براؤزنگ ٹیگ

#paktuknews

سمیں بلاک کرنے سے نہیں نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ ہم نے سمیں بند کرنے سے نہیں نجی کمپنی کے خلاف کارروائی سے روکا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سمیں بلاک کرنے سے متعلق نجی کمپنی کے خلاف کارروائی سے روکنے کے حکم امتناع کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ جی اٹارنی جنرل صاحب! آپ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیسے؟ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ موبائل سموں والا آرڈر تھا اس کا حکم امتناع خارج کروانا تھا، جسٹس عامر فاروق نے…

عمران خان اور بشری بی بی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ نیب ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطل کردی۔ ہائیکورٹ میں توشہ خانہ نیب ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور بشری بی بی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آج اپیل سماعت کے لیے مقرر ہے؟ اپیل شروع نہیں کریں گے اگر آپ چاہتے ہیں تو سزا معطلی پر دلائل دے دیں۔ وکیل علی ظفر نے کہا کہ ہم سزا معطلی کی بجائے…

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کیخلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی 23 نومبر تک ملتوی

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 23 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ کیس کی سماعت کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ بھی اڈیالہ جیل آئے تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہنیں علیمہ خان،…

عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کردی۔ توشہ خانہ کیس کی سماعت پولیس لائن ہیڈ کوارٹر ایچ الیون کے گیسٹ ہاؤس میں ہوئی جہاں عمران خان کو پیش کیا گیا، کمشنر آفس نے حفاظتی وجوہات کے باعث پولیس لائنز کو عدالت کا درجہ دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے آج عمران خان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔ عدالت نے عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کردی تاہم…

آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کیلئے شرح سود میں مزید 2فیصد اضافے کاامکان

کراچی(پاک ترک نیوز) آئی ایم ایف قرض کے حصول کیلئے شرح سود 2 فیصد بڑھنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف تاحال پاکستان کے پیشگی اقدامات سے مطمئن نہ ہوسکا، سٹیٹ بینک نے اس ضمن میں شرح سود 2فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس نے 4 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا مگر پاکستان نے ایک ہی مرتبہ اضافے سے انکار کیا۔ سٹیٹ بینک شیڈول سے قبل 4 اپریل کو مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس بلائے گا، جس میں قرض پروگرام بحال کرنے کیلیے شرح سود 2فیصد بڑھنے کا امکان ہے۔ یاد رہے عالمی ادارے کے ساتھ اسٹاف لیول…

یوم پاکستان: مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

لاہور(پاک ترک نیوز) یوم پاکستان پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے ستلج رینجرز کی جگہ پر مزار اقبال پر حفاظتی ذمہ داریاں سنبھالی، ایئر کموڈور تنویر احمد بیس کمانڈر پی اے ایف بیس لاہور بھی اس موقع پر موجود تھے۔ یوم پاکستان پر مزار اقبال پر گارڈز کی تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی، ایئر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کورنگی شریک تھے۔ مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل عمران ماجد علی نے پریڈ…

کاروباری ہفتے کے آخری دن ڈالر کی قیمت میں اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے آخری دن ڈالر کی قیمت میں اضافےدیکھنے میں آیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 49 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی 271 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 274 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، 278 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 42 ہزار 188 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

دہشت گردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے، امریکہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز ) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ افغانستان میں صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں اور یہ بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان کے فیصلوں کے خلاف کیا اقدامات کئے جائیں۔ نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے بہت نقصان اٹھایا، افغانستان دہشت گردی کا لانچنگ پیڈ نہ بنے، یقینی بنایا جائے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہو۔…

بہت جلد قوم کے ساتھ مل کر خوشی کے دن پھر سے منائیں گے،نواز شریف

لندن(پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کاکہنا ہے کہ نیا سال امید سحر لائے، پاکستان ترقی، امن اور استحکام کی منازل طے کرے، بہت جلد قوم کے ساتھ مل کر خوشی کے دن پھر سے منائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے احتساب کے نام پر ظلم و ذیادتی کی، ظلم کی شام ڈھل چکی جلد نیا سویرا ہوگا، مشکل وقت میں ذیادتیاں سہنے والے جانثاروں کو فراموش نہیں کرسکتے۔ قوم کو نئےسال کی مبارکباد دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا تھا کہ میرا دل قوم کے ساتھ دھڑکتا ہے، کوئی…

