براؤزنگ ٹیگ

#pakutkrnews

ترکیہ کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمے میں شامل ہونے کا اعلان

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے کیس میں شامل ہونے کے لیے اپنی درخواست باقاعدہ طور پر جمع کرادی۔ ترکیہ کے نائب صدر سیودیت یلماز نے بتایا کہ اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کے معاملے پر ذمہ دار ٹھہرانا ضروری ہے۔ ترک نائب صدر سیودار یلماز نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے ملک کی جانب سے تیار کی گئی جامع فائل قانون کی بالادستی اور اسرائیل کو مجرم ٹھہرانے کے حوالے سے اہم اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی اقدار، بین الاقوامی قانون اور اداروں پر اعتماد اس…

شیر افضل مروت کی رکنیت منسوخ؛ پی ٹی آئی قیادت میں دھڑے بندی سامنے آ گئی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) شیر افضل مروت کی رکنیت منسوخی کے معاملے پر پی ٹی آئی قیادت میں دھڑے بندی سامنے آ گئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی پارٹی کی بنیادی رکنیت منسوخی کے معاملے پر تحریک انصاف کی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئی۔ پی ٹی آئی کے قائم مقام سیکرٹری اطلاعات شعیب شاہین کی جانب سے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو بانی چیئرمین کی ہدایت پر نکالا گیا ہے جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر شیر افضل مروت کی…

پی سی بی کا ڈسپلن کی خلاف ورزیوں پر سخت نوٹس لینے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ورلڈ کپ اور حالیہ سیریز میں کھلاڑیوں کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کو مزید سنجیدگی سے لینے کا فیصلہ کر لیا۔ پی سی بی نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ٹیم میں گروپنگ اور کھلاڑیوں کے ڈسپلن پر مزید نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ ہیڈکوچ گیری کرسٹن اور منیجر وہاب ریاض کی رپورٹ کے جائزے کے لیے بورڈ نے کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کا سربراہ کسی سابق کپتان کو بنائے جانے کا امکان ہے۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں گروپنگ اور ڈسپلن توڑنے والے…

ایرانی صدرابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

تہران (پاک ترک نیوز) ایرانی میڈیا نے صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان کی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں، تاہم سرکاری سطح پر اس کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ آج صبح مل جانے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ایرانی صدر اور ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کے بچ جانے کی امیدیں دم توڑ گئیں تھیں۔ حادثے کی وجہ بارش اور شدید دھند…

میڈیا کو توہینِ عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے باز رہنا چاہیے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ میڈیا کو توہینِ عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے باز رہنا چاہیے۔ سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفی کمال توہینِ عدالت کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں عدالت نے کہا کہ توہینِ عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے والے یا دوبارہ توہینِ عدالت مواد نشر کرنے والے میڈیا ادارے بھی توہین ِ عدالت کر رہے ہیں۔ میڈیا کو توہینِ عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے باز رہنا چاہیے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ میڈیا کی جانب سے ایسے مواد نشر کرنے…

حکومت نے ٹریژری بلز کی نیلامی سے 640 ارب روپے اکٹھا کرلئے

کراچی (پاک ترک نیوز) حکومت نے 450 ارب روپے کے ٹیریژری بلز کی نیلامی کے ہدف سے تجاوز کرتے ہوئے 640 ارب روپے اکھٹے کرلیے تاہم مختلف ادوار کے لیے ٹریژری بلز کے شرح منافع میں 49 بیسز پوائٹنس تک کی کمی کردی۔ ایسے موقع پر جب ماحول سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ سازگار نہیں ہے، 18 کھرب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں، جو سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ لیکویڈیٹی کو خطرے سے پاک سرکاری کاغذات میں رکھنے کی خواہش کی عکاسی کرتی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جاری ہونے والے اپنی ششماہی رپورٹ میں موجودہ خراب معاشی صورتحال کے لیے…

ندا ڈار ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی باؤلر بن گئیں

نارتھمپٹن (پاک ترک نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی بائولر بن گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستان کی کپتان ندا نارتھمپٹن میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 137 وکٹیں حاصل کرنے والی باؤلر بن گئیں۔ قومی ویمن ٹیم کی…

سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 72 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

کراچی(پاک ترک نیوز) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں 859 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ 100 انڈیکس 72 ہزار 761 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1244 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 71 ہزار 902 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ…

قبضے میں لیے گئے نیٹو کے فوجی ہارڈ ویئر کی نمائش ماسکو میں شروع ہوگئی

ماسکو(پاک ترک نیوز) ماسکو کی پوکلونایا ہل میں وکٹری میوزیم کے سامنے یوکرین کے ساتھ جنگ میں نیٹو ممالک کے پکڑے گئے فوجی ہارڈویئر کی نمائش شروع ہوگئی ہے جس میں مختلف بکتر بند آلات کے 32 یونٹ رکھے گئے ہیں۔ روس کے سینٹرل آرمڈ فورسز میوزیم کے سینئر محقق آندرے لیوبچیکوف نے کہا کہ نمائش میں ضبط کیے گئے فوجی سازوسامان کی مختلف مثالیں پیش کی گئی ہیں جنہیں روسی فوجیوں نے خصوصی فوجی آپریشن زون میں قبضے میں لیا تھا۔ مثال کے طور پر، نمائش میں جرمن ساختہ لیوپارڈ 2 ٹینک، ایک امریکن ابرامس ایم۔1ٹینک،…

