براؤزنگ ٹیگ

#pakistanstockexchange

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 70ہزار کی تاریخی حد بھی عبور

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 70ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد بھی عبورہوگئی ۔ عیدالفطر کی چھٹیوں سےقبل آخری روز سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 524ٍ پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 70 ہزار 144 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1203 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 69 ہزار 619 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی مثبت رجحان ،65ہزار پوائنٹس کی حد بحال

کراچی(پاک ترک نیوز) نئے سال کے مسلسل دوسرے روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ۔ انڈیکس 65ہزار کی حد پار کر گیا ۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ کھلتے ہی 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے ساتھ 100 انڈیکس 65 ہزار پوائنٹس سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 2210 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 64 ہزار 661 کی سطح پر بند ہوا تھا۔ امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 14 پیسے کا…

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

کراچی (پاک ترک نیوز) انٹر بینک میںڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ سٹاک ایکس چینج میں بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کاروبا کے دن کا آغاز انٹربینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہونے سے ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی 197 روپے 75پیسے کی ہو گئی۔ سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ میں 709 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس سے 100 انڈیکس 41 ہزار 528 پوائنٹس پر آگیا۔

امریکہ ڈالر 18پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں اربوں کا نقصان

لاہور (پاک ترک نیوز) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 18پیسے مہنگا ہو گیا۔ قیمت 176روپے 92پیسے ہو گئی۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 18 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 176 روپے 74 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 92 پیسے ہو گئی ہے۔ اُدھر سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 325.59 پوائنٹس کی مندی…

ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ ایک روپے کی کمی

لاہور(پاک ترک نیوز) مسلسل بڑھنے والی امریکی ڈالر کی قدر میں کمی آ گئی، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپیہ کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 179 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 73 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور قیمت 178 روپے 24 پیسے سے کم ہو کر 177 روپے 51 پیسے ہو گئی ہے۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار…

انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (پاک ترک نیوز) روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی پرواز جاری ہے ۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں میں تیزی دیکھنے میں آئی، 100انڈیکس میں 270پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرگیا۔ جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کا13 پیسے کے اضافے سے 176.89روپے سے آغاز ہوا، جس کے بعد ڈالر 23 پیسے اضافے سے 177.01 روپے تک پہنچا، اور دیکھتے ہی دیکھتے ڈالر 79 پیسے اضافے سے177.57 روپے کی بلند ترین سطح پر…

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان جاری ہے اور آج بھی انڈیکس میں 2000 پوائنٹس سے زیادہ کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ کاروباری افراد کیلئے بری خبر آگئی ، 100انڈیکس 43ہزار 168پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے اب تک انڈیکس دو نفسیاتی حدیں کھوچکا ہے جبکہ کاروبارمیں مجموعی طور پر 4.8 فیصد تک گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے ۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی کا رجحان ہے ، کے ایس ای 100 انڈیکس 22 سو پوائنٹس تک گرگیا ۔ ٹی بلز کی نیلامی کے…

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی، سٹاک مارکیٹ میںشدید مندی

لاہور(پاک ترک نیوز) امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میںروپے کے مقابلے میں 6پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 175 روپے 4 پیسے کم ہو کر 174 روپے 98 پیسے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر مندی ریکارڈ کی گئی۔ 100انڈیکس 427.95 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی اور 43935.75 پوائنٹس کی سطح…

مسلسل 3روز کمی کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ

لاہور(پاک ترک نیوز)مسلسل تین روز کمی کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ۔امریکی کرنسی 91پیسے بڑھ گئی جس کے بعد قیمت 173روپے 76پیسے سے بڑھ کر 174روپے 67 پیسے ہوگئی۔گزشتہ تین کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں 1روپیہ 91 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی تھی۔ پاکستان…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More