اظہر علی آخری اننگز میں صفر پر آئوٹ ،کھلاڑیوں کا خراج تحسین

کراچی (پاک ترک نیوز) اظہر علی آخری اننگز میں صفر پر آئوٹ ہو گئے تاہم کھلاڑیوں نے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق اظہر علی اپنی آخری اننگز کو یاد گار نہ بنا سکے اور بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے تاہم گرائونڈ میں موجود کھلاڑیوں نے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ یاد رہے کہ سابق کپتان نے چند روز قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور یہ ان کا آخری ٹیسٹ میچ تھا۔اظہر علی پہلی اننگز میں 45رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے تھے۔ اظہر علی نے 96ٹیسٹ میچوں میں 7097رنز بنا کر چکے ہیں جبکہ ان کی…

اسد عمرکوعدلیہ مخالف تقریرپرتوہین عدالت کا نوٹس جاری

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو عدلیہ مخالف تقریر پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس جواد حسن نےلانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کی عدلیہ کے خلاف تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 دسمبر کوجواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں راستوں کی بندش کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے۔ احتجاج ہوچکا اب اس کیس میں کیا ہے؟ عدالت نے راستوں کی بندش کیس کی…

مکہ میں سعودی عرب کا سب سے بڑا ڈرائیونگ سکول تیار

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں ڈرائیونگ سکھانے کے سب سے بڑے سکول کا بہت جلد مکہ مکرمہ میں افتتاح ہونے والا ہے۔جسکا تعمیراتی کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ ڈرائیونگ سکول کے انچارج رامی یغمور کے مطابق ’ ڈرائیونگ سکول دو لاکھ مربع میٹر کےرقبے پر تیار کیا گیا ہے۔ اور یہاںمحکمہ ٹریفک کی نگرانی میں کام ہو رہا ہے۔مکہ مکرمہ میں ڈرائیونگ سکول کے انچارج کہا کہ سکول کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے اور اب بہت جلد اسے کھول دیا جائے گا۔ڈرائیونگ سکول کے انچارج کایہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ چھ سے آٹھ ماہ کے…

وزیراعظم شہباز شریف قطر روانہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہاز شریف قطر روانہ ہو گئے ۔ وزیراعظم اپنے دو روزہ دورے میں امیر قطر اور اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ امیر قطر کی دعوت پر آج قطر کےلیے روانہ ہو رہے ہیں ، ان کا دورہ دونوں برادر ممالک کی دوستی اور تعاون کو نئی جہت دے گا،قطر کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو مضبوط سٹریٹیجک شراکت داری میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کےلیے تعاون کے نئے راستے تلاش کرنا ہوں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قطر کے دورے…

یو ٹیوب پر سکرین ٹچ کیے بغیر لائک اور شیئر کرنا ممکن

لاہور(پاک ترک نیوز) دنیا کی معروف ترین وڈیو شیئرنگ ایپ یو ٹیوب نے اپنے صارفین کی مشکل آسان کردی۔ اب صارف دوران وڈیو کو روکے بغیر ہی لائک ،شیئر اور پلے لسٹ میں شامل کر سکیں گے ۔صارفین کو ویڈیو دیکھتے ہوئے سکرین چھوٹی کرنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئے گی۔ یو ٹیوب نے نئے انٹر فیس میں یہ تمام کنٹرول فل سکرین میں شامل کردیئے ۔ ان کو استعمال کرنے کیلئے صارف کو صرف سکرین پر ایک بار کلک کرنا ہو گا جس کے بعد تمام آپشن نیچے سکرین پر ہی نمودار ہو جائیں گے ۔ صارف وڈیو کو روکے بغیر ہی کنٹرولز کو ا ستعمال کر…

متحدہ عرب امارات اور فرانس میں رافیل طیاروں کا تاریخی معاہدہ

دبئی (پاک تر ک نیوز) متحدہ عرب امارات اور فرانس کے درمیان 80 رافیل لڑاکا طیاروں کا معاہدہ ہوا ہے جو 2027 میں امارات کو فراہم کیے جائیں گے۔متحدہ عرب امارات اور فرانس نے ایک سمجھوتے پر دستخط کا اعلان کیا ہے جس کے تحت امارات کو رافیل طرز کے 80 لڑاکا طیارے فراہم کیے جائیں گے۔یہ طیارے فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی ڈاسو ایوی ایشن کے تیار کردہ ہیں۔ امارات کے ساتھ مذکورہ سمجھوتا طے پاتے ہی ڈاسو کمپنی کے حصص کی قیمت میں 9 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ سال 2004 میں اس طیارے کے سروس میں آنے کے بعد یہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More