براؤزنگ ٹیگ

#pakvsafg

ورلڈ کپ : پاکستان نے افغانستان کو جیت کیلئے 283رنز کا ہدف دیدیا

چنئی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 22ویں میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کیلئے 283رنز کا ہدف دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر چنئ میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 22ویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی جانب سے امام الحق اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا ۔ پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 282رنز بنائے ۔ کپتان بابراعظم نے 74،عبداللہ شفیق نے 58،افتخار احمد اور شاداب خان نے 40،40رنز کی اننگز کھیلی ۔ افغانستان کی جانب سے نور…

ورلڈ کپ :پاکستان کی افغانستان کیخلاف تیسری وکٹ بھی گر گئی

چنئی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 22ویں میچ میں پاکستان کی افغانستان کیخلاف تیسری وکٹ بھی گر گئی ۔امام اور عبداللہ شفیق کے بعد محمد رضوان 8رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی شہر چنئی میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 22ویں میچ میں پاکستان کی افغانستان کیخلاف تیسری وکٹ 120رنز پر گر گئی ۔ امام الحق اور عبداللہ شفیق کے بعد محمد رضوان بھی پویلین لوٹ گئے ۔

ورلڈ کپ : پاکستان کی افغانستان کیخلاف پہلی وکٹ گر گئی

چنئی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 22ویں میچ میں پاکستان کی افغانستان کیخلاف پہلی وکٹ 56رنز پر گر گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر چنئی میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 22ویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا ۔امام الحق 56رنز کے مجموعی سکور پر 17رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ پاکستان نے 11.3اوورز میں 64رنز بنا لئے ہیں ۔عبداللہ شفیق 31جبکہ کپتان بابر اعظم 7رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔…

ورلڈ کپ : پاکستان کا افغانستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

چنئی (پاک ترک نیوز )آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 22ویں میچ میں پاکستان نےافغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر چنئی میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 22ویں میچ میں پاکستان نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں اب تک چار چار میچز کھیل چکی ہیں ۔ پاکستان نے دو میچز میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ اسے دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ پوائنٹس ٹیبل پر شاہینوں کا پانچواں نمبر ہے ۔ دوسری جانب افغان ٹیم…

ورلڈ کپ: پاکستان کو آج افغانستان کا چیلنج درپیش

چنئی(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 22ویں میچ میں پاکستان اور آج افغانستان کا چیلنج درپیش ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر چنئی میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 22ویں میچ میں پاکستان اور افغانستان کا آج جوڑ پڑے گا ۔ دونوں ٹیمیں اب تک چار چار میچ کھیل چکی ہیں ۔پاکستانی ٹیم دو میچ میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ دوسری جانب افغانستان چار میں سے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے اور اسے تین میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دونوں ٹیمیں دوپہر ڈیڑھ بجے چنئی کے…

پاکستان نے افغانستان کو جیتنے کیلئے 269رنز کا ہدف دیدیا

کولمبو (پاک ترک نیوز) پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں افغانستان کو جیت کیلئے 269رنز کا ہدف دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیانجاری تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ایک روزہ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کیلئے 269رنزکا ہدف دیدیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر268رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 67جبکہ کپتان بابر اعظم نے 60رنز بنائے ۔ افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 2جبکہ راشد اور مجیب…

تیسرا ون ڈے ، پاکستان کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کولمبو (پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے شہر کولمبو میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان کی جانب سے چار تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ سعود شکیل ،محمد نواز ،فہیم اشرف اور وسیم جونیئر کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔اسامہ میر ،افتخار احمد…

پاک افغان تیسرا ون ڈے آج ،شاہین کلین سوئپ کیلئے بےتاب

کولمبو (پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری تین میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا ۔ شاہین کلین سوئپ کیلئے بےتاب ہیں ۔ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی فیصلہ کُن برتری حاصل ہے۔تینوں میچز کی میزبانی افغان بورڈ سری لنکا میں کررہا ہے۔ دونوں ٹیمیں ایشیاکپ اور ورلڈکپ جیسے میگا ایونٹس کی تیاریوں کے سلسلے میں سیریز کھیل رہی ہیں۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 142رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میچ…

افغانستان نے پاکستان کو جیت کیلئے 301رنز کا ہدف دیدیا

ہمبٹوٹا(پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستانی کے درمیان جاری تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں افغانستان نے پاکستان کو جیت کیلئے 301رنز کا ہدف دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے شہر ہمبٹوٹا میں جاری دوسرے ایک روزہ میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی ۔افغانستان نے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 300رنز بنائے ۔ گرباز نے 151،ابراہیم زردان نے 80، محمد نبی نے 29رنز کی اننگز کھیلی ۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے دو جبکہ نسیم شاہ اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل…

افغانستا ن کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ہمبٹوٹا (پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری تین میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ افغان سکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں رحمت شاہ اور عظمت اللہ کی جگہ ریاض حسین اور شاہد کمال کو شامل کیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں افغانستان کو 142رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی ۔ شاہین سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہیں جبکہ…

پاک افغان دوسرے ون ڈے آج ،شاہین سیریز نام کیلئے پرعزم

ہمبنٹوٹا(پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا ۔ شاہین سیریز اپنے نام کرنے کیلئےپرعزم ہے جبکہ افغان ٹیم سیریز میں رہنےکیلئے بھرپور جان لڑائے گی ۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج سری لنکا کے شہر ہمبٹوٹا میں کھیلا جائے گا ۔ پاکستان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دی تھی۔افغان ٹیم بھی سیریز میں واپسی کیلئے پر امید ہے جبکہ پہلے میچ میں…

