براؤزنگ ٹیگ

#pakturknrews

ملک میں نئے مون سون سپیل کی انٹری، موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے ڈوب گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) ملک میں نئے مون سون سپیل نے انٹری دے دی، مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب، سندھ اور گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، کچے مکانات اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ نارروال، شکر گڑھ اور جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، شکر گڑھ نالہ بئیں میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی ہے، نالہ بئیں میں پھنسے 9 کسانوں اور…

ترکیہ کے اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی کامیابی سے پہلی پرواز

انقرہ(پاک تر ک نیوز) ترکیہ نے اسٹیلتھ فائٹر جیٹ نے کامیابی سے اپنی پہلی پرواز مکمل کرلی ۔سٹیلتھ فائٹر جیٹ کا ٹیسٹ بڑے ہتھیار تیار کرنے والوں کے لیے ممکنہ چیلنج ہے۔ ترکیہ کی دفاعی صنعت کا دعویٰ ہے کہ وہ گزشتہ ماہ اپنے Kaan لڑاکا طیارے کی پہلی پرواز کے ساتھ سٹیلتھ جیٹ بنانے والوں کے خصوصی کلب میں داخل ہو گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹیلتھ جیٹ نے ابھی خود کو ثابت کرنا ہے۔

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی۔وکیل امجد پرویز نے رجسٹرار آفس میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جمع کرائی۔ برطانوی معالج کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو ابھی بھی دل کے عارضے کی شکایات ہیں، انہیں شوگر اور دیگر امراض کی وجہ سے پاکستان اور لندن میں مسلسل فالو اپ کی ضرورت ہے، نواز شریف کی ماضی میں ہونے والی بائی پاس سرجری اور انجیو پلاسٹی کی وجہ سے مسلسل چیک اپ ہوتا رہا۔ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے معالج نے رپورٹ…

ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان سپورٹس بورڈ کا اجلاس

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ایشین گیمز کی تیاریوں اور شرکت کے حوالے سے پاکستان سپورٹس بورڈ کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس کی صدارت پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل شعیب کھوسو نےکی ۔ اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود، سپورٹس فیڈریشنز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ایشین گیمز میں شرکت کیلئے پاکستانی دستے کی تعداد کا جائزہ لیا گیا۔سپورٹس فیڈریشنز نے اپنی اپنی تجاویز سے آگاہ کیا ۔ فیڈریشنز کی ایشین گیمز میں میڈلز جیتنے والی کھیلوں کو ترجیح دینے کی درخواست کی۔فٹبال…

وزیراعظم شہبازشریف کی ترکیہ میں اہم ملاقاتیں

انقرہ (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے دوروزہ ترکیہ کے دورے کے دوران معروف ترک کمپنی لیماک ہولڈنگز کی چیئرپرسن، ایبرو اوزدمیر سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر، سیاحت اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری پر گفتگو.کی گئی ۔ جس کے بعد طے پایا کہ اوزدمیر پاکستان میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے براہ راست بات چیت کے لئے جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔ ان کے دورہ کا مقصد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے میں تعاون کیلئے مشترکہ منصوبوں کو حتمی شکل…

آرمی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کےخلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلیں گے،رانا ثنا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو لوگ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہیں ان کے خلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) انتخابات سے پیچھے نہیں ہٹی ، اگست میں اسمبلیوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد نگران حکومت 90 روز میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرائے گی، اتحادی حکومت کا مؤقف رہا ہے وفاق اور صوبوں میں الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں کیوں کہ یہ آئینی ضرورت ہے۔مذاکرات کئے تو شہداء کے لواحقین کی طرف سے سخت ردعمل آئے گا۔…

پرویز خٹک نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے پارٹی کے تمام عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔ پرویز خٹک پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر تھے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ملک کا سیاسی ماحول خراب ہے، میں نے فیصلہ کیا ہے پارٹی کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں، آئندہ کا فیصلہ دوستوں کے ساتھ مشاورت کے بعد طے کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی کو کچھ بھی اچھا نہیں ہوا، میں اس سے پہلے بھی واقعے کی مذمت کرچکا ہوں، اللہ نہ کرے…

چودھری پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو ضلع کچہری عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ گزشتہ روز سابق وزیراعظم پنجاب چودھری پرویز الٰہی لاہور میں بلٹ پروف گاڑی میں چھپ کر گھر سے نکلےتو پہلے سے فیلڈنگ لگائی لاہور پولیس اور اینٹی کرپشن ٹیم نے گاڑی روک لی۔پرویز الٰہی گاڑی سے نہ اترے تو گاڑی کے شیشے توڑے اور زبردستی ان کو باہر نکال کر گرفتار کیا گیا۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی چھپن چھپائی کھیلنے کے ماہر ہیں ،بھاگنے کی کوشش…

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں آج مد مقابل

مسقط (پاک ترک نیوز) پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں جونئیر ہاکی ایشیاکپ میں آج فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔قومی ٹیم نے کل ملائیشیا کو 2-6سے شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹوایا تھا جبکہ بھارت نے جنوبی کوریا کو 1-9سے ہرا کر میگا ایونٹ کے بڑے معرکہ میں جگہ بنائی تھی ۔دونوں ٹیمیں آج شام پاکستانی وقت کے مطابق شام 9 بجے ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئیں گی۔ اس سے قبل روایتی حریفوں پاکستان اور بھار ت کا گروپ سٹیج میں میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا جبکہ دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں۔پاکستان نے…

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 19روپے کی بڑی کمی

کراچی (پاک ترک نیوز) اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر بحال ہونا شروع ہو گئی ۔امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت 19روپے کم ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 298روپے پر فروخت ہو رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستانی روپے کی قدر میں دیکھنے میں آیا ۔انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت 17پیسے کم ہوئی ہے، کمی کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 285 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 19 روپے کمی دیکھی گئی جس کے بعد ڈالر 298 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ یاد رہے کہ…

بلوچستان کے علاقے زرعون میں دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملے میں3 جوان شہید

کوئٹہ(پاک ترک نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بلوچستان کے علاقے زرغون میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 3 جوان شہید ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پوسٹ پر موجود جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید جبکہ ایک دہشت گرد مارا گیا ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کوئلہ کانوں سے بھتا خوری روکنے کے لیے چیک پوسٹ حال ہی میں بنائی گئی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More