براؤزنگ ٹیگ

Pakistan

پاکستان پربیرونی قرضہ 130 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان پر بیرونی قرضہ 130 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں حکام اقتصادی امور ڈویژن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر بیرونی قرض 130 ارب ڈالرز تجاوز کرگیا، اس میں پرائیویٹ سیکٹر کا قرض بھی شامل ہے۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق جاری منصوبوں کی کل تعداد 298 ہے، کثیر جہتی منصوبوں کی کل تعداد 146 ہے، دو طرفہ ایگریمنٹس کے تحت 152 پروجیکٹس ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف سے کمرشل ڈومیسٹک قرض سے…

شہباز شریف کی تاجک صدر سے ملاقات، کراچی بندرگاہ پر تجارت کی دعوت

دوشبنے (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے تاجک صدر قاہر رسول زادہ سے ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اطمینان کا اظہار اور کراچی بندرگار پر تجارت کی دعوت دی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے موجودہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی مشترکہ خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے تاجک ہم منصب کوآبی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارک دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دوران ملاقات آبی سفارت کاری کے شعبے میں تاجکستان کے قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں سٹریٹجک شراکت داری…

پاکستان اور افغان عبوری حکومت کے درمیان ایک بار پھر باضابطہ رابطہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قطر کے دارالحکوموت دوحہ میں پاکستان اور افغان عبوری حکومت کے درمیان ایک بار پھر باضابطہ رابطہ ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام افغان کانفرنس میں شریک افغان وفد کی پاکستانی وفد سے ملاقات ہوئی، افغان وفد کی بھارتی وفد سے پہلے ہی دن ملاقات ہوگئی تھی۔ دوحہ میں پاک افغان وفود کی ملاقات مثبت رہی، افغان وفد نے کانفرنس میں افغان موقف کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا جبکہ افغان وفد نے پاکستانی حمایت کو عوامی سطح پر سراہا۔ پاک افغان وفود کی ملاقات قطر میں پاکستانی سفیر کی…

عمر اکمل اور احمد شہزاد ہم سے زیادہ با صلاحیت تھے ،اظہرعلی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی کا کہناہے کہ بلے باز عمر اکمل اور احمد شہزاد ہم سب سے زیادہ باصلاحیت تھے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں میں عظیم کرکٹر بننے کی کافی صلاحیتیں ہیں، لیکن "انٹرنیشنل کرکٹ میں اس طرح پنپ نہیں سکے جس طرح انہیں ہونا چاہیے تھا"۔ جہاں اکمل اور شہزاد دونوں نظم و ضبط کے معاملات کی وجہ سے اسپاٹ لائٹ میں رہے ہیں، اظہر نے یہ بھی سوال کیا کہ کیا ٹیم انتظامیہ ان کو صحیح طریقے سے استعمال نہ کرنے کا ذمہ دار ہے۔ تھوڑی سی ذمہ داری اور الزام انتظامیہ پر…

پاکستان توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے 10ارب ڈالر سے ریفائنری لگائے گا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے 10ارب ڈالر سے ریفائنری لگائے گا ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے، حکومت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تعاون سے ملک میں 10 بلین ڈالر مالیت کی ایک نئی آئل ریفائنری کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ اقدام ملک میں توانائی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے حکومت کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جو ترقی کی راہ میں رکاوٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ اسی مناسبت سے ملک کے ساحلی اور سمندری علاقوں میں تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ :پروٹیز نے چوکر کا ہار افغانستان کوپہنا دیا ،سائوتھ افریقہ پہلی بار فائنل میں پہنچ گیا

تاروبا(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے پہلے سیمی فائنل میچ میں سائوتھ افریقہ نے ’’چوکرز ‘‘ کا ہار افغانستان کو پہنا دیا ۔ پروٹیز افغانستان کو 9 وکٹوں سے بآسانی شکست دے کر پہلی بار فائنل میں پہنچ گئے، فاتح ٹیم نے57 رنز کا ہدف 9 ویں اوور میں ہی پورا کر لیا۔ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے پہلے سیمی فائنل میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر ساؤتھ افریقہ کو فیلڈنگ کرنے کی دعوت دی، دونوں ٹیمیں برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوئیں۔ افغان…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ :جنوبی افریقہ دس برس بعد سیمی فائنل میں پہنچ گیا ،ویسٹ انڈیز آئوٹ

