براؤزنگ ٹیگ

#PakTurkNews

ایف بی آر نے 500ارب زائد ٹیکس اکٹھا کرلیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترجمان مشیر خزانہ شوکت ترین مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 500 ارب روپے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیاہے ۔ ترجمان مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے گزشتہ برس کی نسبت 37فیصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا ہےجبکہ انکم ٹیکس بھی 32فیصد اضافے کے ساتھ 622 بلین ہو گیا جو کہ گزشتہ سال سے 151بلین زیادہ ہے۔ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پہلے 4 ماہ کیلئے مقرر کردہ اصل ہدف سے 228ارب زیادہ ٹیکس ہے ۔

مہنگائی کی شرح میں 1.23فیصد کا اضافہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیےہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 1.23فیصد کا اضافہ ہواہے جس کی شرح 14.31فیصد تک پہنچ گئی۔ایک ہفتے میں 25 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے جبکہ4اشیاکی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور 22 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ٹماٹر 10روپے 71پیسے فی کلو مزید مہنگے ہوئےہیں ،ایل پی جی گھریلو سلنڈر 90 روپے 31 پیسے بڑھی ہے جس سے قیمت 2411.77روپے ہوگئی ۔چینی کی فی کلو قیمت میںبھی…

کاروباری سہولت کیلئےویئر ہاؤسنگ عرصے کی مدت میں 25نومبر تک توسیع

اسلام آبادٗ  (پاک ترک نیوز) ایف بی آر کی جانب سے کاروباری سہولت کیلئےویئر ہاؤسنگ عرصے کی مدت میں 25 نومبر تک توسیع کا فیصلہ کیا گیا ۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ متعین کردہ عرصہ سے زائد پر موجود نان کلیئرڈاشیا پر عائد سرچارج پر چھوٹ دی جائے گی۔زائد نان کلیئرڈاشیا پر عائد سرچارج معاف کیا جائے گا ۔ یہ اقدام مقصد تجارت اورصنعت کو فروغ دینے کیلئے کیا گیا ہے۔اس کا مقصد کمرشل درآمدکنندگان کو سہولت دینا ہے۔ اس سہولت کا نوٹیفکیشن کے اجرا 30روزکیلئےہو گاجو25نومبر 2021تک نافذ العمل ہے۔

سندھ اور مکران کے ساحل پر سونامی کا خطرہ منڈلانے لگا

کراچی (پاک ترک نیوز)سندھ اور مکران کے ساحل پر سونامی کا خطرہ منڈلا رہا ہے کیونکہ 1945 میں مکران کے ساحل سے تباہی پھیلانے والا سونامی ٹکرایا تھا جس کے بعد اب ماہرین خبردار کررہے ہیں کہ یہ آفت اب اپنا قدرتی ٹائم اسکیل مکمل کرچکی ہے اور مکران کے سمندر میں موجود سبڈکشن زون کافی سرگرم ہے جو شدت پکڑ رہا ہے۔ سندھ مکران کا ساحل قدرتی آفات سے گھرا ہوا ہے لیکن اس کو سب سے زیادہ خطرہ سونامی سے ہے، مکران کے ساحل سے 50 کلومیٹر دور ایک سبڈکشن زون ہے جس کی حیثیت سمندر میں موجود ایک ایسے ایٹم بم کی ہے جو کسی…

افغانستان میں بھارت کا آخری قونصل خانہ بھی بند

بھارت نے افغانستان کے صوبے بلخ میں قائم اپنے آخری قونصل خانے کو بھی بند کردیا ۔خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے افغانستان کے شمالی علاقے کے سب سے بڑے شہر مزار شریف میں قونصل خانے کو بند کرتے ہوئے اپنے سفارت کاروں اور شہریوں سے کہا ہے کہ خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس گھر پہنچیں۔ افغانستان میں طالبان کی جانب سے شمال، مغرب اور جنوب میں مختلف صوبائی دارالحکومتوں پر قبضے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔ اب تک طالبان ساتویں دارالحکومت بپر بھی قبضہ کرچکے ہیں۔ بھارتی حکومت کے عہدیدار نے اپنے…

