براؤزنگ ٹیگ

#pakvsind

چیمپئینز ٹرافی 2025؛ ڈرافٹ شیڈول منظر عام پر آگیا

دبئی (پاک ترک نیوز) پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ڈرافٹ شیڈول منظر عام پر آگیا۔ پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی 2025 کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا جس کیلئے ڈرافٹ شیڈول جاری منظر عام پر آگیا۔ 12 سے 18 فروری تک سات دن کا وقفہ ‘سپورٹ پیریڈ’ کے طور پر مختص کیا گیا ہے، جس میں ٹیمیں وارم اَپ میچز میں حصۃ لیں گی جبکہ میڈیا اور تشہیری سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔10 مارچ کو فائنل کیلئے ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔ آخری بار چیمپئنز ٹرافی سال 2017 میں کھیلی…

ویمنز ایشیا کپ :بھارتی ٹیم بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

دمبولہ (پاک ترک نیوز) ویمنز ایشیا کی میں بھارتی ٹیم نے بنگلہ دیش خواتین ٹیم کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا کی خواتین ٹیم کے ساتھ ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ کارگر ثابت نہ ہوا ۔ بنگالی ویمنز ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں ۔ بنگلہ دیش نے مقررہ بیس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پرمحض 80رنز بنا کرپویلین لوٹ گئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان نگار سلطانہ نے 32رنز کی اننگز…

بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہ کرنے سے کرکٹ ختم نہیں ہو گی، حسن علی

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی کا کہنا ہے کہ 2025ء کی چیمپئنز ٹرافی بھارتی کرکٹ ٹیم کے بغیر پاکستان میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں، بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہ کرنے سے کرکٹ ختم نہیں ہو گی۔ حسن علی نے کہا کہ اگر ہم بھارت میں کرکٹ کھیلنے جا رہے ہیں تو ان کو بھی پاکستان آنا چاہیے۔ قومی کرکٹر حسن علی کا کہنا ہے کہ بہت سے بھارتی کرکٹرز نے اپنے انٹرویوز میں کہا ہے کہ وہ پاکستان میں کھیلنا چاہتے ہیں، اس کا مطلب یہ ہوا کہ ٹیم تو پاکستان آنا چاہتی ہے تاہم وہ اپنے ملک اور…

آئی سی سی اجلاس میں دو طرفہ سیریز کیلئے کوئی بات چیت نہیں ہوئی! بھارتی میڈیا

لاہور(پاک ترک نیوز) بھارت کے میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت کو دوطرفہ سیریز کھیلنے کی کوئی پیشکش نہیں کی۔ بھارتی نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) نے انکشاف کیا ہے کہ سری لنکا میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سالانہ کانفرنس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ بھارتی نیوزی ایجنسی نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمارا پہلا ہدف آئی سی سی چیمپئینز…

معذور افراد کا مذاق اڑانے پر ہربھجن، یوراج و دیگر کیخلاف مقدمہ

کراچی (پاک ترک نیوز) سابق بھارتی کرکٹرز ہربھجن سنگھ، سریش رائنا، یوراج سنگھ، اور گورکیرت مان کے خلاف معذور افراد کا مبینہ طور پر مذاق اڑانے پر پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ نیشنل سینٹر فار پروموشن آف ایمپلائمنٹ فار ڈس ایبلڈ پیپل (این سی پی ای ڈی پی) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ارمان علی نے امر کالونی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کو شکایت درج کرائی ہے۔ سابق کرکٹرز نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں انڈیا چیمپیئنز کی پاکستان کے خلاف جیت کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس میں یوراج…

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ،بھارت نے فائنل میں پاکستان کو شکست دیدی

برمنگھم(پاک ترک نیوز) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ برمنگھم کے ایجبسٹن سٹیڈیم میں فائنل معرکہ ہوا جہاں پاکستان چیمپئن کے کپتان یونس خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستانی لیجنڈز نے مقررہ 20 اوورز میں 156 رنز بنائے جس میں کامران اکمل 24، صہیب مقصود 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شرجیل خان 12 اور یونس خان 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، شعیب ملک 41 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ مصباح الحق 18 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ…

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز،روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج فائنل میں مدمقابل

برمنگھم(پاک ترک) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل مقابلہ آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل معرکہ مقابلہ انگلینڈ کے برمنگھم کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے، بھارت اور پاکستان کا فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہو گا۔ یاد رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل مقابلے میں بھارت نے آسٹریلیا کوشکست دی جبکہ پاکستان نے کالی آندھی پر ہاتھ صاف کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے سیمی فائنل میچ…

چیمپینز ٹرافی؛ بھارتی ٹیم میچ کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی، بھارتی میڈیا

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپینز ٹرافی کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپینز ٹرافی کے میچز کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی۔ بی سی سی آئی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) سے بھارتی ٹیم کے میچز سری لنکا یا دبئی میں کروانے کے لیے کہے گی۔ یاد رہے کہ چمپینز ٹرافی آئندہ سال فروری مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان نے بھارتی ٹیم کے تمام میچز لاہور میں کروانے کی پیشکش کی ہے۔…

