براؤزنگ ٹیگ

#PakTurkNews

دبئی 2025 تک 25 ملین سیاحوں کی میزبانی کا خواہاں

دبئی (پاک ترک نیوز) دبئی معیشت اور سیاحت کے شعبوں کو ضم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور 2025 میں 25 ملین سیاحوں کو راغب کرنے کی امید کررہاہے۔ دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ نئے محکمے کے بنیادی مقاصد میں اگلے پانچ سالوں میں صنعتی شعبے کی اضافی قدر میں 150 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ مقامی مصنوعات کے لیے غیر ملکی برآمدی منڈیوں کو 50 فیصد تک بڑھانا اور سیاحوں کی تعداد میں اضافہ کرنا شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امارات بھی 3 سالوں میں 100,000 کمپنیوں کو راغب…

چین نے 75فیصد سے زائد آبادی کو کورونا ویکسین لگا دی

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین نے 75.96 فیصد آبادی کو COVID-19 ویکسین کی مکمل خوراکیں دے دی ہیں چین نے 5 نومبر تک 1.072 بلین افراد کو کوویڈ 19 ویکسین کی مکمل خوراکیں دی ہیں، یہ بات نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان ایم آئی فینگ نے ہفتے کے روز بریفنگ میں بتائی۔ . اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ملک کی 1.41 بلین لوگوں کا 75.96 فیصد ہے۔ کمیشن کے اہلکار وو لیانگ یو نے بتایا کہ تک چین میں کل 37.97 ملین افراد کو بوسٹر شاٹ ملا تھا۔ کمیشن نے یہ بھی بتایا کہ چین نے 5 نومبر کے آخر تک COVID-19 ویکسین کی 2.312 بلین…

ترکی ہر قسم کے نشے کیخلاف لڑتا رہے گا ،صدر ایردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی ہر قسم کی نشے کے خلاف انسانی بنیادوں پر مبنی نقطہ نظر سے لڑتا رہے گا۔ ترک گرین کریسنٹ کونسلنگ سینٹرز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ یہ مراکز شہریوں کو تمباکو، شراب نوشی، نشہ آور اشیاء، جوئے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کی برے اثرات کےخلاف جدوجہد میں مدد فراہم کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ترکی اور ترک جمہوریہ شمالی قبرص (TRNC) میں 104 مراکز نشے کے عادی افراد، ان کے خاندانوں اور سماجی حلقوں کو مفت مدد فراہم کریں گے۔ ایردوان نے…

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں استحکام

لاہور(پاک ترک نیوز) ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد ایک مرتبہ پھر معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 170.01 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 89.27 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس…

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوگئیں

نیویارک(پاک ترک نیوز)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں ۔خام تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔ امریکی ذخائر میں اضافے کے سبب خام تیل کی قیمتیں کم ہوئیں جبکہ خام تیل کی قیمت میں 3 ڈالر فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔امریکی خام تیل 80 ڈالر 86 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہورہا ہے جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر 73 سینٹ فی بیرل کمی واقع ہوئی۔برطانوی خام تیل 81 ڈالر 99 سینٹ فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے جبکہ خام تیل کے ذخائر میں 33لاکھ بیرل کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ پاکستان…

میٹالیفی ایک درد کش پودا

لندن(پاک ترک نیوز) میٹالیفی نامی پودا ایک دورافتادہ ملک سامووا میں عام پایا جاتا ہے اور ہزاروں برسوں سے روایتی علاج میں استعمال ہوتا رہا ہے۔ اس پودے کا حیاتیاتی نام سائکوٹریا انسیولیرم ہے جس کے پتے اب تک پیس کر استعمال کیا جاتا رہا تھا۔ اس سے جلد کے انفیکشن، سوجن، بخار اور درد دور کیا جاتا ہے۔ طبی طور پر استعمال ہونے والے مشہور پودے میں ایسے اجزا دریافت کئے ہیں جو اسے بہترین اور طاقتور درد کش بناتے ہیں۔ یہاں تک کہ اس کی افادیت سوزش اور درد کم کرنے والی بہترین دوا آئبیوپروفِن جیسی ہی ہے۔…

زلزلے سے درختوں کی افزائش میں تیزی

لائپزگ، جرمنی(پاک ترک نیوز) زلزلے آنے سے ہر طرف تباہی ہوتی ہےمگر اب ایک فائدہ یہ سامنے آیا ہے کہ ان کی بدولت درختوں کی بڑھوتری میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔ زلزلوں کی شدت خود زیرِ زمین پانی اور ان میں موجود مفید غذائی اجزا و نمکیات کو الٹ پلٹ کرکے رکھ دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ زلزلے کے آفٹرشاکس بھی درختوں کو پانی کی فراہمی یقینی بناسکتے ہیں۔ لیکن یہ ایک ابتدائی مفروضہ ہے اور سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب شجری تاریخ نگاری یا ڈینڈروکرونالوجیکل سے زلزلوں کے وقت میں…

