براؤزنگ ٹیگ

Pakvsban

شکیب الحسن نے سکواڈ کو لاہور میں جوائن کرلیا

لاہور(پاک ترک ن یوز) بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن پاکستان کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شرکت کیلئے بنگلادیشی ٹیم کو جوائن کرلیا۔ معروف آل رائونڈر امریکا سے براہ راست لاہور پہنچے، جہاں وہ کینیڈا میں گلوبل ٹی20 لیگ میں بنگلہ ٹائیگرز مسی ساگا کی نمائندگی کررہے تھے۔ واضح رہے کہ رواں برس شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن جیتنے والے سابق پارلیمنٹیرین شکیب الحسن حکومت کا تختہ الٹائے جانے سے قبل ہی کینیڈا میں فیملی کے ہمراہ موجود تھے، تاہم ملک میں جاری مظاہروں اور پرتشدد کے…

شاہین کی ورک لوڈ مینجمنٹ؛ سعود شکیل سوال حذف کرگئے

اسلام آباد (پاک ترکنیوز) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے بنگلادیش اے کیخلاف میچ سے قبل فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ورک لوڈ سے متعلق سوال پر حذف کردیا۔ قومی ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل سے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہین شاہ آفریدی کے ورک لوڈ مینجمنٹ سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ شاہین ہی آپ کو اس بارے میں بہتر بتا سکتے ہیں، البتہ وہ ہمارے اہم بولر ہیں، انکے حوالے سے ٹیم انتظامیہ وہی فیصلہ کرے گی کہ جو فاسٹ بولر کیلئے بہتر ہوگا۔بعدازاں رپورٹر…

بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان ،شکیب اور تسکین بھی سکواڈ میں شامل

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈنے دورہ پاکستان کیلئے 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔بنگلہ دیش کے آل رائونڈر شکیب الحسن اور فاسٹ بائولر تسکین احمد بھی سکواڈ کا حصہ ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسن شنتو ہیں جبکہ دیگر سکواڈ میں مومن الحق، محمود الحسن، ذاکر حسین، شادمان اسلام، مشفیق الرحیم، لٹن کمار داس، مہدی حسن، تیجل الاسلام، نعیم حسن، ناہید رانا، شریف الاسلام، حسن محمود اور سید خالد محمود شامل ہیں۔ فاسٹ بولر تسکین احمد اور عوامی لیگ کے رہنما شکیب…

پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ کامران غلام، محمد علی اور محمد ہریرہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ 11 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کیمپ کی نگرانی کریں گے۔جیسن گلیسپی کی بطور ہیڈکوچ یہ پہلی ٹیسٹ سیریز ہے۔ بنگلادیش کی ٹیسٹ ٹیم 17 اگست کی صبح اسلام آباد پہنچے گی…

بابر اعظم سمیت تین کھلاڑیوںکو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میں آرام دیئے جانے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) بابر اعظم سمیت تین پاکستانی کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میں آرام دیئے جانے کا امکان ہے۔ کپتان شان مسعود، ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور سلیکشن کمیٹی نے اگست میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کے سکواڈ سے متعلق بات چیت شروع کر دی ہے۔ امکان ہے کہ موجودہ وائٹ بال والے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچوں کے لیے آرام دیا جائے گا جب کہ حارث رؤف کی ٹیم میں شمولیت پر بھی غور نہیں کیا جا رہا۔ سعود شکیل، عبداللہ شفیق،…

شکیب الحسن ٹیم کی خراب بیٹنگ پرفارمنس پر شدید مایوس

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن کی ناقص بیٹنگ پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ۔ بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ایشیا کپ کے دوران اپنی ٹیم کے بلے سے ناقص پاور پلے پر افسوس کا اظہار کیا ۔ بنگلہ دیش کو ایشیا کپ سپر فور کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے خلاف سات وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کے بعد، بنگلہ دیش دسویں اوور میں 4 وکٹوں پر 47 رنز پر گر گئیں ، جس سے ہوم سائیڈ کو ابتدائی مرحلے سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ مہدی حسن میراز، جنہوں نے گزشتہ…

