عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران کے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا جس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔
ہائیکورٹ میں عمران خان نے وکیل علی بخاری کے ذریعے درخواست دائر کی، جس میں ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کا حکم چیلنج کیا گیا۔
دوران سماعت، وکیل عمران خان نے عدالت کو بتایا کہ…