غزہ پراسرائیلی بمباری جاری، 24 گھنٹوں میں 704 فلسطینی شہید،تعداد 5800 ہوگئی

غزہ (پاک ترک ) غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے درمیان وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مزید 70فلسطینی شہید ہو گئے ۔اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 5800سےتجاوز کر گئ ۔ تفصیلات کے مطابق صیہونی فورسز کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ اور گردونواح میں 324 حملوں میں 704 معصوم فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا جس کے بعد شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 5 ہزار800 ہوگئی ہے ۔صیہونی جارحیت کا نشانہ بننے والوں میں 2300 بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد…

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 6برس بعد زبردست تیزی،52ہزار کی سطح عبور

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی کا رجحان ہے، 6 سال بعد 100 انڈیکس 51 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا ہے۔ سٹاک ایکسچینج میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 52 ہزار 873 کی سطح پر پہنچ گیا۔مئی2017 کے بعد پہلی بار پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس دوبارہ 52 ہزار تک پہنچا ہے۔ یاد رہے کہ 19 اکتوبر کو پاکستان سٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 6 سال بعد 50 ہزار کی حد عبور کرگیا تھا اور 1.89 فیصد یا 933 پوائنٹس اضافے کے…

ورلڈکپ ،جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے312 رنز کا ہدف

لکھنو (پاک ترک نیوز) بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023کے دسویں میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 312رنز کا ہدف دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان بھارت کے شہر لکھنؤ کے رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دسویں میچ میں ساؤتھ افریقا نے آسٹریلیا کو 312 رنز کا ہدف دے دیا، جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے۔…

پاکستان خطے میں مہنگا ترین ملک قرار

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان خطے کا مہنگا ترین ملک بن قرار دیدیا گیا جبکہ سری لنکا کو خطے میں دیوالیہ پن کے باوجود نسبتاً زیادہ سستا ملک قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان میں مہنگائی کے حوالے سے ایک حالیہ رپورٹ نے اس کی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ پاکستان اب خطے کا سب سے مہنگا ملک بن گیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پیش گوئی کی ہے کہ آنے والے برسوں میں سری لنکا میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوگی جب کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح خطے میں…

سمندری طوفان بیپر جوئے کراچی سے محض 320کلو میٹر دور

کراچی(پاک ترک نیوز) سمندری طوفان بیپر جوئے کراچی سے سے محض230 کلو میٹر رہ گیا جبکہ کیٹی بندر اور ٹھٹہ سے بھی اس کی مسافت کم ہوئی ہے۔طوفان کا رخ کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کی طرف ہے۔ سمندری طوفان کا 6 گھنٹے کے دوران شمال/ شمال مشرق کی سمت میں سفر جاری رہا۔ کراچی کے جنوب سے 230کلو میٹر اور ٹھٹھہ کے جنوب سے 235کلومیٹر دور ہے جبکہ طوفان کا فاصلہ کیٹی بندر سے 155 کلومیٹر ہے۔ محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے حوالے سے 23واں الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق شدید نوعیت کے سمندری طوفان بیپر جوئے کی پیش قدمی…

وفاقی کابینہ ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد تک اضافے کی منظوری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخوہوں میں 35فیصد اضافے کی منظوری دیدی،کم از کم اجرت بھی 30ہزار کر دی گئی ۔ تفصیلات کے وزیراعظم کی زیر صدارت ہونیوالے وفاق کابینہ کے اجلاس میں نئے مالی سال کے لیے 14 ہزار 6 ارب روپے مالیت کے بجٹ کی منظوری دےدی گئی جس میں 6 ہزار ارب خسارہ ہے جبکہ کم سے کم اجرت تیس ہزار اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کابینہ کو بریفنگ دی۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اور…

بدنام زمانہ دہشتگرد ثناءاللہ غفاری افغانستان میں پراسر ار طور پر مارا گیا

کابل (پاک ترک نیوز) پاکستان کے خطرناک ترین دشمن اور اِس دہائی کا سب سے بڑا دہشت گرد ثناء اللہ غفاری عرف شہاب المہاجر افغانستان کے شہر کنڑ میں پراسرار طورپر مارا گیا ۔ دہشت گرد ی کی کارروائیوں میں ملوث عالمی دہشت گرد ثناء اللہ غفاری عرف شہاب المہاجر افغانستان میں جہنم واصل ہوگیا ۔ ہلاک دہشت گرد ناصرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر انتہائی مطلوب تھا، دہشت گرد اور اُس کی فیملی بھارت سے ہجرت کرکے افغانستان آئی تھی۔ خطرناک ترین دہشت گرد کا تعلق افغانستان کے شہر کابل سے تھا، دہشت گرد نے غفاری مدرسہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More