براؤزنگ ٹیگ

#PakTurkNews

گورنر پنجاب سے چیئرمین ایشین بزنس فورم آذربائیجان سید رضا کی ملاقات

لاہور(پاک ترک نیوز) گورنر پنجاب سے چیئرمین ایشین بزنس فورم آذربائیجان سید رضا نے ملاقات کی ۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ایشین بزنس فورم کے آذربائیجان چیپٹر کے چیئرمین سید رضا نے ملاقات کی ۔ سید رضا نے انہیں آذربائیجان میں پاکستان بزنس کمیونٹی کے مسائل ، مشکلات اور مطالبات سے آگاہ کیا جس پر گورنر پنجاب نے مسائل کے حل کے لیے حکومتی سطح پر ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور زوردیا کہ آذربائیجان میں پاکستان بزنس کمیونٹی نئے کاروباری مواقع پیدا کرنے کے لیے زیادہ فعال کردار ادا کرے ۔…

وزیراعلی پنجاب نے صارفین کو بجلی کی مد میں بڑا ریلیف دیا، عطا تارڑ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں صارفین کو بجلی کی مد میں بڑا ریلیف دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی، انہوں نے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا اغاز کیا، پہلی موٹر وے تعمیر کروائی، ملک میں موٹر ویز کا جال بچھایا، سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کیں اور اب ان کی قیادت میں پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کو سہولیات فراہم کر کے احسن…

عمران خان کی مبینہ سہولت کاری پر زیر تحویل سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل رہا

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے الزام میں تحویل میں لئے گئے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ظفر اقبال کو رہا کر دیا گیا۔ سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ظفر اقبال کو 13 اگست کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لیا گیا تھا۔ظفر اقبال جمعہ کی سہ پہر اچانک اڈیالہ جیل کے قریب اپنی رہائش گاہ پہنچے، ظفر اقبال کے گھر پہنچنے پر لاپتہ اسسٹنٹ ناظم شاہ کی فیملی نے بھی ملاقات کی، ظفر اقبال نے فیملی سے ملاقات میں ناظم شاہ کے بارے لاعلمی کا اظہار کیا۔ جیل…

نواز شریف کا پنجاب میں 500 یونٹس تک بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی اور زائد بجلی کے بلوں پر عوام کے کرب کا اندازہ ہے ان سب کا کی ذمہ دار عمران خان حکومت ہے، آئی ایم ایف کو واپس لانے والے چہرے ہم نہیں جیل میں بیٹھے لوگ ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کے زمانے سے مہنگائی شروع ہوئی، عمران خان نے خود کہا تھا کہ ملک کو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں اور دنیا بھی کہہ رہی تھی کہ پاکستان آئی ایم ایف کی غلامی سے آزاد ہوگیا مگر آئی ایم ایف کو دوبارہ کون لایا؟…

ملک میں انٹرنیٹ کے مسائل حل ہونا شروع، سوشل میڈیا ایپس چلنے لگیں

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سے متعلق مسائل حل ہونا شروع ہو گئے، جس کے بعد سوشل میڈیا ایپس بتدریج اور مختلف علاقوں میں چلنا شروع ہو گئی ہیں۔ ملک میں کئی ماہ سے انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست اور سوشل میڈیا ایپس نہ چلنے کے مسائل کی وجہ سے کاروباری طبقہ، فری لانسرز، تعلیمی ادارے، طلبہ سمیت تمام صارفین شدید ذہنی کوفت کا شکار تھے اور ان مسائل کی وجہ سے انفرادی سطح کے ساتھ ساتھ ملک کو بھی بھاری نقصان کا سامنا تھا۔ تفصیلات کےمطابق انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ڈاؤن ہونے کی وجہ سے…

آصف مرچنٹ کی گرفتاری بارے تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی: دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ آصف مرچنّٹ کی امریکہ میں گرفتاری کے معاملہ کے حوالے سے اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ واربریفنگ میں کہا کہ آصف مرچنّٹ کے حوالے سے امریکی حکومت کی جانب سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی، آصف مرچنّٹ کے معاملے پر پاکستان امریکہ کی جانب سے معلومات فراہم کرنے کا منتظر ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بنگلہ دیش کے لوگوں میں اپنے مسائل حل کرنے کی صلاحیت موجود ہے، پاکستان مشرق وسطیٰ…

انٹرنیٹ کی بندش؛ لاہور ہائیکورٹ کا حکومتی وکیل کو ہدایات لیکر پیش ہونیکا حکم

لاہور(پاک ترک نیوز) ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کے وکیل کو متعلقہ اتھارٹیز سے ہدایات لیکر 12 بجے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے شہری ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی۔ تفصیلات کے مطابق درخواست گزار کا موقف ہے کہ ملک میں بغیر کسی نوٹس اور وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی گئی ہیں جس کے باعث کاروبار حتیٰ کہ ہر شعبہ ہائے زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ انٹرنیٹ بند کرنا بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔ انٹرنیٹ کی مبینہ…

پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس کا نیا فارمولا متعارف

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس کا نیا فارمولا متعارف کروا دیا گیا ۔ تفصیلات کےم طابق پنجاب ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (پی ای ٹی ایس سی ڈی) نے صوبے بھر میں ہر قسم کی جائیداد کی خرید و فروخت کے لیے ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری قیمت کی بنیاد پر پراپرٹی ٹیکس کے لیے "ٹیکس کی رقم" کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے۔ اب کمرشل اور ڈومیسٹک پراپرٹی ٹیکس کو ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کی شرح کے مطابق حتمی شکل دی جائے گی۔ یہ فارمولہ یکم جنوری 2025 سے لاگو ہوگا۔ 31 دسمبر…

قازقستان، پاکستان ٹرانس افغان ملٹی موڈل ٹرانسپورٹ کوریڈور کا آغاز

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) قازقستان، پاکستان نے ٹرانس افغان ملٹی موڈل ٹرانسپورٹ کوریڈور کا آغاز کیا۔ قازقستان اور پاکستان کے درمیان بہتر دو طرفہ تعلقات نئے افق پر پہنچ گئے ہیں۔ قازقستان ریلوے کے ذیلی ادارے KZT ایکسپریس اور پاکستان کی نیشنل لاجسٹک کارپوریشن کے ساتھ قاز ٹریڈ سینٹر فار ٹریڈ پالیسی ڈویلپمنٹ کمپنی کے اشتراک سے ایک نئے تجارتی راستے کا آغاز کیا گیا ہے۔ یہ راستہ شمال مشرقی قازقستان سے ازبکستان، افغانستان اور پاکستان سے ہوتا ہوا اور آگے سمندر کے راستے متحدہ عرب امارات میں جبل علی…

ترکیہ F-16 لڑاکا طیاروں کے معاہدے سے خوش

انقرہ (پاک ترک نیوز) روسی S-400 فضائی دفاعی نظام کے حصول کی وجہ سے F-35 پروگرام سے نکالے جانے کے بعد ترکیہ نے متبادل کے طور پر لاک ہیڈ مارٹن بلاک-70 F-16 فائٹنگ فالکن کا رخ کیا۔ ترکیہ نے اپنے موجودہ F-16 بیڑے کیلئے جدید بلاک 70 ماڈلز میں سے 40 اور اپ گریڈ کٹس خریدنے کے لیے امریکہ کے ساتھ 23 بلین ڈالر کا معاہدہ کیا۔ Block-70 F-16s، جس میں آٹو GCAS جیسے جدید ایویونکس اور حفاظتی نظام موجود ہیں، کو ایک اسٹاپ گیپ کے طور پر دیکھا جاتا ہے جب کہ ترکیہ ذاتی طیارہ TAI TF Kaan لڑاکا تیار کر رہا ہے۔…

بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ ، مکمل ہڑتال

سری نگر (پاک ترک نیوز) بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ وادی میں بھارت کے غیر قانونی قبضے کیخلاف یوم سیاہ منائے جانے کی کال دی تھی جس کے پیش نظر آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ اپنے پیغام میں حریت رہنماؤں نے کہا ہے کہ کشمیری عوام بھارت کو ایک مضبوط پیغام بھیجیں کہ وہ اس کے قبضے کو مسترد کرتے ہیں، بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں اپنا یوم آزادی منانے کا کوئی…

فیض حمید کے خلاف کارروائی؛ تین ریٹائرڈ فوجی افسران بھی زیر حراست

راولپنڈی(پا ک ترک نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کاکہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں تین ریٹائرڈ افسران بھی فوجی حراست میں ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان افسران نے فوجی نظم و ضبط کے خلاف کام کیے، افسران کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہا ہے کہ ان ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں نےسیاسی مفادات رکھنے والے افراد کے ساتھ ملی بھگت کرکے عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کیں۔

شکیب الحسن نے سکواڈ کو لاہور میں جوائن کرلیا

لاہور(پاک ترک ن یوز) بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن پاکستان کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شرکت کیلئے بنگلادیشی ٹیم کو جوائن کرلیا۔ معروف آل رائونڈر امریکا سے براہ راست لاہور پہنچے، جہاں وہ کینیڈا میں گلوبل ٹی20 لیگ میں بنگلہ ٹائیگرز مسی ساگا کی نمائندگی کررہے تھے۔ واضح رہے کہ رواں برس شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن جیتنے والے سابق پارلیمنٹیرین شکیب الحسن حکومت کا تختہ الٹائے جانے سے قبل ہی کینیڈا میں فیملی کے ہمراہ موجود تھے، تاہم ملک میں جاری مظاہروں اور پرتشدد کے…

