براؤزنگ ٹیگ

#pakistannavy

پاک بحریہ کا جنگی جہاز پی این ایس اصلت بحر ہند میں تعینات

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاک بحریہ کا جنگی جہاز پی این ایس اصلت کو ریجنل میری ٹائم سکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بحری جنگی جہاز ہیلی کاپٹر کیساتھ پاکستانی بندرگاہوں پر تجارتی جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا ، پی این ایس اصلت کی تعیناتی کا مقصد بین الاقوامی جہاز رانی کی حفاظت ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کا جہاز دوست ممالک کے ساتھ مشترکہ آپریشنز میں بھی حصہ لے گا،اس کے علاوہ پی این ایس اصلت بحری سفارت کاری کے تحت علاقائی بندرگاہوں کا…

وزیراعظم شہباز شریف سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی۔پاک بحریہ کے سربراہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے حوالے سے پیشہ ورانہ امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی اور پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے وزیراعظم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے…

ترکیہ اور پاکستان نیوی ٹیموں کی استنبول میں مشترکہ مشقیں

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ اور پاکستان کی نیوی فورسز نے استنبول میں مشترکہ بحری مشقوں میں حصہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے شہر استنبول میں ترکیہ بحریہ کی انڈر واٹر اٹیک (SAT) ٹیموں اور پاکستان نیوی کی اقبال ٹیموں نے مشترکہ طور پر AYYILDIZ-2023مشقوں میں حصہ لیا ۔ https://twitter.com/tcsavunma/status/1728685573823418743

وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

کراچی(پاک ترک نیوز) وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر ہوگئے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل نوید اشرف کو 7 اکتوبر 2023 کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی اور تبدیلی کمانڈ کی تقریب اسلام آباد میں ہوگی۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ وائس ایڈمرل نوید اشرف نے 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، نوید اشرف نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد، امریکی نیول وار کالج اور برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹیڈیز سے فارغ التحصیل ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا…

استنبول ،ترک صدر اردوان پی این ایس بابر’ کی کمیشننگ تقریب میں شرکت کریں گے

کراچی (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان استنبول میں پی این ایس بابر کی کمیشنگ تقریب میں شرکت کریں گے ۔ترک صدرپہلاملجم کلاس جہاز پاک بحریہ کے حوالے کریں گے۔ پاکستان اور ترکیہ کے کثیرالجہتی اسٹریٹجک و برادرانہ تعلقات کی شاندار مثال پی این ایس بابر کی کمیشننگ تقریب آج ہوگی۔ 3ہزار ٹن کے لگ بھگ ڈسپلیسمنٹ کے ساتھ ملجم/بابر کلاس جہاز تقریبا 30 ناٹس رفتار کے حامل ہیں اور سطح آب پر اہداف کو تباہ کرنے کے لئے ملجم کلاس جہازوں پر پاکستان کا تیار کردہ حربہ کروز میزائل نصب کیا جا سکتا ہے جبکہ سطح…

گوادر ،پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ ، 2 افسران اور ایک جوان شہید

کراچی (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں پاک بحریہ کے دو افسران اور ایک جوان شہید ہوگئے۔ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر دوران پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔ ترجمان پاک بحریہ کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں پاک بحریہ کے دو افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔پاک بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے ترکیہ کے اشتراک سے تیار کردہ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طارق کا افتتاح کردیا

کراچی(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پی این ایس طارق کو کراچی شپ یارڈ میں لانچ کردیا گیا۔ لانچنگ کراچی شپ یارڈ پر ہوئی ،وزیراعظم شہباز شریف،ترکیہ کے نائب صدر سیودت یلماز سمیت اعلیٰ عسکری قیادت شریک ہوئی۔ پی این ایس طارق کو تعمیر کے بعد سمندر میں اتارا گیا۔ پی این ایس طارق ملجم (MILGEM) کلاس کارویٹ جنگی جہاز ان چار بحری جہازوں میں سے ایک ہے جو ترکیہ ٹیکنالوجی کی منتقلی کے معاہدے تحت ترکیہ اور پاکستانی انجنئرز مل کر بنا رہے ہیں۔ پاکستان اور ترک ڈیفنس کمپنی Ms ASFAT کے ساتھ 06 ستمبر 2018…

نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کانفرنس کی صدارت کی۔ کانفرنس کے دوران خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے تربیتی امور کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ سربراہ پاک بحریہ کی حالیہ مون سون بارشوں کی ممکنہ صورتحال…

اسحاق ڈار کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کی چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات ہوئی۔ نیول چیف نے وزیر خزانہ کو میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔معزز مہمان کو پاک بحریہ کی ذمہ داریوں اور استعداد کار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر خزانہ نے بحری امور میں ترقی اور عالمی امن میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

میری ٹائم آپریشنز کیلئے پاک بحریہ اور فضائیہ کے مابین ہم آہنگی ناگزیر ،ائیر مارشل وقاص

لاہور(پاک ترک نیوز) پاک فضائیہ کے ایئر مارشل وقاص احمد سلہری نے کہاکہ میری ٹائم آپریشنز کو مزید بہتر بنانے کے لیے پاک بحریہ اور فضائیہ کے مابین ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول وار کالج آمد پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل جاوید اقبال نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ائیر مارشل وقاص احمد سلہری کا پاکستان نیوی وار کالج میں خطاب کرتےہوئے کہنا تھا کہ پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس سامان حرب کے حصول پر خصوصی توجہ رکھتی ہے ۔ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نبرد آزما…