بابراعظم نے ویرات کوہلی سے اہم ریکارڈ چھین لیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سابق بھارتی کپتان ویرات سے اہم ریکارڈ چھین لیا ۔قومی کپتان یک روزہ میچوں میں تیز ترین 2000رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بنگلہ دیش کیخلاف ایشیا کپ کے میچ میں قوم ٹیم کے کپتان بابراعظم نے یہ سنگ میل صرف 31 اننگز میں عبور کیا جبکہ ویرات کوہلی نے ون ڈے میچز میں 2000 رنز کا سنگ میل اپنی 36 ویں اننگز میں حاصل کیا تھا۔ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز نے 41 اننگز، آسٹریلیا کے مائیکل کلارک نے…

ایشیا کپ ،بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 194رنز کا ہدف دیدیا

لاہور(پاک ترک نیوز ) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 194رنز کا ہدف دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کےقذافی سٹیڈیم میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 38.4اوورز میں 193رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مشفق الرحیم نے 63،کپتان شکیب الحسن نے 53رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے چار ،نسیم شاہ نے تین جبکہ شاہین ،فہیم اور افتخار نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔

پاکستانی فاسٹ بائولر نسیم شاہ انجری کا شکار ہوگئے

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ فیلڈنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کیخلاف قومی فاسٹ بائولر بائونڈر پر فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے ۔ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ بنگلہ دیش کے پہلے آئوٹ ہونیوالے بلے باز مہدی مرزا تھے جو کوئی رنز بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے ۔لٹن…

ایشیا کپ ،بنگلہ دیش کے 47رنز پر 4کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کی میزبانی میں کھیلے جا رہے ہیں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے 47رنز پر چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ بنگلہ دیش کے پہلے آئوٹ ہونیوالے بلے باز مہدی مرزا تھے جو کوئی رنز بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے ۔لٹن داس نے 16رنز بنائے اور 31کے مجموعی سکور پر آئوٹ ہوگئے۔محمد…

پاکستان سہ فریقی سیریز میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

کرائسٹ چرچ(پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جاری سہ فریقی سیریز میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ بنگلادیش کی جانب سے لٹن داس نے 69جبکہ کپتان شکیب الحسن ٹاپ نے68 رنز بنائے، نجم الحسین شنتو 12 اور سومیا سرکار 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔عفیف حسین 11 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے اور یاسر علی ایک ہی رن بناسکے، نور الحسن 2 اور محمد سیف…

تین ملکی سیریز سے ورلڈ کپ کیلئے کمبی نیشن کو حتمی شکل دینے میں مدد ملے گی،بابر اعظم

کرائسٹ چرچ (پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ 3 ملکی سیریز سے کمبینیشن کو حتمی شکل دینے میں مدد ملے گی۔تین ملکی سیریز سے پاکستان کو بہت فائدہ ہو گا۔ قومی کپتان کا کہنا تھا کہ 3 ملکی سیریز اہم ہے اور اس سیریز سے پاکستان کو بہت فائدہ ہو گا ۔ ٹی 20 کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ہم نے مختلف کمبینیشن آزمائے جس سے اپنی خامیوں اور خوبیوں کا اندازہ ہوا۔ 3 ملکی سیریز سے کمبینیشن کو حتمی شکل دینے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ…

پاکستان کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ پہنچ گئی

کرائسٹ چرچ(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ پہنچ گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کرائسٹ چرچ پہنچنے والے اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے 13 اراکین شامل ہیں۔قومی سکواڈ جمعرات سے کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا، سیریز کے تمام میچز کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔ سہ فریقی سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ ، بنگلہ دیش اور پاکستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔پاکستان اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کیخلاف 7اکتوبر کو جبکہ میزبان نیوزی لینڈ کیخلاف…

پہلا ٹی ٹونٹی میچ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 4وکٹوں سے شکست دیدی۔پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ۔ پاکستان کی جانب سے خوشدل شاہ اور فخر زمان نے 34، 34 رنز بنائے۔ پاکستان نے چار گیندیں قبل 128 رنزکا ہدف 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ تھا۔شاہین باولرز کے نپے تلے انداز نے بنگالی بیٹنگ کا ٹاپ اور مڈل آرڈر درہم برہم کر دیا۔ میزبان ٹیم کی پہلی شراکت داری اس وقت ٹوٹی جب حسن علی کی بال پر کیپر محمد…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More