براؤزنگ ٹیگ

#PakTurkNews

آذربائیجان کے سفیر علی زادہ کا نئے سال پر پیغام

اسلام آباد:آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر علی علی زادے نے نئے سال پر دلچسپ انداز میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ۔ اس سال ہم نے چوہوں اور چمگارڈروں کے وائرس نے نشانہ بنایا لیکن ہم بچ گئے ۔ ساتھ ہی لکھا ہم نے آرمینیائی دہشت گردی وائرس کے مقابلے میں بھی فتح حاصل کی اور کورونا وائرس کو بھی شکست دی ۔ آذری قوم کی جانب سے تمام دنیا کے لیے نیا سال محفوظ اور خوب صورت ہو ۔ آذری سفیر علی علی زادے کے نئے سال کے پیغام کو پاکستانیوں نے پسند کیا اور پاکستان کی جانب سے آذربائیجان کے لیے نیک خواہشات اور تمناؤں…

چین نئے سال پر کیا سوچ رہا ہے ؟

چینی صدر ہرسال اکتیس دسمبر کی شام کو نئے سال میں اپنی حکومتی اہداف اور ترجیحات بتانے کے لیے قوم سے خطاب کرتے ہیں ۔ دوہزار اکیس سے متعلق چینی صدر کا خواب ، ارادے اور عزم کیا ہے ۔ ان کے خطاب کا مکمل متن اردو زبان میں ـ’’پی ٹی این نیوز‘‘ دے رہا ہے ۔ آپ بھی دیکھیں ، چین نئے سال کے بارے میں کیا سوچ رہا ہے ؟ ’’ساتھیو، دوستو ، خواتین و حضرات : دو ہزار اکیس کی آمد آمدہے ۔میں بیجنگ سے تمام دوستوں کے لیے سال نو کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں ۔ دو ہزار اکیس کی آمد آمدہے ۔میں بیجنگ سے تمام…

لاہور میں دو ترک کمپنیوں کے دفاتر پر پولیس کے چھاپے

پاکستان کے صوبے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے پیر کو رات گئے دو ترک کمپنیوں البراک اور اوز پاک گروپ کے دفاتر پر چھاپے مارے اور عملے کو زدو کوب کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔اوز پاک کے پراجیکٹ کوآرڈینیٹر چاغلے اوزل نےپی ٹی این اردو  سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے دفتر میں گھس پر ملازمین کو مارا پیٹا اور ان کی جیبوں سے موبائل فون نکال کر ساری فوٹیجز بھی ڈیلیٹ کیں۔پولیس نے چھاپے کا کوئی پیشگی نوٹس نہیں دیا اور نہ ہی ان کے پاس عدالت کی طرف سے کوئی اجازت نامہ تھا۔ ترک کمپنی…

بھارت کی علیگڑھ یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات، ترک عوام یونیورسٹی کی مشکور

دنیا میں بھارت کی قدیم درسگاہ علیگڑھ یونیورسٹی کو قائم ہوئے آج ایک سو سال مکمل ہو گئے۔ برصغیر کے مسلم رہنما سر سید احمد خان نے اس علیگڑھ کالج کی بنیاد 1877 میں رکھی تھی تاہم 1920 میں اسے یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا۔ ترک عوام علیگڑھ یونیورسٹی کے طلبہ کی اس امداد کو آج بھی یاد رکھتے ہیں جب 1912 کی تریپولی اور بلکان کی جنگ میں اس وقت کے طالب علموں نے 13 ہزار 800 عثمانی لیرا مدد کے لئے جمع کئے تھے۔ اس وقت طلبہ نے اپنے کھانے پینے کے اخراجات میں سے پیسے بچا کر سلطنت عثمانیہ کی مدد کے لئے بھیجے جسے…

ترک اداکار انگین التان کے ساتھ پاکستان میں کیا ہوا ؟

تحریر: ظہیر احمد ترک اداکار اینگن التان المعروف ارطغرل غازی طویل انتظار کے بعددس دسمبر کی صبح اچانک پاکستان آئے تو پرستاروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ۔ لاہور ایئرپورٹ سے انہیں پرل کانٹی نینٹل ہوٹل لے جایا گیا۔ انگین التان کو اچانک پی سی ہوٹل میں دیکھ کر پہلے لوگ یہی سمجھتے رہے کہ یہ کراچی سے تعلق رکھنے والا انگین التان کا ہمشکل ہے جو میڈیا پر بھی آتا رہاہے لیکن جیسے ہی میڈیا کے ذریعے یہ خبر پھیلی کہ انگین التان لاہورکے پی سی ہوٹل میں موجود ہیں ، وہاں لوگ اپنے پسندیدہ اداکار سے ملنے کے لیے…

برازیل میں پاکستانی سفارتخانے کے زیراہتمام کرسمس کی دعائیہ تقریب

برازیل میں پاکستانی سفارتخانے نے بیپسٹسٹ چرچ میں کرسمس کے حوالے سے دعائیہ تقریب کاانعقاد کیا۔ کووڈ 19 کی وجہ سے پروقار تقریب محدود پیمانے پر منعقد کی گئی ۔ جس میں پاکستانیوں نے بھی شرکت کی ۔ پاسٹر واشنگٹن کی دعوت پر روبینہ اصغر نے پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی ۔ اس تقریب کا مقصد دنیا میں پاکستان کے مذہبی راواداری کے تشخص کو اجاگر کرنا ہے اور اقوام عالم کو بتانا ہے کہ پاکستان اسلامی تعلیمات کی روشنی میں تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے اور اپنے ہم وطنوں کے ہرمذہبی تہوار کو…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More