پاک افغان دوسرا ون ڈے کل ،شاہین سیریز اپنے نام کرنے کیلئے بے تاب

ہمبٹوٹا (پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا ۔پاکستان سیریز اپنے نام کرنے کیلئے میدان میں اترے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل سری لنکا کے شہر ہمبٹوٹا میں ہو گا ۔ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ پہلے میچ میں کامیابی کے بعد گرین شرٹس کی نگاہیں سیریز پر مرکوز ہیں جبکہ افغان ٹیم بھی سیریز میں واپسی کیلئےبقا کا جنگ لڑے گی۔ پاکستان نے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ سیریز کے…

پاکستان نے افغانستان کو شکست دے کر منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ہمبٹوٹا(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان کو بڑے مارجن سے شکست دے کر منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔ پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دی جو کہ 205 سے کم سکور کرنے کے بعد کسی بھی ٹیم کی سب سے بڑی فتح ہے۔ پاکستان نے افغانستان کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز کے اپنے ہونے والے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں 205 سے کم رنز کرنے کے باوجود سب سے بڑی فتح اپنے نام کی جو اپنی نوعیت کا ایک ریکارڈ ہے۔ 2018 میں جنوبی افریقہ نے 198 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد…

پاکستان کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ہمبٹوٹا(پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کےپہلے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اچھا ٹوٹل کر کے افغانستان پر دباؤ بڑھائیں گے۔ میچ میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد، آغا سلمان، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اورحارث رؤف کو پاکستان ٹیم میں شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 24 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 اگست کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور افغانستان پہلے ایک روزہ میچ میں آج مد مقابل

ہمبٹوٹا(پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سری لنکا کے شہر ہمبٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز کی میزبانی افغان بورڈ سری لنکا میں کررہا ہے۔دونوں ٹیمیں ایشیاکپ اور ورلڈکپ جیسے میگا ایونٹس کی تیاریوں کے سلسلے میں سیریز کھیل رہی ہیں۔ پاکستان نے باہمی میچوں میں چاروں مرتبہ ایک روزہ میچوں میں افغانستان کو شکست سے دوچار کیا ہے ۔افغان بورڈ نے شائقین کرکٹ کیلئے فری انٹری کا اعلان کیا ہے، فینز بغیر ٹکٹس سنسنی خیز میچز سے لطف اندوز ہوسکتے…

پاک افغان ون ڈے سیریز کا کل سے آغاز

ہمبٹوٹا (پاک ترک نیوز)پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا ۔افافغان کرکٹ بورڈ نے تماشائیوں کیلئے سٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم نے بھرپور تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔قومی ٹیم نے ہمبن ٹوٹا میں 3 گھنٹے تک پریکٹس کی، کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور باؤلنگ کی خامیوں کو دور کرنے کیلئے بھرپور ٹریننگ میں حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیا۔ یاد رہے کہ سیریز کا دوسرا میچ 24جبکہ تیسرا اور…

پاکستانی ٹیم افغان سیریز کیلئے سری لنکا روانہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم افغان کیخلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے سری لنکا روانہ ہو گئی ۔قومی ٹیم کولمبو سے براستہ ہمبنٹوٹا پہنچے گی ۔ پاکستانی ٹیم کی تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کیلئے کرکٹرز کی روانگی 12 بجے علامہ اقبال ائیرپورٹ سے طے تھی۔کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کے ساتھ رضوان، شاہین، حارث، طیب طاہر شامل ہیں جبکہ اسامہ میر اور شاداب خان انگلینڈ سے پہنچیں گے۔ کپتان بابراعظم، نسیم شاہ، محمد نواز، افتخار احمد، محمد حارث اور فخر زمان لنکن پریمئیر لیگ میں شرکت کے بعد کولمبو…

پاکستانی ٹیم کا افغانستان سے سیریز کیلئے تین روزہ کیمپ آج سے شروع ہو گا

لاہور(پاک ترک نیوز) افغانستان سے سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تین روزہ کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہو گا ۔ پی سی بی کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لگائے جانے والے تین روزہ کنڈیشننگ کیمپ میں پاکستان میں موجود قومی کرکٹرز شریک ہوں گے۔ کیمپ جوائن کرنے والے کھلاڑیوں میں وسیم جونئیر، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، سلمان آغا اور سعود شکیل شامل ہیں۔حارث رؤف، محمد رضوان، طیب طاہر اورشاہین شاہ آفریدی 16اگست کو لاہور پہنچ کر کیمپ جوائن کریں گے۔ آٹھ کھلاڑیوں عباس آفریدی، ابرار احمد، ارشد اقبال، محمد…

انضمام الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر ہوگئے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہارون الرشید کی جگہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو چیف سلیکٹر مقر کردیا ۔ انضمام الحق کو کرکٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی میں بھی شامل کیا گیا ہے۔وہ 2016سے 2019تک پہلے بھی بطور چیف سلیکٹر کام کر چکے ہیں۔

پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز نام کرنے پر افغان کھلاڑیوں پر انعامات کی برسات

شارجہ (پاک ترک نیوز) افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلا ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے پر افغان کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش کردی ۔افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہزاروں ڈالر اورجدید آئی فون انعام میں دینے کا اعلان کردیا ۔ افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے افغان ٹیم کے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور اس موقع پر 15 رکنی ٹیم کو جدید آئی فون اور 3 ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کیا۔افغان ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں کو بھی 2 ہزار ڈالر دیئے جائیں گے۔ ایڈمن اسٹاف کو ایک ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔ افغانستان…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More