بھارت کو پاکستان کے راستے افغانستان گندم بھجوانے کی اجازت مل گئی
اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) بھارت پاکستان کے راستے افغانستان کو گندم بھجوائے گا ۔ وزیراعظم عمران خان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پربھارت کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دے دی ۔ بھارت افغانستان کو پاکستان کے راستے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کرے گا ۔ اس کے علاوہ علاج معالجے کے لیے بھارت میں پھنسے ہوئے افغانیوں کو بھی پاکستان کے راستے وطن واپسی کی اجازت دی گئی ہے ۔
وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے لیے خصوصی طور پر قائم کیے گئے بین الوزارتی رابطہ سیل کا دورہ کیا اور افغانستان کے لیے بنائی…