انٹیگوا(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ دس برس بعد سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ کالی آندھی ایونٹ سے باہرہو گئی ۔ سر ویون رچرڈ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں جنوبی افریقا نے میزبان ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ کا مایوس کن آغاز کیا، 5 کے مجموعی سکور پر میزبان ٹیم کے 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، شائے ہوپ صفر جبکہ نکولس پورن ایک رن ہی بنا…

پاکستان کی آئی ٹی کی برآمدات مسلسل اضافہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کی آئی ٹی برآمدات مسلسل ریکارڈ توڑ رہی ہیں۔ پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی برآمدات سال بہ سال 41 فیصد بڑھ کر مئی میں ریکارڈ 332 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال 236 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 40.7 فیصد زیادہ ہے۔ پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی برآمدات سال بہ سال 41 فیصد بڑھ کر مئی میں ریکارڈ 332 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال 236 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 40.7 فیصد زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ اپریل 2024 کے پچھلے مہینے…

آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئندہ ہفتے بورڈز کیساتھ شیئر کرنے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئندہ ہفتے دیگر بورڈز کیساتھ شیئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چند ہفتے قبل چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی کو بھجوایا تھا، آئی سی سی نے شیڈول کا تفصیلی جائزہ لیا اور پی سی بی کے شیڈول میں رد و بدل نہیں کیا۔19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی دیگر 7 ممالک کو اب بھجوائے گا۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس میگا ایونٹ میں آسٹریلیا، انگلینڈ،…

بابر اعظم سمیت 5قومی کھلاڑی کینیڈا گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں حصہ لیں گے

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم وائٹ بال کے کپتان بابراعظم سمیت پانچ قومی کھلاڑی کینیڈا گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں حصہ لیں گے۔ پانچ پاکستانی کھلاڑیوں نے کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ سے معاہدہ کر لیا۔ وینکوور نائٹس نے پاکستان کے 3 کھلاڑیوں کو سائن کیا ہے ،معاہدے کے تحت فاسٹ بائولر محمد عامر، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم وینکوور نائٹس کی طرف سے کھیلیں گے۔ فاسٹ بائولر شاہین آفریدی گلوبل ٹی ٹوئٹی لیگ میں ٹورنٹو نیشنلز کی نمائندگی کریں گے ، جبکہ آل راؤنڈر افتخار احمد کو…

اعظم خان کیلئے فٹنس پروگرام تفویض کیا لیکن ان کا وزن 6ہفتے بھی وہی رہا ،محمد حفیظ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہناہے کہ پاکستان کے ڈائریکٹر کرکٹ کی حیثیت سے اعظم کو چھ ہفتے کا فٹنس پروگرام تفویض کیا گیا تھا۔اعظم خان کسی بھی تربیتی پروگرام میں شامل ہوتو ان کا وزن 6ہفتے بھی وہی رہتا ہے۔ پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں وکٹ کیپر بلے باز کی خراب فارم کے درمیان اعظم خان کی فٹنس سے متعلق بحث کو پھر سے بھڑکا دیا ہے۔ اعظم کو ان کی فٹنس اور فارم کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، نوجوان ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم میں اپنے…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد کپتان بابر اعظم کے قریبی 6کھلاڑیوں کو ڈراپ کئے جانے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024میں ناقص پرفارمنس کے بعد کپتان بابر اعظم کے قریبی 6کھلاڑیوں کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے ۔ پاکستان کرکٹ پر سیاہ بادل منڈلا رہے ہیں کیونکہ بابر اعظم کی قیادت والی ٹیم T20 ورلڈ کپ 2024 سے پہلے راؤنڈ میں باہر ہو چکی ہے۔ دو شکستوں اور صرف ایک جیت کے ساتھ، پاکستان کی سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا ہے ۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کے خوفناک مظاہرہ نے مبینہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شدید…

امریکہ آئرلینڈ کے درمیان ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ،پاکستان کی سپر ایٹ میں رسائی کی امیدیں دم توڑنے لگیں

فلوریڈا (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024میں امریکہ اور آئرلینڈ کےدرمیان ہونے والے میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے ۔وقفے وقفے سے پاکستان کی سپر ایٹ میں رسائی کی امیدیں معدوم ہونے لگیں ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی فلویڈا میں لوڈرہل اسٹیڈیم میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی 2024کے گروپ اے میں امریکہ اور آئر لینڈ کے درمیان میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے ۔بارش کے باعث پاکستان کی سپرایٹ میں پہنچنے کی امیدوں دم توڑتی نظر آ رہی ہے ۔بارش کے…

