براؤزنگ ٹیگ

#pakistancricketteam

امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز، دلہن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(پاک ترک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔دلہن کی سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوگئیں ۔ تفصیلات کےمطابق انسٹا گرام پر تقریب کی فوٹو گرافر اور ایونٹ پلینر کی جانب سے مختلف پوسٹس اور سٹوریز بھی شیئر کی گئی ہیں جن کے مطابق شادی کی تقریبات کے سلسلے میں مہندی کی تقریب ناروے میں منعقد ہوئی ہے۔ انسٹا گرام پر معروف ڈیزائنر کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں امام الحق کی ہونے والی دلہنیا انمول محمود کو ٹیگ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ان کی تصاویر اور ویڈیوز…

پاکستانی کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کیلئے ویزے جاری نہ ہو سکے

لاہور(پاک ترک نیوز) بھارت ہٹ دھرمی کے باعث پاکستانی کھلاڑی کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کیلئے تاحال ویزے جاری نہ ہو سکے۔ بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے ویزوں کو سکیورٹی سے مشروط کر دیا ہے، بھارتی ہائی کمیشن کو اپنی حکومت کی طرف سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سکیورٹی کلیئرنس تا حال موصول نہیں ہوئی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے 27 ستمبر کو بھارت روانہ ہونا ہے، ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے…

انضمام الحق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر کیلئے فیورٹ،اعلان آج متوقع

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپتان انضمام الحق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر کیلئے فیورٹ قرار اعلان آج متوقع ہے ۔ چیف سلیکٹر ہارون رشید کی جگہ اب انضمام الحق چیف سلیکٹر بننے کے لیے فیورٹ ہیں۔ انضمام الحق آج لاہور میں ذکاء اشرف سے ملاقات کر کے چیف سلیکٹر کی ذمہ داری سنبھالیں گے، افغان سیریز اور ایشیا کپ کے لیے ایک ہی ٹیم منتخب کی جائے گی۔ انضمام الحق چیف سلیکٹر کا چارج لینے کے بعد افغان سیریز اور ایشیا کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کریں جو جمعرات کو متوقع ہے ۔ ٹیکنیکل کمیٹی کے…

لاہور، نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں کنڈیشننگ کیمپ کا آغاز

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں کنڈیشننگ کیمپ کا آغاز ہو گیا ۔ ابتدائی روز کیمپ میں تعارفی سیشن میں کوچز نے کھلاڑیوں کو مختلف لیکچرز دیئے۔ کپتان بابر اعظم بیرون ملک مصروفیات اور زاہد محمود والدہ کی وفات کے باعث جمعہ کو کیمپ جوائن کریں گے۔فخرزمان، محمد حسنین اور محمد وسیم جونیئر کھلاڑی آج شام کیمپ جوائن کرلیں گے ۔ کیمپ کے دوسرے روز کھلاڑی نیٹ سیشنز میں شرکت کریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف اور بائولنگ کوچ شان ٹیٹ نے کھلاڑیوں کو کیمپ کے مقصد سے آگاہ…

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیدر لینڈ کا شیڈول جاری

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے دورہ نیدر لینڈ کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔ شاہین تین ون ڈے میچز پر مشتمل سریز اگست میں روٹرڈم میں کھیلیں گے ۔ سیریز کا پہلا میچ 16،دوسرا 18جبکہ تیسرا اور آخری میچ 21اگست کو کھیلا جائے گا ۔تینوں میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، دونوں ٹیمیں دو ہزار تین کے بعد پہلی مرتبہ مدمقابل ہوں گی۔ اس سے قبل یہ سیریز جولائی دو ہزار بیس میں کھیلی جانی تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث سیریز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More