طالبان نے افغانستان کے ساتویں صوبائی دارلحکومت کا کنٹرول سنبھال لیا

افغانستان کا ساتواں صوبائی دارلحکومت بھی طالبان کے قبضے میں چلا گیا۔ طالبان نے مغربی افغانستان کے صوبہ فرح کے دارالحکومت پر قبضہ کر لیا ہے۔ ترجمان طالبان نے جنگجوؤں کی پولیس ہیڈکوارٹرز اور گورنر آفس میں چہل قدمی کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔ https://twitter.com/Zabehulah_M33/status/1425075757777358848 فرح کی صوبائی کونسل کی رکن شہلا ابوبر نے کہا کہ مقامی سیکیورٹی فورسز شہر سے باہر واقع آرمی بیس کی طرف پیچھے ہٹ گئی ہیں۔جمعہ تک شمالی افغانستان کے 5 دیگر صوبائی دارالحکومتوں پر قبضے کے بعد طالبان کی…

ترک وزیر دفاع ہلوسی آکار دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے

ترک وزیر دفاع دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر دفاع و پیداوار زبیدہ جلال اور آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے مابین دونوں ملکوں کے درمیان عکسری، سیکیورٹی اور دفاعی صنعت کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہو گی۔ افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے بعد کی خطے کی صورتحال پر غور و خوض بھی ایجنڈے میں شامل ہونے ہے۔

ترک فلوٹنگ ایل این جی بحری جہاز ارطغرل غازی فعال

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کے پہلے فلوٹنگ  ایل این جی  بحری جہاز ارطغرل غازی  پر ترک پرچم  لہرا دیا گیا۔ وزارت مواصلات و بنیادی ڈھانچہ  کے محکمہ  جہازرانی  نے سماجی رابطوں   کی ویب سائٹس پر اپنے پیغام میں پائپ لائن اور پٹرول کی ترسیل کرنے والی  کارپوریٹ فرم  کی جانب سے تعمیر کردہ ترکی کے پہلے فلوٹنگ  ایل این جی   کو انٹرنیشنل شپنگ ریکارڈز میں شامل کرانے اور بحری جہاز پر ترک پرچم لہرائے جانے کی اطلاع دی ہے۔ پیغام میں بحری جہاز کی منصوبہ بندی ڈیزائنگ اور تیاری کے مراحل میں حصہ لینے والے تمام تر …

ترکی میں بغیر ڈرائیورپہلی بس تیار

انقرہ:ترک صدر طیب اردوان نےترکی کے انجینئرز کی تیار کردہ پہلی بغیر ڈرائیور بس کا افتتاح کردیا ہے ،ترکی کے انجینئرز نے پہلی بغیر ڈرائیور بس تیار کرکے دنیا کا وہ چوتھا ملک ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے جہاں عوام کےلئے یہ سہولت دستیاب ہوگی ،بس کی منفرد بات یہ ہے کہ اسے چلانے کے لیے کسی ڈرائیور کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ یہ خودکار نظام کے تحت چلے گی۔ اس بس کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی ،بس میں 52نشستوں کی گنجائش ہے اور یہ بے آواز آپریشن سے ماحول کی حفاظت کرتی…

آرمینیا نے کاراباخ کے ضلع گوبالی کو کس حال میں چھوڑا؟

آذربائیجان کی وزارت دفاع نے ضلع گوبالی کے میرلر گاؤں کی فوٹیج جاری کردی ہے۔ اس ویڈیو میں خوبصورت پہاڑوں کے دامن میں اس گاؤں کا حال دیکھا جاسکتا ہے۔ 27 سال آرمینیا کے قبضے میں رہنے والے اس علاقے میں نہ تو کوئی ترقیاتی کام ہوئے اور نہ ہی لوگوں کی فلاح و بہبود اور روز گار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے کسی منصوبے کا افتتاح کیا گیا۔ آرمینیا کے تسلط سے آزاد کروائے گئے کاراباخ کے علاقے اب آذربائیجان کی نگرانی میں تیزی سے ترقی کررہے ہیں۔

