براؤزنگ ٹیگ

#pakistanirupees

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

کراچی (پاک ترک نیوز) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے دیکھنے میں آیا ۔ پاکستانی کرنسی کی قیمت میں کمی دوبارہ کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کی قدر میں 57 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 222 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 60 پیسے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد امریکی کرنسی 221 روپے 25 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے

کراچی(پاک ترک نیوز) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے ۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافے دیکھنے میں آیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کے انٹر بینک میں ڈالر مزید 42 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 221 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کررہی ہے۔ گذشتہ 7 یوم کے دوران ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں مجموعی طور پر 2.48 روپے جبکہ اوپن ریٹ میں 8.90 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 229روپےکا ہوگیا

کراچی (پاک ترک نیوز) ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر 229روپے کا ہو گیا۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالرتین روپے 12پیسے کی بڑی کمی کے بعد 229 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی آمد کےبعد ڈالر کی قیمت میں 4 روپے50 پیسے تک گراوٹ ہوچکی ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 232 روپے 12پیسے کی سطح پربند ہواتھا۔ فاریکس ڈیلرز کے کہنا ہے کہ پانچ مختلف سیشنزمیں ڈالر اب تک 9 روپے96 پیسوں تک سستا ہوچکا ہے۔ڈالر233 روپے50 پیسےسےکم ہوکر229…

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی

کراچی (پاک ترک نیوز) ڈیڑھ ماہ کے بعد ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئے ۔ روپے کے مقابلے میںڈالر 34پیسے سستا ،قیمت 200روپے60پیسے ہو گئی ۔کاروباری برادری نے بھی سکھ کا سانس لیا۔ واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی انٹربینک میں قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ برقرار رہا تھا،گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں 79 پیسے کا اضافہ ہوا، ایک ڈالر 200 روپے 93 پیسے کا فروخت ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More