براؤزنگ ٹیگ

#pakistannavy

پاک بحریہ کا جہاز شامی زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سامان لیکر لطاکیہ پہنچ گیا

کراچی (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر زلزلہ زدگان کیلئے امدای سامان لے کر شام کی بندرگاہ لطاکیہ پہنچ گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ امدادی سامان میں متاثرین کیلئے خیمے، کمبل، جنریٹرز، راشن، ادویات اور گرم کپڑے شامل ہیں۔ شام کی بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفیر، شام کے اعلی سول و عسکری حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس نصر 1000 ٹن امدادی سامان لیکر جانے والا پاک بحریہ کا پہلا جہاز ہے۔پاک بحریہ کے…

کمانڈر رائل عمانی بحریہ رئیر ایڈمرل سیف بن نصیر بن محسن الراہبی کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) کمانڈر رائل عمانی بحریہ رئیر ایڈمرل سیف بن نصیر بن محسن الراہبی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ دونوں ممالک کی بحری افواج کے سربراہان نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے حال ہی میں ہونیوالی امن مشق میں شرکت پر عمانی ہم منصب کا…

پاک بحریہ ،میری ٹائم اوراینٹی ناکوٹکس کی مشترکہ کارروائی ، 3ارب روپے کی منشیات پکڑلی

کراچی (پاک ترک نیوز) پاک بحریہ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سمندری حدود سے تین ارب کی منشیات پکڑ لی پاک بحریہ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا سمندر میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کیا ۔آپریشن انٹیلیجنس کی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت تقریبا 3 ارب روپے ہے۔ گرفتار کیے جانے والے اسمگلرز اور ضبط کی جانے والی منشیات کو مزید قانونی کارروائی…

پاک بحریہ میں کمانڈر پاکستان فلیٹ کی تبدیلی کمان کی تقریب

کراچی (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ میں کمانڈر پاکستان فلیٹ کی تبدیلی کمان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کمانڈ رئیر ایڈمرل محمد فیصل عباسی کے حوالے کر دی۔تقریب میں نئے تعینات ہونے والے کمانڈر پاکستان فلیٹ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔رئیر ایڈمرل محمد فیصل عباسی متعدد کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) سے…

پاک بحریہ کے دو کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے دو کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں ریئر ایڈمرل خیبر زمان اور ریئر ایڈمرل شفقت حسین اختر شامل ہیں۔ترقی پانے والے دونوں افسران پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افسران پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔

نیول چیف کی کمانڈر یو ایس نیول فورسز سینٹرل کمانڈ وائس ایڈمرل برڈ کوپر سے ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی کمانڈر یو ایس نیول فورسز سینٹرل کمانڈ وائس ایڈمرل برڈ کوپر سے ملاقات ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین باہمی بحری اور دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمانڈر یو ایس نیول…

بحری مشق امن 2023 میں ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی،ترکیہ کا پرچم آسمان پر لہرایا گیا

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان بحریہ کے چھاتہ برداروں نے ترکی میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیےملک میںجاری کثیر القومی بحری مشق میں ترکی کا پرچم آسمان پر لہرادیا۔ بحیرہ عرب میں پاکستان کی زیر قیادت پانچ روزہ بحری مشق امن 2023 میں ترکی، امریکا اور چین سمیت 50 ممالک کی بحری افواج حصہ لے رہی ہیں۔ہر دو برس کے بعد منعقد ہونے والی ان بحری مشقوں کے انعقاد کا سلسلہ 2007سے جاری ہے۔ امسال گذشتہ جمعہ کے روز سے شروع ہونے والی مشقیں آج اختتام پزیر ہو رہی ہیں۔ ان مشقوں میںعلاقائی ممالک جیسے…

بلاول بھٹو نے پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا افتتاح کردیا

کراچی (پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا افتتاح کردیا ۔ پاک بحریہ کی جانب سے وزارت میری ٹائم افئیرز کے تعاون سے پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس (PIMEC) کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش کی افتتاحی تقریب ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوئی ۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری PIMEC کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی اس موقع پر موجود ہیں ۔ آج کی اس تقریب میں سول ملٹری، غیر ملکی اور مقامی…