چینی ویکسین پر عالمی برادری کا بھر پور اعتماد

تحریر: زبیر بشیر ( بیجنگ ) چین کی جانب سے تیار کردہ ویکسین پر عالمی برادری کی جانب سے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اس اعتماد کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے۔ کہ دس سے زائد غیر ملکی سربراہان مملکت یہ ویکسین لگوا چکے ہیں۔ حال میں ترک صدر رجب طیب ایردوان نے بھی چینی ویکسین لگوا لی ہے۔ انڈونیشیا کے صدرنے چین کی تیار کردہ ویکیسن لگوائی۔ اس سے قبل صدرایردوان کے وزیر اعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے چین کی ویکسین لگوائی۔ ایک اور بات قابل ذکر ہے کہ پچھلے سال چھبیس ستمبر میں ہی بحرین کے…

مزید پاک ترک اسکول اور یونیورسٹی بنانے کااعلان

اسلام آباد-ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے پاکستان میں مزید پاک ترک معارف اسکولز اور ایک پاک ترک معارف یونیورسٹی کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے بدھ کوپاک ترک معارف فاونڈیشن کیمپس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں ترک سفیر احسان مصطفی یرداکل، ترک ڈرامہ سیریل دیریلش ارطغرل کے اداکار بمسی بیرک، ایبرک پیکان اور پروڈیوسر اوزکان ایما بھی ترک وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔ پاک ترک معارف فاونڈیشن کیمپس پہنچنے پر بچوں نے ترک وزیر خارجہ کو گلدستے پیش کیے اپنے خطاب میں ترک…

ترکی سے معاشی شراکت داری چاہتے ہیں ، عمران خان

اسلام آباد-وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم ترکی کے ساتھ تعلقات مضبوط معاشی شراکت داری میں بدلنا چاہتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان سے ترکی کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی، ملاقات کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رہنماؤں نے پاک ترکی دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے سیاسی تعلقات کو مضبوط معاشی شراکت داری میں بدلنے پر زور دیا، انھوں نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، تعلیمی اور ثقافتی تعاون میں فروغ کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر ترکی…

ارطغرل غازی کے بامسی بے اور ارتک پاکستان آگئے

اسلام آباد-ترک وزیرخارجہ میولود چاوش اولوکے وفد میں مشہور ڈرامے ارطغرل غازی کے دو جانباز بامسی بے اور ارتک بھی پاکستان آئے ہیں ۔ اداکار نورالدین سونمیرالمعروف بامسی بے اور آکھپرک پیکچن المعروف حکیم ارتک کے ساتھ ترک سفیر مصطفیٰ نے اپنی تصاویر ٹویٹ کی اور پاکستانیوں کو بتایا کہ ان کے دو پسندیدہ کردار اسلام آباد میں موجود ہیں ۔ بامسی بے کے کردار کے بارے میں سب جانتے ہیں وہ ارطغرل غازی کے تین مرکزی کرداروں میں شامل تھے اور عثمان کورولس میں بھی اپنے اداکاری کے جوہر دکھا رہےہیں جبکہ ارتک کا…

عبدالرحمان غازی کی کون سی خواہش باقی رہ گئی ؟

استنبول-ترک گیم آف تھرونز سمجھے جانے والے ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں عبدالرٰحمن غازی کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جلا ل نے دورہ پاکستان سے واپس جاکر پاکستانیوں کے لیے جذباتی پیغام لکھا ۔سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اداکار نے پاکستان میں اپنے قیام کے متعلق اپنے مداحوں کو بتایا اور پاکستانی اداکاروں کو بھی استنبول آنے کی دعوت دی۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ پاکستان کا شانداردورہ کرنے کے بعد استنبول پہنچ چکے ہیں ، اپنے استاد کیمال ٹیکڈن کے ساتھ دورہ پاکستان میں ان کی صدر عارف علوی ،وزیر…

