براؤزنگ ٹیگ

#pakistn

آئی کیوب قمر آج چاند کے مدار میں پہنچے گا، 15 مئی تک پہلی تصویر موصول ہوگی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان کی تاریخ کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب کیو آج چاند کے مدار میں پہنچے گاجبکہ چاند کی پہلی تصویر 15مئی تک موصول ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق 3 مئی کو لانچ کیے جانے والا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر آج 8 مئی کو تقریباً ساڑھے تین سے چار بجے کے درمیان چاند پر پہنچے گا۔ چاند کی پہلی تصویر 15 یا 16 مئی تک موصول ہونے کا امکان ہے۔ کور کمیٹی انسٹیٹیوٹ آف اسپیس کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید گزشتہ رات چین کے لیے روانہ ہوگئے جبکہ ‘آئی کیوب کیو’ کے پروجیکٹ ہیڈ ڈاکٹر قمر السلام بھی پہلے…

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ڈیجیٹل اکانومی میں تعاون کا معاہدہ طے پا گیا

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب اور پاکستان نے کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کی یادداشت پر دستخط کر دیے۔جس کے تحت دونوں ملک ڈیجیٹل اکانومی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر جدید خطوط پر استوار کرنے، ڈیجیٹل اختراع کی حوصلہ افزائی اور ڈیجیٹل تبدیلی میں تیزی لانے کے لیے بھرپور تعاون کریں گے۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق مفاہمتی یادداشت پر سعودی وزیر کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئر عبداللہ السواحہ اور پاکستان کے نگراں وفاقی وزیر ڈاکٹرعمر سیف نے دستخط کیے۔ فریقین ڈیجیٹل اکانومی،…

پاک افغان تیسرا ون ڈے آج ،شاہین کلین سوئپ کیلئے بےتاب

کولمبو (پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری تین میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا ۔ شاہین کلین سوئپ کیلئے بےتاب ہیں ۔ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی فیصلہ کُن برتری حاصل ہے۔تینوں میچز کی میزبانی افغان بورڈ سری لنکا میں کررہا ہے۔ دونوں ٹیمیں ایشیاکپ اور ورلڈکپ جیسے میگا ایونٹس کی تیاریوں کے سلسلے میں سیریز کھیل رہی ہیں۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 142رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میچ…

افغان حدود سے فائرنگ کے بعد چمن بارڈر چوتھے روز بھی بند

چمن (پاک ترک نیوز) پاک افغان چمن بارڈر تیسرے روز بھی بند ہے ۔ مسئلے کے حل کے لیے افغانستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔اعلیٰ سیکیورٹی حکام کے مطابق پاک افغان سرحد اس وقت کھولی جائے گی جب افغان حکام کی جانب سے واقعے میں ملوث مسلح شخص کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ دوسری جانب افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واقعے کے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری اور غفلت برتنے والے افغان اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیشن تشکیل دے دیا گیا…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ،نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 201رنز کا ہدف دیدیا

سڈنی (پاک ترک نیوز) آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12مرحلے کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 200رنز کا ہدف دیدیا۔ تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کے سپر 12مرحلے کے پہلے میچ میں میزبان آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ بیس اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 200رنز بنائے ۔ کانوائے نے 92جبکہ نیشام نے ایلن نے 42کپتان ولیمسن نے 23رنز بنائے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ نے دو جبکہ ایڈم زمپا نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More