ہائیڈروگرافی کے عالمی دن کے موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا پیغام

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ہائیڈروگرافی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہائیڈروگرافک ڈیٹا کی مدد سے، محفوظ نیویگیشن اور بحری وسائل کے استعمال سے قومی معیشت مستحکم ہوگی۔ رواں برس عالمی ہائیڈروگرافی کے دن کا موضوع"Hydrography Underpinning the digital twin of the ocean"ہے۔ سربراہ پاک فضائی ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ اس دن کا مقصد سمندری خدوخال اور نیویگیشن کی اہمیت کو اجاگر کرناہے۔2022 میں حکومتِ پاکستان نے ہائیڈروگرافر…

پاک بحریہ کی ساحلی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

کراچی (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کاکہنا ہے کہ پاک بحریہ کی ساحلی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے شاہ بندر کے نواحی علاقوں میں قائم میڈیکل کیمپوں میں متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ریلیف آپریشن کے دوران متاثرین میں راشن اور دیگر ضروری سامان بھی تقسیم کیا گیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طوفان کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر کشتیوں کو نیول ہاربر میں لنگر انداز کرنے پر مقامی ماہی گیروں نے پاک بحریہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔پاک بحریہ کسی بھی…

پاک بحریہ کی کھلے سمندر میں بروقت کارروائی،6ماہی گیروں کو بچا لیا

کراچی (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کاکہنا ہے کہ پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے 6ماہی گیروں کو بچا لیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز کو سمندر میں پھنسی الزوبیر نامی کشتی کی طرف سے ہنگامی کال موصول ہوئی۔بروقت امدادی کاروائی کرتے ہوئے ماہی گیروں کی کشتی کو تلاش کیا اور فنی خرابی دور کی۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی میڈیکل ٹیم نے کشتی میں پھنسے 6 ماہی گیروں کو طبی امداد بھی فراہم کی۔پاک بحریہ کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن سمندر میں انسانی زندگی…

پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی مشترکہ کارروائی،65ملین ڈالر کی منشیات ضبط

مکران (پاک ترک نیوز) پاک بحریہ اور اینٹی نارکاٹکس فورس کا مکران کے ساحل پر مشترکہ انسداد منشیات آپریشن،اس آپریشن کے دوران 4020 کلوگرام منشیات ضبط کی گئیں۔ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 65 ملین ڈالر سے ذائد ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ضبط کی جانے والی منشیات کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکاٹکس فورس کے سپرد کردیا گیا۔پاک بحریہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔

بوسنیا کے سفیر ثاقب فوریک کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان میں تعینات بوسنیا ہرزیگوینا کے سفیر ثاقب فوریک کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے بوسنیا ہرزیگوینا کے سفیر نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بوسنیا کے سفیر نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

پاکستان کیلئے دوسرے جدید ترین جنگی بحری جہاز کی تعمیر کا آغازکردیا گیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کاکہنا ہے کہ پاکستان کیلئے تیار کیے جانے والے دوسرے جدید ترین جنگی بحری جہاز کی تعمیر کا آغازکردیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب کا انعقاد رومانیہ کے ڈیمن شپ یارڈ میں ہوا۔رومانیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہو گا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر ظفر اقبال کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ جہاز کی شمولیت سے میری ٹائم سیکیورٹی کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید…

نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقادکیا گیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقادکیا گیا۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کانفرنس کی صدارت کی۔ کانفرنس کے دوران خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے تربیتی اور فلاحی امور کا جائزہ لیا گیا۔ نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ…

پاک فوج کے افسروں اور جوانوں میں فوجی اعزازات تقسیم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ایوان صدر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے فوجی اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایوان صدر میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہداء کے خاندانوں کے افراد اور حاضر سروس فوجی افسران کو اعزازات سے نوازا۔ تقریب کے دوران پاک فوج کے افسروں اور جوانوں میں اعزازات تقسیم کئے گئے، وطن کیلئے قربانیاں دینے والے شہدا کے اعزازات خاندان کے افراد نے وصول کئے، سعودی عرب، بحرین اور دیگر ملکوں کے فوجی افسروں کو بھی اعزازات دیئے گئے۔ تقریب…

پاک بحریہ کا دوسرا جہاز زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر ترکیہ پہنچ گیا

کراچی (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کا دوسرا جہاز پی این ایس معاون تقریباً 500 ٹن امدادی سامان لیکر ترکیہ کی بندرگاہ مرسین پہنچ گیا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کی دوسری بڑی کھیپ پہنچ گئی۔ پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امدادی سامان میں زلزلہ متاثرین کیلئے موسم سرما کے خیمے، کمبل اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔پاک بحریہ کے دونوں جہازوں نے مجموعی طور پر تقریباً 1500 ٹن امدادی سامان ترکیہ اور شام پہنچایا۔ ترجمان پاک…

بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں 25 ویں کانووکیشن کا انعقاد

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے 25 ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے 25 ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں بحریہ یونیورسٹی سے مختلف شعبوں میں تعلیم مکمل کرنے والے 175 طلباء کو ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔نیول چیف نے امتیازی کارکردگی پر طلباء کو میرٹ سرٹیفیکیٹس اور میڈلز تفویض کیے۔ چیف آف…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More