ترکی کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں ، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ترک ٹی وی کو انٹرویو میں کہا پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، ہمارے قومی زبان اُردو کے زیادہ تر الفاظ ترک زبان سے ہیں۔ کشمیر سے متعلق ترکی کی حمایت کو ہم نہیں کبھی بھول سکتے۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد ملائیشیا اور ترکی نے ہماری بہت حمایت کی۔اردگان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپنے ملک کے لیے بہت کام کیا ، اسی طرح ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی اپنے ملک کے…

آذری چائے ہو توکپ کیوں نہیں گنے جاتے ؟

آذری گھرانوں میں مہمان کو چائے پلائے بغیرنہیں جانے دیا جاتا، آذری لوگوں کاچائے پیش کرنےکا طریقہ بھی انتہائی نفیس ہے۔ گرما گرم چائے خاص ناشپاتی طرز کے بنے گلاس میں پیش کی جاتی ہے۔جسے آرمودو کہا جاتا ہے ۔ عام طور پر آذری چائے ،کٹے ہوئے لیموں ، چینی کی ڈلی اور مٹھائی کے ساتھ پیش کی جاتی ہے ۔ ذائقہ بڑھانے کے لیے تھائم ، پودینے کے پتے اور گلاب کا عرق بھی استعمال کیا جاتا ہے جو دل اور معدے کے لیے مفید خیال کیا جاتا ہے ۔ آذری چائے ہی منفرد نہیں ہوتی اسے بنایا بھی ایک خاص برتن میں جاتا ہے ، دھات…

آذربائیجان نے شوشا کو ثقافتی دارالحکومت کا درجہ دے دیا

آرمینیا کے قبضے سے حال ہی میں آزاد کروائے گئے کاراباخ کے مرکزی شہر شوشا کو ثقافتی دارالحکومت کا درجہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے کہا کہ شوشا نہ صرف ملک بلکہ خطے کا ثقافتی دارالحکومت بننے کا اہل ہے۔ شوشا کو کاراباخ کا ہیرا کہا جاتا ہے۔ یہ شہر آذربائیجان کی تاریخ اور ثقافت کی ایک علامت ہے۔ کئی موسیقاروں اور دانشوروں کا تعلق اسی شہر سے ہے۔ آرمینیا کے قبضے کے باعث اس شہر کی کئی تاریخی عمارات اب کھنڈر بن چکی ہیں جن کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ آرمینیا…

ایوان صدر پاکستان میں آذربائیجان کی جیت پر جشن

اسلام آباد-پاکستان کے ایوان صدر میںآذربائیجان کی کاراباخ میں تاریخی جیت پر شاندار تقریب رکھی گئی ۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوے نے آذربائیجان کو مبارک باد پیش کی اور ہر شعبہ زندگی میں پاکستان کے تعاون کا یقین دلایا۔صدرمملکت نے صدر آذربائیجان کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا آذربائیجان اور پاکستان میں برادرانہ تعلقات، مشترکہ تاریخ ، ثقافت اور روایات کے امین ہیں۔اس تقریب کا انعقاد آذربائیجان کی حیدر علی فاؤنڈیشن کے تعاون سے کیا گیا تھاجس میں آذربائیجان کے سفیر علی علی زادےنے بھی شرکت کی اور…

31 دسمبر ، یوم یکجہتی آذربائیجان ، یہ دن کیوں مناتے ہیں ؟

باکو- آذربائیجان میں سال کا آخری دن آذری قوم کی آزادی اور خودمختاری کی حفاظت کے عہد کی تجدید کا دن ہے ۔ اس دن دنیا بھرمیں مقیم آذری باشندے اس عہد کی تجدید کرتے ہین کہ وہ ہردم اور ہروقت اپنا سب کچھ وطن پر قربان کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ یوم یکجہتی آذربائیجان اکتیس دسمبر کو منانے کا آغاز سوویت یونین سے آزادی کے بعد ہوا۔ اس وقت کے آذری نیشنل کانگرس کے چیئرمین اور آذربائیجان کے پہلے صدر حیدر آلیوو کی سفارش پر پہلی بار 1989 میں اس دن کو منایا گیا، اس سال آرمینیا کے کوشکست دے کر…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More