انقرہ میں پاکستان کے قومی دن کی مناسبت سے شاندار استقبالیہ
انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستان کے قومی دن کی مناسبت سے شاندار استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔
انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستان کے 84ویں قومی دن کی مناسبت سے ایک شاندار استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ ترک وزیر برائے قومی دفاع یاسر گلر اور ترکیہ کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اپنے خطاب میں ترک وزیر برائے قومی دفاع یاسر گلر نے مثالی اور تاریخی دوطرفہ تعلقات کو سراہتے ہوئے خاص طور پر فروغ پاتے ہوئے دفاعی تعلقات اور دونوں ممالک کی مسلح…