براؤزنگ ٹیگ

#paktruknews

وزیرِمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے آذربائیجان کے سفیرکی ملاقات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر سے متعلق گفتگو کی گئی، فریقین نے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کا…

باکسنگ ڈے ٹیسٹ ،قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

میلبرن (پاک ترک نیوز) پاکستان کو پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا سے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی سکواڈ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے ۔ 26 دسمبر سے شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں قوم ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے، انجری کا شکار ہونے والے خرم شہزاد، وکٹ کیپر سرفراز احمد اور آل راؤنڈر فہیم اشرف ممکنہ طور پر پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔ سرفراز احمد نے پرتھ ٹیسٹ میچ میں محض 7 اسکور کیے جبکہ اسٹمپ کے پیچھے دو مواقع بھی ضائع کیے، انکی جگہ محمد رضوان جبکہ فہیم اشرف کی جگہ…

سازشیں کرکے ملک اجاڑدیا گیا،اب بھی سبق نہ سیکھا تونقصان اٹھائیں گے :نوازشریف

سیالکوٹ (پا ک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا کہ میری جیلوں، جلاوطنی اور مقدمات کا دور اقتدار سے زیادہ ہے ،میں نے مشکل اور اچھا وقت دیکھا، 2017سےلیکر آج تک مسلسل ہمارے خلاف سزاؤں کا سلسلہ چلتا رہا، یہ سلسلہ کچھ ہی دیرپہلےختم ہوا، وزارت عظمیٰ دیکھی تو ملک بدری، مقدمات اور جیلوں کا سامنا بھی کیا لیکن کبھی ہمت نہیں ہاری۔ سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہہمارے ساتھ ظلم ہوالیکن ملکی مفاد کیخلاف کوئی کام نہیں کیا، سازشیں کرکے…

اسلام آباد ،ترکیہ کے سفارتخانے میں ہفتہ پکوان کا آغاز

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ترکیہ سفارت خانے میں 7 روز ’ہفتہ پکوان‘ کا آغاز کر دیا گیا جو 27 مئی تک جاری رہے گا۔ ترک سفارت خانے میں سفیر مہمت پاچاجی نے ہفتہ پکوان کا افتتاح کر دیا، انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ ہفتہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی منایا جا رہا ہے۔ پاچاجی نے افتتاح کے موقع پر کہا کہ انھوں نے کہا ہفتہ پکوان میں ترک صوبہ ہاتائے خصوصاً انطاکیہ شہر کے انواع و اقسام کے پکوان متعارف کرائے گئے ہیں جو کہ عربی تہذیب و تمدن کے عکاس…

پولیس نے زمان پارک سے فرار کی کوشش کرنیوالے مزید 6 دہشتگرد پکڑ لئے

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زمان پارک سے فرار کی کوشش کرنے والے مزید 6دہشتگرد پکڑ لئے ۔ تفصیلات کےمطابق9 مئی واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری کے حوالے سے پیشرفت ہوئی ہے۔سی سی پی اور لاہور بلال صدیق کمیانہ نے زمان پارک سے فرار کی کوشش میں مزید 6 دہشتگردوں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں میں سے 4 عسکری ٹاور اور 2 کورکمانڈرہاؤس حملے میں ملوث تھے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی تعداد اب 14 ہوگئی ہے۔ اس…

مصر ترک شہریوں کو آمد پر ویزا دے گا

قاہرہ (پاک ترک نیوز) تعلقات بہتر ہونے پر مصر نے ترک شہریوں کو آمد پر ویزا دینے کی اجازت دے دی۔ ترکیہ نے اعلان کیا کہ مصر اپنے شہریوں کو ملک میں اترنے پر ویزا کے لیے درخواست دینے کی اجازت دے گا، تازہ ترین اقدام کے طور پر دو علاقائی طاقتوں نے برسوں سے جاری تناؤ کو پس پشت ڈال دیا اور خراب تعلقات کو ٹھیک کیا۔ یہ اعلان تقریباً ایک ماہ بعد آیا ہے جب ترکیہ اور مصر نے کہا تھا کہ وہ اپنے سفارتی تعلقات کو جلد از جلد سفیر کی سطح پر بہترکریں گے اور اپنے سفیروں کی دوبارہ تقرری کریں گے۔ 2013 میں مصر کے…

آج مذاکرات جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کریں گے،فواد چودھری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صدارت میں آج اجلاس میں مذاکرات جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فواد چوہدری نے کا کہنا تھا کہ ایک طرف مذاکرات دوسری طرف گرفتاریاں؟ چوہدری پرویز الہی کے گھر چھاپہ سے ثابت ہوتا ہے کہ اسحق ڈار، سعد رفیق اور اعظم تارڑ کی اپنی حکومت میں کوئی حیثیت نہیں ، اس چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ایک طرف مذاکرات دوسری طرف گرفتاریاں؟ چوہدری…

ترکیہ میں تیارکردہ پہلی الیکٹرک گاڑی مارکیٹ میں آ گئی

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ میں مقامی طور پر تیارکردہ پہلی الیکٹرک کار Togg کو مارکٰیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ توگ کی پہلی دو گاڑیوں کو صدر اردوان اور ان کی اہلیہ خاتونِ اول ایمنیے اردوان کے حوالے کردیا گیا۔ صدارتی محل میں ہونے والی تقریب میں دونوں کاروں کی ترسیل کے بعد ترکیہ کی توگ گاڑیوں کی باقاعدہ ترسیل کا آغاز کردیا گیا ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے پہلی ترک الیکٹرک کار Togg T10X کی ترسیل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ہم "توگ " کو راستوں پر دیکھیں گے۔ ترکیہ کی مقامی…

