براؤزنگ ٹیگ

#pakturkens

پاکستانیوں کی نومبر میں کریڈٹ کارڈز سے ریکارڈ خریداری

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستانیوں نے رواں برس نومبر میں کریڈٹ کارڈز سے خریداری کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان میں کریڈٹ کارڈز سے خریداری کے رجحان میں گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 27.3 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال نومبر میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 85 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔ اس طرح نومبر میں 2.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستانیوں نے اکتوبر میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 105 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔

بھارتی فوج کاٹرک دریا میں گرنے سے افسر سمیت 9اہلکار ہلاک

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارتی علاقے لداخ میں فوجی ٹرک دریا میں گرنے سے جونیئر کمیشنڈ افسر سمیت 9 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ واقعہ لیہہ سے 150 کلومیٹر دور کیاری میں مقامی وقت کے مطابق تقریباً شام 5 بجے پیش آیا۔ لیہہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پی ڈی نیتیا نے واقعہ کی تصدیق کی۔ حکام کے مطابق ٹرک میں 10 فوجی سفر کر رہے تھے اور قافلے میں 5 گاڑیاں تھیں۔ حادثے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور تمام زخمی فوجیوں کو طبی مرکز میں لے گئی، جہاں ان میں سے 9 کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ پی ڈی نیتیا نے بتایا…

آئی سی سی چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کی پاکستان آمد

لاہور (پاک ترک نیوز ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے چیئرمین گریک بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیوف آلارڈائس پاکستان پہنچ گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے عہدیداران نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔آئی سی سی چیئرمین گریک بارکلے غیر ملکی پرواز کے ذریعے دبئی سے لاہور پہنچے جبکہ چیف ایگزیکٹو جیوف آلارڈائس بھی ان کے ہمراہ پاکستان آئے ہیں۔آئی سی سی چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کو ائیرپورٹ سے بلٹ پروف گاڑی میں نجی ہوٹل منتقل کر…

عمران خان کا جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوں گے، عمران خان کا نمائندہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی نمائندے کی وساطت سے جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب دیں گے۔ یاد رہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کو جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کیس میں…

پاک بحریہ کا جہاز امدای سامان لے کر ترکیہ کی بندرگاہ مرسین پہنچ گیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصرامدای سامان لے کر ترکیہ کی بندرگاہ مرسین پہنچ گیا۔ امدادی سامان میں زلزلہ متاثرین کیلئے خیمے، کمبل اور ادویات شامل ہیں۔ترکیہ کی بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتی حکام، ترکیہ کے اعلی سول و عسکری حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ پاک بحریہ کا دوسرا جہاز پی این ایس معاون بھی امدادی سامان کیساتھ آئندہ چند روز میں ترکیہ اور شام پہنچے گا۔ پاکستانی قوم مصیبت کی اس گھڑی میں ترکیہ اور شام کے عوام کے ساتھ کھڑی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More