امریکی دفتر خارجہ نے سعودی عرب کو 65 کروڑ ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی دفترخارجہ نے سعودی عرب کو 65 کروڑ ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔ معاہدے میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل شامل ہیں، امریکی دفترخارجہ کے مطابق میزائل فراہم کرنے کا فیصلہ سعودی سرحد پر بڑھتے حملوں کے بعد کیا گیا۔ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی سرحدی علاقوں میں ڈرون حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد امریکا اور سعودی عرب کے درمیان یہ پہلا بڑا دفاعی معاہدہ ہے۔

ترگت اور بامسی کو پاکستانیوں کی مہمان نوازی بھا گئی

کراچی(پاک ترک نیوز) مشہور ترک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل‘ کے کردار ترگت الپ اور بامسی بے کو پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف ہو گئے ہیں۔ ارطغرل ڈرامہ کے کنگیز کوسکن المعروف ترگت الپ اور نورتین سونمیز المعروف بامسی بے نے کراچی میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے۔ ترجمان ایس ایس یو کے مطابق ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کراچی مقصود احمد نے ترک اداکاروں کا استقبال کیا۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی عوام کی طرف سے دی گئی پرتپاک مہمان…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، نیوزی لینڈ کا نمیبیا، بھارت کا آج سکاٹ لینڈ سے مقابلہ

لاہو ر(پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مقابلوں میں آج نیوزی لینڈکا نمیبیا اور بھارت کا مقابلہ سکاٹ لینڈ سے ہو گا۔ آج کھیلے جانیوالے 36ویں میچ میں کیویز کا نیمبیئنز سے میچ سہ پہر 3 بجے جبکہ 37ویں میچ میں بھارت اور سکاٹ لینڈ رات 7بجے مد مقابلہ ہوں گے۔ گزشتہ روز اہم میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ بنگلادیش نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 74 رنز کا ہدف دیا تھا جو کینگروز نے ساتویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔اپنی اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا کی ٹیم رن ریٹ کی…

پٹرول کی قیمت میں 8روپے فی لٹر اضافہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔پیٹرول کی نئی قیمت 8 روپے اضافے سے 145 روپے ہوگئی۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ریکوری میں کمی کے سبب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا، اگر اوگرا کی سمری کے مطابق پیسے بڑھاتے تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہوتا۔ وزارت خزانہ کے نئے نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت…

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے آصف علی نامزد

دبئی (پاک ترک نیوز) قومی بلے باز آصف علی کو آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کردیا ہے ۔ آئی سی سی نے آصف علی کے ساتھ بنگلادیش کے شکیب الحسن اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویسا بھی نامزد کیے۔ تفصیلات مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔آئی سی سی نے ورلڈکپ میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے پاکستان کے آصف علی کو بھی پلیئر آف دی کیلئے نامزد کیا۔آئی نامزدگیاں اکتوبر کی کارکردگی پر ہوئیں۔آئی سی سی میں پلیئر آف دی منتھ کا فیصلہ پبلک ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔…

بے خوابی کے باعث فالج کے حملے کا امکان بڑھ جاتا ہے

سویڈن(پاک ترک نیوز) نیند کی کمی کے باعث فالج کے حملے کا امکان بڑھ جاتا ہے ۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تمباکو ن وشی اور بلند بلڈ پریشر کی طرح بے خوابی کے باعث بھی فالج کے حملے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔بے خوابی کے باعث فالج کی ایک قسم نازک دماغی رگ (یا رگوں) میں خون کا جمع ہونا ہے جس سے رگ پھول جاتی ہے۔ پھر اس رگ کے پھٹنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں جو کئی مرتبہ جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ طبی زبان میں اسے انٹرکرینیئل انیوریزم بھی کہا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں تین فیصد بالغان اس عمل سے گزرتے ہیں لیکن خوش قسمتی سے…

موڈیز نے ترکی کی سالانہ ریٹنگ میں نمایاں اضافے کی نوید سنا دی

استنبول (پاک ترک نیوز) بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ کمپنی موڈیز نے "عالمی میکرو تاثراتی رپورٹ 2022-2023شائع کردی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "مالیاتی وسعت اور قرضہ جات میں اضافے کے ساتھ ساتھ بڑی مقدار میں لیکیوڈٹی تعاون ترکی کی اقتصادی بحالی میں اضافے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔رپورٹ میں رواں سال میں ترکی کی اقتصادی ترقی کے اندازوں کو 6 فیصد سے بڑھا کر 9 فیصد کر دیا گیا ہے۔ یورپی تعمیر و ترقی بینک نے بھی سال کے آخر تک ترکی کی اقتصادی بڑھوتی کے اندازوں کو 3،5 پوئنٹ کے اضافے سے 9 فیصد کر دیا ہے۔