ایشیا کپ فائنل کل ، شاہینوں دس برس بعد ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلئے بے چین

دبئی(پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ایشیا کپ کا فائنل مقابلہ کل کھیلا جائے گا ۔ شاہین دس برس بعد ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلئے بے چین ہیں ۔ایشیاکپ 2022 کے فائنل سے قبل پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج آرام کریں گی۔ قومی ٹیم اب تک دو مرتبہ ایشیا کپ کا فائنل جیتنے میں کامیاب ہوئی جبکہ بھارت سب سے زیادہ 7مرتبہ یہ ٹرافی اٹھا چکا ہے ۔ سری لنکا بھی 5مرتبہ یہ کارنامہ سر انجام دے چکا ہے ۔ قومی ٹیم نے سال 2000 اور 2012 میں ایشیاکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، سال 2012 کے فائنل میں بنگلادیش…

دس برس بعد امریکہ میں بھی پولیو کا کیس سامنے آ گیا

نیویارک(پاک ترک نیوز) امریکہ میں بھی دس برس بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا ۔ امریکہ کی ریاست نیویارک کے نواحی علاقے راک لینڈ کاؤنٹی میں نوجوان شخص میں پولیو کی تشخیص ہوئی ہے۔ مذکورہ شخص کو تقریباً ایک ماہ قبل فالج بھی ہوا تھا۔ نیویارک کے محکمہ صحت نے جاری بیان میں کہا کہ پولیو کا یہ کیس انتہائی متعدی ہے جو امریکہ سے باہر کہیں اور پیدا ہوا تھا۔ کمیونٹی کو درپیش کسی بھی خطرے کے پیش نظر مذکورہ شخص کے اہلخانہ اور ان تمام افراد کا سروے کیا جا رہا ہے جن کے ساتھ متاثرہ شخص کے قریبی رابطے تھے۔…

بنگلہ دیش بھی توانائی بحران کی زد میں ،پاور پلانٹس بند ،لوڈشیڈنگ شروع

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش بھی توانائی بحران کی زد میں آ گیا ، ڈیزل سے چلنے والے تمام پاور پلانٹس بند کردیئے گئے ،ایک ہفتے میں ایک دن پٹرول پمپ بند رکھنے سمیت متعدد اہم فیصلے کر لئے گئے ۔ملک میں لوڈشیڈنگ بھی شروع کردی گئی۔ بنگلہ دیش کے پاور ڈویلپمنٹ بورڈ کے مطابق توانائی بچت کی نئی پالیسی سے روزانہ تقریباً 1500 میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال پیدا ہونے کا امکان ہے۔ شارٹ فال کے باعث ملک بھر میں روزانہ کم از کم دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ بنگلہ دیشی حکومت نے توانائی بچت کیلئے بنگلہ دیش میں…

2گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ قابل برداشت نہیں ،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کوئی سمجھوتہ نہیں کچھ بھی بکریں 2گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق اجلاس ہوا،وزیراعظم نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں توانائی بحران پر مشاورت کی گئی۔ لوڈشیڈنگ کی وجوہات، محرکات اورسدباب کیلئےاقدامات کاجائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا ہےکہ کچھ بھی کریں،2 گھنٹےسےزیادہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں۔عوام…

جنگ کے یورپ پر گہرے معاشی اثرات مرتب ہوں گے:آئی ایم ایف

انقرہ (پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی ادارے نے ایک رپورٹ میں کہا ہےکہ یوکرین اور روس جنگ سے یورپ کیلئے شدید اقتصادی نتائج برآمد ہوں گے۔ ایک ایسے وقت میں جب کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے کے بعد ہونے والی معاشی بحالی نامکمل تھی۔ ریجنل اکنامک آوٹن لک برائے یورپ نامی اس پورٹ میں کہا گیا ہےکہ اجناس کی قیمتوں میں بڑے اضافے اور سپلائی میں رکاوٹیں مہنگائی کو مزید بڑھائے گی اور فیملیز کی آمدن جبکہ کمپنیوں کے منافع میں کمی ہوگی۔ کئی ممالک میں مہنگائی دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا امکان ہے۔ جنگ اور…

جونیئر ہاکی ورلڈکپ، پاکستان نے مصر کو شکست دیدی

لاہور(پاک ترک نیوز) بھارت میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے مصر کو شکست دیدی تفصیلات کےمطابق بھارتی شہربھنونیشور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے رضوان نے پنالٹی کارنر پر تین گول کرکے ہیٹ ٹرک بنائی۔ مصر کا واحد گول الغیدی نے کیا۔ کئی مواقع ضائع ہونے کے باعث پاکستان کو کمزور ٹیم کیخلاف بھی توقع کے مطابق فتح حاصل نہ ہو سکی ۔پاکستان کو کوارٹر فائنل تک رسائی کیلئے اتوار کو روز اہم میچ میں ارجنٹائن کو شکست دینا ہو گی ۔ کامیابی نہ ملنے کی صورت میں پاکستان سپر ایٹ مرحلے سے باہر ہو…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More