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کردیا

ریاض (پاک ترک نیوز ) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے قتل کے خدشے کا اظہار کردیا ۔ پولیٹیکو میگزین کے مطابق محمد بن سلمان نے امریکی ارکان کانگریس سے کہا ہے کہ انھیں قتل کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے، انھوں نے سعودی اسرائیلی تعلقات کی بحالی اور امریکا کے ساتھ تعاون کی خاطر اپنی جان خطرے میں ڈال رکھی ہے۔ انہوں نے مصر کے مقتول صدر انور سادات کا بھی حوالہ دیا جنھیں اسرائیل کے ساتھ کیمپ ڈیوڈ سمجھوتے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ سعودی ولی عہدہ شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی ارکان…

عمران خان کیلئے سہولتکاری؛ سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا پورا نیٹ ورک پکڑا گیا

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے سہولتکاری پر سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا پورا نیٹ ورک پکڑا گیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران کیلئے اڈیالہ جیل میں سہولت کاری کے الزام میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق سکیورٹی اداروں نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کا جیل میں مکمل نیٹ ورک پکڑ لیا، جیل کے مزید 2 افسران سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔ دیگر 2 افسران میں اڈیالہ جیل کے اسسٹنٹ ناظم، سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر شامل ہیں۔ دونوں افسران سابق ڈپٹی…

ترک کمپنی کا اسرائیلی فوج کو بجلی دینے سے انکار

انقرہ(پاک ترک نیوز) تنقید کے بعد ترک کمپنی نے اسرائیلی فوج کو بجلی دینے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے نزدیک سمجھے جانے والوں کی ملکیت والے زورلو گروپ نے اسرائلی فوجی اڈوں کو بجلی فراہم کرنے کے معاہدے سے نکلنے کا اعلان کر دیا۔یہ بجلی اسرائیلی وزارتِ دفاع اور دوراد انرجی کے درمیان معاہدے کے تحت فراہم کی جاتی ہے۔ دوراد گروپ جزوی طور پر ترکی کے زورلو گروپ کی ملکیت ہے۔ کارپوریشن نے اعلان کیا کہ وہ بجلی گھر میں اپنی ہولڈنگز اور اسرائیل میں تمام ہولڈنگز کی تحلیل کا…

شاہین کی ورک لوڈ مینجمنٹ؛ سعود شکیل سوال حذف کرگئے

اسلام آباد (پاک ترکنیوز) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے بنگلادیش اے کیخلاف میچ سے قبل فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ورک لوڈ سے متعلق سوال پر حذف کردیا۔ قومی ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل سے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہین شاہ آفریدی کے ورک لوڈ مینجمنٹ سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ شاہین ہی آپ کو اس بارے میں بہتر بتا سکتے ہیں، البتہ وہ ہمارے اہم بولر ہیں، انکے حوالے سے ٹیم انتظامیہ وہی فیصلہ کرے گی کہ جو فاسٹ بولر کیلئے بہتر ہوگا۔بعدازاں رپورٹر…

ایران کی جانب سے بڑے حملے کیلئے تیار رہنا چاہیے : جان کربی

تہران (پاک ترک نیوز ) امریکہ کی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے بڑے حملے کے لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنا دفاع کرسکتا ہے اور اسرائیل کو دفاع میں مدد کیلئے امریکا موجود ہے۔ خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کے قتل کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔کشیدہ صورتحال میں عراق سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں عراقی وزیر خارجہ اگلے ہفتے امریکا جائیں گے،…

وفاقی کابینہ کا اجلاس، سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرنے کا معاملہ ایجنڈے سے نکال دیا گیا۔ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ریگولائریشن پر فیصلہ ہوگا۔ گوئٹے مالا اور پاکستان کے درمیان سیاسی روابط کے قیام سے متعلق یادداشت کی منظوری، پاکستان اور ایکواڈور کے مابین سیاسی روابط کے معاہدے پر دستخط کی منظوری ایجنڈے کا حصہ…

یوم آزادی میں ایک د ن باقی، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) یوم آزادی میں ایک روز باقی ہے، پورا پاکستان آزادی کے رنگ میں رنگ گیا، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار آ گئی۔ تفصیلات کےمطابق 14 اگست پاکستان کی آزادی کا دن ہے، یوم آزادی کے موقع پر ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس دن کو بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا جائے اسی لئے محب وطن شہری تیاریوں میں مصروف ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد سمیت ملک بھر کی اہم سرکاری عمارتوں کو رنگ برنگی لائٹوں سے سجا دیا گیا، گھروں کی چھتوں، عمارتوں پر قومی پرچم آویزاں ہیں، مارکیٹیں اور بازار…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More