سٹاک مارکیٹ نے سپیڈ پکڑ لی، تاریخ میں پہلی بار 77 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 77 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں شدید تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 869 پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 77 ہزار 77 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 76 ہزار 208 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

ویسٹ انڈیز سے شکست، نیوزی لینڈ اگر مگر کی صورتحال سے دوچار

تاروبا (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ویسٹ انڈیز نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سُپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرگیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نویں ایڈیشن میں آج گروپ سی میں میزبان ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدِ مقابل آئیں۔ ویسٹ انڈیز نے 13 رنز سے کیویز کو شکست دے کر سُپر 8 مرحلے میں جگہ بنالی۔ ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر میزبان ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی۔ میزبان ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر نیوزی…

ٹی 20 ورلڈکپ کا آخری گروپ میچ، قومی ٹیم فلوریڈا پہنچ گئی

فلوریڈا(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنا آخری گروپ میچ کھیلنے کیلئے فلوریڈا پہنچ گئی۔ قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنا آخری گروپ میچ 16 جون کو آئرلینڈ کیخلاف فلوریڈا میں کھیلے گی، پاکستان کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی جبکہ چند کھلاڑی شام میں آئی سی سی کرکٹ فار گڈ سرگرمی میں حصہ لیں گے۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول آئندہ میچز کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے بعد پاکستان ٹیم کا ورلڈ کپ میں سفر پہلے ہی مرحلے تک محدود دکھائی دینے لگا ہے۔ امریکی ریاست…

18 ہزار ارب سے زائد کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت ساڑھے 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کرے گی، قومی اسمبلی کا اجلاس 4 بجے طلب کر لیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آج بجٹ پیش کریں گے، بجٹ پیش کرنے سے قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی، وفاقی بجٹ میں دفاع کیلئے 21 سو ارب روپے، قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کیلئے 97 سو ارب رکھے گئے ہیں، حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1500 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ بجٹ میں توانائی کے شعبے کیلئے 253 ارب، انفرا سٹرکچر کیلئے…

ٹی 20 ورلڈ کپ: قومی ٹیم آج کینیڈا سے ٹکرائے گی

نیویارک(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا بھارت سے میچ ہارنے کے بعد قومی ٹیم آج کمزور کینیڈا کیخلاف زور آزمائے گی۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں پاکستان اور کینیڈا کی ٹیمیں نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔ امریکا اور بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم کی سپر 8 مرحلے میں رسائی مشکل نظر آتی ہے، دو میچ ہارنے کے بعد پاکستان کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کیلئے اب دوسری ٹیموں پر انحصار کرنا ہو گا،…

ہم اپنی غلطیوں پر غور کریں گے،اگلے دونوں میچز جیتنا ہوں گے: بابراعظم

نیو یارک(پاک ترک نیوز) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ہم اپنی غلطیوں پر غور کریں گے اور اگلے دونوں میچز جیتنا ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں بابراعظم نے کہا کہ ہم پہلے چھ اوورز میں توقعات کے مطابق بیٹنگ نہیں کرسکے اور پاور پلے میں پہلی وکٹ گرنے کا بہت نقصان ہوا اسکے بعد ٹیم سنبھل نہ پائی۔جلد وکٹیں گرنے سے میچ ہاتھ سے نکلا، بیٹنگ میں بیک ٹو بیک وکٹیں گنوائیں اور بہت زیادہ ڈاٹ گیندیں کھیلیں۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیل اینڈرز سے کوئی امید نہیں رکھی تھی، سوچا تھا پہلے ہی جیت جائیں گے۔ یاد…

رواں مالی سال کیلئے مقرر کردہ مہنگائی کا ہدف حاصل نہ ہونے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) مئی کے مہینے میں مہنگائی میں نمایاں کمی کے باوجود رواں مالی سال کے لیے مقرر کردہ مہنگائی کا ہدف حاصل نہ ہونے کا امکان ہے۔ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے لیے اوسط مہنگائی کا ہدف 21 فیصد مقرر کر رکھا تھا تاہم جاری سال اوسط مہنگائی 23.2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ممکنہ طور پر مالی سال کے لیے مقرر کردہ مہنگائی کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ہے۔ مالی سال کے پہلے 11 ماہ جولائی سے مئی تک اوسط مہنگائی 24.52 فیصد رہی جبکہ بعد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ ابتدائی 11 ماہ کے دوران…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More