پی ایس ایل میں 14ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کو انکشاف
لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )اکاؤنٹس میں 14 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں، غیر شفاف کنٹریکٹس کا انکشاف ہوا ہے ۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اکاؤنٹس میں غیر شفاف معاہدوں، نقصانات اور مجموعی طور پر 14 ارب روپے کی سنگین بے ضابطگیوں کا پتہ لگایا ہے۔
سرکاری دستاویزات سے پتہ چلا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی وی نشریاتی حقوق کی فروخت کے لیے 1.4 ارب روپے کا غیر شفاف معاہدہ حاصل کیا۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کی ایک رپورٹ کے…