آٹھویں کثیرالقومی بحری مشق امن کی میڈیا بریفنگ کا کراچی میں انعقاد

کراچی (پاک ترک نیوز) پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ آٹھویں کثیرالقومی بحری مشق امن کی میڈیا بریفنگ کا کراچی میں انعقادکیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر پاکستان فلِیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے میڈیا کو بریفنگ دی۔ کثیرالقومی بحری مشق امن 10 سے 14 فروری تک کراچی میں منعقد ہوگی۔ کمانڈر پاکستان فلِیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کہا کہ کثیرالقومی بحری مشق امن میں 50 سے زائد ممالک کی بحری افواج شرکت کر رہی ہیں۔ پاک بحریہ 2007 سے امن مشقوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ کمانڈر…

پانچویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے زیرِ انتظام پانچویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ شرکاء میں اراکین اسمبلی ،بیورو کریٹس، ماہرین تعلیم اور میڈیا سے وابستہ شخصیات شریک ہیں۔ ورکشاپ کے شرکاء کو میری ٹائم سیکیورٹی کے چیلنجز اور بلیو اکانومی کے فروغ سے متعلق پاک بحریہ کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بھی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے…

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد نیازی کا ترکیہ، جرمنی اور آذر بائیجان کا سرکاری دورہ

کراچی (پاک ترک نیوز) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ترکیہ، جرمنی اور آذر بائیجان کا سرکاری دورہ کیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک بحریہ کی میزبان ممالک کی بحری و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیںہوئیں ۔ملاقاتوں میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ نیول چیف نے میزبان ممالک کو آئندہ برس پاکستان میں منعقد ہونیوالی آٹھویں بحری مشق امن اور PIMEC-23 میں شرکت کی دعوت دی۔ میزبان حکام نے بحری امن و استحکام…

پاک بحریہ کیلئے 2جدید ترین آف شور پٹرول بحری جہازوں کی تعمیر کا آغاز

کراچی (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کیلئے 2 جدید ترین آف شور پٹرول جنگی بحری جہازوں کی تعمیر کا آغازکر دیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس حوالے سے تقریب کاانعقاد رومانیہ کے ڈیمن شپ یارڈ میں ہوا۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہونگے۔نیول چیف نے بحری امن و استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔ سربراہ پاک بحریہ نے ڈیمن شپ یارڈ کی…

چینی تعاون سے تیار کردہ دوسرے 054ایلفا فریگیٹ پی این ایس تیمو ر بحری بیڑے میں شامل

کراچی (پاک تر ک نیوز)چین کے تعاون سے تیار کردہ پاک بحریہ کے دوسرے 054 ایلفا فریگیٹ پی این ایس تیمور کی بحری بیڑے میں شمولیت کی تقریب ہوئی ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمدامجد خان نیازی تھے۔مہمان خصوصی نے پی این ایس تیمور کی کمانڈ سکرول کمانڈر پاکستان فلیٹ کے حوالے کی۔ اس موقع پر نیول چیف آف دی سٹال ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ بحر ہند کا جیو اسٹریٹجک ماحول اور درپیش خطرات ایک مضبوط اور طاقتور بحری…

پاک بحریہ کے بیڑے میں چین کا تیار کردہ پی این ایس طغرل کی شمولیت

کراچی (پاک ترک نیوز) پاک بحریہ میں چین کا تیارکردہ پی این ایس طغرل بحری بیڑے میں شامل ہو گیا۔ جنگی جہاز کے بحری بیڑے میں شمولیت کی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عاری اور نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے شرکت کی۔ صدر مملکت عارف علوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک چین دوستی لازوال ہے، دونوں ممالک کی دوستی مشکل وقت میں آزمائی ہوئی ہے، دونوں ممالک کے تعلقات گزرتے وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوں گے، منصوبے سے ملک میں بحری جہاز کی صنعت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سے ہمارا دل کا رشتہ ہے، بھارت میں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More