باکو ہائر آئل سکول اور بوگازیکی یونیورسٹی آف ترکی میں معاہدہ طے پاگیا

باکو (پاک ترک نیوز ) باکو ہائر آئل سکول اور بوگازیکی یونیورسٹی آف ترکی میں دو طرفہ ڈپلومہ پروگرام کا معاہدہ طے پاگیا ہے ۔ باکو ہائر آئل سکول (BHOS) کے ریکٹر ایلمار گاسیموف نے ترکی کی بوگازیکی یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ناجی اندجی، وائس ریکٹر پروفیسر گورکان کمباروگلو اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایسوسی ایٹ پروفیسر ندیم مالکوچ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان ڈوئل ڈپلومہ پروگرام کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے باکو ہائر آئل سکول اور بوگازیکی یونیورسٹی کے درمیان…

’امداد دیں یا ہمارے ساتھ ہی ختم ہو جائیں‘

گلاسکو (پاک ترک نیوز) سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں اس وقت دنیا کی بڑی معیشتوں کے رہنما موجود ہیں جہاں وہ کانفرنس آف پارٹیز (کوپ) 26 نامی کانفرنس میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔ کوپ 26 کا اصل مقصد دنیا کو درپیش ماحولیاتی چیلنجز کا سدِباب کرنا ہے اور اس کانفرنس کے صدر آلوک شرما نے کہا ہے کہ کوپ 26 دنیا کے درجہ حرارت میں اضافے کو ڈیڑھ ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود کرنے کی آخری بہترین اُمید ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں بدترین ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچنا ہے تو ہمیں عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو ڈیڑھ…

این اے 133 ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی امیدوار جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد

لاہور(پاک ترک نیوز) این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور ان کی کورنگ میں امیدوار مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔ این اے 133کی سیٹ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز ملک کے انتقال کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی جس کے بعد الیکشن میں حکومت جماعت کی جانب سے جمشید اقبال چیمہ کو امیدوار بنایا گیا تھا، شائستہ پرویز ملک مسلم لیگ ن کی امیدوار تھیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اسلم گل کو میدان میں اُتارا تھا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے…

وزیرِ اعظم عمران خان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ قومی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اوگرا نے عالمی منڈی میں پیٹرلیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر یکم نومبر سے پاکستان میں پپٹرول کی قیمت 11.53 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 8.49 روپے، مٹی کا تیل 6.29 روپے اور لائیٹ ڈیزل 5.72 روپے بڑھانے کی تجویز دی تھی۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے عوامی ریلیف کے پیشِ نظر اوگرا اور وزارتِ خزانہ کی…

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان جیل سے رہا

ممبئی (پاک ترک نیوز) معروف اداکار شاہ رخ خان اور گوری خان کے بیٹے آریان خان جیل سے رہا ہوگئے۔ آریان خان کی رہائی کے موقع پر جیل کے باہر ان کے اور ان کے والد کے سیکڑوں مداح جمع ہوگئے جب کہ پولیس نے اس موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات بھی کر رکھے تھے۔جیل سے رہائی کے بعد آریان خان گاڑی میں ملازمین اور سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ ممبئی کے علاقے منت میں موجود اپنی رہائش گاہ پہنچے، جہاں ان کا ہزاروں مداحوں نے استقبال کیا۔ جیل سے رہائی کی ویڈیوز میں آریان خان کو بظاہر صحت مند اور خوش دیکھا جا سکتا ہے ۔…

فیس بک کے نام بدلنے سے گمنام کینیڈین کمپنی کو فائدہ

اوٹاوہ (پاک ترک نیوز) معروف رابطے کی ویب سائٹس فیس بک نے 28اکتوبر کو کمپنی کا نام بدل کر میٹا رکھ دیا مگر اس کے نتیجے میں ایک گمنام کینیڈین صنعتی میٹریل کمپنی کے حصص کی قیمتیں ضرور بڑھ گئی ہیں جو بظاہر نام کی مماثلت کا نتیجہ ہے۔ فیس بک کی جانب سے پرانے نام کو الوداع کہہ کر نئے کو خوش آمدید کہنے پر میٹا میٹریل انکارپوریشن کے حصص کی قیمتیں 29 اکتوبر کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی 6 فیصد اضافہ ہوا جو چند گھنٹوں میں 26 فیصد تک پہنچ گیا۔ اس کے برعکس فیس بک کے حصص کی قیمتوں میں محض 1.6 فیصد اضافہ دیکھنے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More