری اننگز شروع کی اور…

ترکیہ نے پاکستان کی خاطر بھارت کے دفاعی آلات پر پابندی عائد کردی،دہلی انقرہ تعلقات کشیدہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے پاکستان کے حق میں بھارت کو دفاعی برآمدات پر ’بلینکٹ بان‘ لگا دیا۔ دہلی، انقرہ تعلقات میں مزید دراڑیںپڑ گئیں ۔ ترکیہ اور بھارت کے تعلقات میں کمی آئی ہے۔ ترک حکومت نے دنیا میں ہتھیاروں کے سب سے بڑے درآمد کنندگان میں سے ایک ہندوستان کو فوجی ساز و سامان کی برآمد پر جامع پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ اقدام نئی دہلی کی جانب سے ہندوستانی شپ یارڈ میں جہاز سازی کے منصوبے میں شامل ایک ترک فرم کے ساتھ معاہدہ منسوخ کرنے کے چند ماہ بعد سامنے آیا ہے۔ ترک حکومت کی جانب سے اس…

امریکہ کا پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر تشویش کا اظہار

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ نے حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی تشویش کی بات ہے کیونکہ یہ اقدام انسانی حقوق، آزادی اظہار رائے، آئینی اور جمہوری اصولوں کی پُرامن پاسداری کی مخالفت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت پر پابندی کے حکومتی بیانات دیکھے ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ سیاسی پیچیدہ عمل کا آغاز کیا جا رہا ہے تاہم اس اندرونی عمل اور…

آئی ایم ایف معاہدے سے سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 81 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

لاہور(پاک ترک نیوز) حکومت اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )سے سٹاف لیول معاہدے کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 1400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار 344 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا جس کے باعث سٹاک…

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 14 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ ، سیاحت کے فروغ، کلچرل ایکسچینج پروگرام سمیت 14 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی موجودگی میں وزیر اعظم ہائوس میں ان معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ان میں وزارت خارجہ امور پاکستان اور وزارت خارجہ امور آذربائیجان کے درمیان قونصلر افیئرز پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ وزارت نجکاری پاکستان اور آذربائیجان کی وزارت اکانومی کے درمیان ریاستی اداروں…

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز سیمی فائنلز،پاکستان کا مقابلہ ویسٹ انڈیز جبکہ بھارت اور آسٹریلیا مد مقابل

نارتھمپٹن (پاک ترک نیوز) انگلینڈ کی میزبانی میں ہونے والے پہلے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے ۔پہلے سیمی فائنل میں پاکستانی لیجنڈز کا مقابلہ ویسٹ انڈیز جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور بھارت مد مقابل آئیں گے ۔دونوں سیمی فائنل میچ نارتھمپن میں کھیلے جائیں گے ۔پہلا سیمی پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چاربجے شروع ہوگا جبکہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان رات ساڑھے آٹھ بجے ہوگا ۔ ورلڈ چیمئپن شپ آف لیجنڈز میں میزبان انگلینڈ سمیت 6ٹیموں نے شرکت کی ۔ ٹورنامنٹ میں…

سپریم کورٹ؛ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔ سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیے کہ ثابت کروں گا الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری مکمل نہیں کی، الیکشن کمیشن نے بلوچستان عوامی پارٹی سے متعلق بے ایمانی پر مبنی جواب جمع کروایا، الیکشن کمیشن کے سامنے معاملہ سپریم کورٹ سے پہلے بھی لے کر جایاگیاتھا، 2018 میں بلوچستان عوامی…

چیمپئنز ٹرافی 2025مکمل طور پر پاکستان میں ہوگی، پی سی بی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کا کہناہے کہ چیمپئنز 2025ٹرافی مکمل طور پر پاکستان میں ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں اپنے اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے لیے تقریباً 17 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز (بی او جی) نے ہفتے کے روز لاہور میں ایک اجلاس میں فنڈز کی منظوری دی، جہاں خواتین کی کرکٹ پر خرچ کرنے کے لیے مزید 240 ملین روپے مختص کیے گئے۔خواتین کرکٹ کیلئے گزشتہ بجٹ میں منظور کیے گئے 70 ملین…

حکومت نے آئی ایس آئی کوشہریوں کی فون کال سننے، ٹریس کرنے کی اجازت دے دی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کو شہریوں کی فون کال سننے یا ٹریس کرنے کی منظوری دے دی۔ آئی ایس آئی کو شہریوں کی فون کال کے ساتھ ساتھ میسجز میں مداخلت یا ٹریس کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔ کابینہ نے فیصلے کی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی۔ فیصلہ قومی سلامتی کے مفاد میں کسی جرم کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ کابینہ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایجنسی کا نامزد کیے گئے افسر کو فون کال میں مداخلت یا اس کو ٹریس کرنے کا اختیار ہوگا۔ ایجنسی اس کام کے لیے گریڈ 18 سے کم کے افسر…

پاکستان،ایران اور ترکیہ ٹرین بحالی ،ہائی لیول ورکنگ گروپ کا اجلاس طلب

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان،ایران اور ترکیہ ٹرین آپریشن بحال کرنے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ۔ہائی لیول ورکنگ گروپ کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ ہائی لیول ورکنگ گروپ کا اجلاس رواں سال ستمبر میں ہوگا۔اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈا زیر بحث آئے گا۔اجلاس میں اسلام آباد،تہران اور استنبول ٹرین بحالی کے ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ تینوں ممالک کی تجارتی برادریوں کے مطالبے پر ٹرین چلائی جاتی ہے۔ٹرین آپریشن سے ریلوے کو مالی خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ کنٹینرز ٹرین ترکیہ سے 6 ہزار 5 سو کلومیٹر کا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More