چیمپئنز ٹرافی2025 ،پاک بھارت ٹاکرا یکم مارچ کو ہونے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت یکم مارچ کو لاہور میں مد مقابل آنے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کےمطابقچیمپئنز ٹرافی 2025کے مجوزہ شیڈول کے مطابق پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان شامل ہیں۔ بی سی سی آئی پاکستان میں ہونے والے میچوں میں شرکت کی تصدیق کرنے سے پہلے بھارتی حکومت کی مشاورت کا انتظار کر رہا ہے۔ آئی سی سی…

ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا بدلہ لیجنڈز نے لے لیا

لندن(پاک ترک نیوز) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024ء کے بڑے میچ میں پاکستان نے اپنے روایتی حریف بھارت کو 68 رنز کے مارجن سے شکست دے دی، 244 رنز کے ہدف کے جواب میں بھارتی ٹیم 175 رنز ہی بنا پائی۔ انگلینڈ کی میزبانی میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024ء کے بڑے میچ میں انڈیا چیمپئنز کے کپتان ہربجن سنگھ نے ٹاس جیت کر پاکستان چیمپئنز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، دونوں ٹیمیں برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ سٹیڈیم میں مد مقابل ہوئیں۔ بھارتی کپتان کی دعوت کا پاکستانی بیٹرز نے بھرپور فائدہ اٹھایا، پہلے…

پاکستان اور بھارت ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کےمیچ میں آج مد مقابل

برمنگھم (پاک ترک نیوز) روایتی حریف پاکستان اور بھارت ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے میچ میں آج مد مقابل آئیں گے ۔ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت آج ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے میچ میں آج مد مقابل آئیں گے ۔پاکستان ٹیم کی قیادت یونس خان جبکہ بھارت کے کپتان یوراج سنگھ ہیں ۔انگلینڈ کے شہر برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالا میچ پاک بھارت ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8بجے شروع ہو گا ۔ پاکستان نے اب تک دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ پاکستان لیجنڈز نے…

پاکستان اور بھارت ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈ میں کل مد مقابل

برمنگھم (پاک ترک نیوز) پاکستان اور بھارت کل ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں کل مد مقابل آئیں گے ۔ انگلینڈ کے شہر برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالا پاک بھارت ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8بجے شروع ہو گا ۔ گزشتہ روز ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کے دوسرے میچ میں پاکستان چیمپیئنز نے ویسٹ انڈیز کو 29 رنز سے شکست دیکر مسلسل دوسرا میچ جیت لیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان لیجنڈز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔ گرین شرٹس کی جانب سے آل راؤنڈر…

بابر اعظم نے میچ فکسنگ کے الزامات پر 1 ارب ہرجانےکا مقدمہ دائر کر دیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کپتان بابر اعظم نے میچ فکسنگ کے الزامات پر ایک ارب ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا ۔ پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد صحافی مبشر لقمان نے میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا تھا ۔ قومی کپتان نے سنگین الزامات پر ایک ارب ہرجانے کا دعوی کردیا گیا ۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے ہتک عزت کا مقدمہ ان الزامات کی ایک سیریز کے جواب میں دائر کیا جس میں اعظم اور ان کے ساتھی ساتھیوں کے خلاف میچ فکسنگ کے دعوے شامل تھے۔ مبشر لقمان نے الزام لگایا کہ…

پاکستان کرکٹ ٹیم میں ’’آپریشن کلین اپ‘‘ کی تیاری

نیو یارک(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم میں ’’آپریشن کلین اپ‘‘ کی تیاری ہونے لگی۔ امریکا اور بھارت سے مسلسل شکستوں نے پاکستانی ٹیم کی ورلڈکپ مہم کو شدید دھچکا پہنچایا، گوکہ ٹیم نے کینیڈا کو ہرا دیا لیکن سپر8 میں رسائی کا انحصار آئرلینڈ پر فتح اور دیگر ٹیموں کے نتائج پر ہے، حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم میں گروپنگ کا انکشاف ہوا جس کے بعد پی سی بی نے سخت اقدامات پر غور شروع کر دیا ہے۔ دوستی یاری کے ساتھ بعض مخصوص حوالوں سے بھی گروپنگ کا انکشاف ہوا ہے، ایسے پلیئرز اپنے ساتھ موجود کرکٹرز کو ناقص…

شاہد آفریدی کا بھارت کے خلاف پاکستان کی شکست پر مایوسی کا اظہار

نیو یارک (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھارت کے خلاف پاکستان کی شکست کے بعد مایوسی کا اظہار کیا۔ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیویارک میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں بھارت کے خلاف گرین شرٹس کی مایوس کن شکست پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سابق آل راؤنڈر نے اپنے یوٹیوب چینل پر جا کر پاکستان کی بیٹنگ کارکردگی پر تنقید کی کیونکہ وہ 120 رنز کے معمولی ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس پچ پر صرف 120 رنز بنانے کی ضرورت…

کینیڈا کیخلاف عماد آئوٹ ،صائم کو رضوان کے ساتھ اوپننگ کروانے کا فیصلہ

نیویارک (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں امریکہ اور بھارت سے شکست کے بعد پاکستان کا آج مقابلہ کمزور حریف کینیڈا سے ہوگا ۔ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی متوقع ہے ۔ عماد وسیم کو آرام جبکہ صائم ایوب کو محمد رضوان کے ساتھ اوپننگ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے 22 ویں میچ میں آج کینیڈا کے خلاف پاکستان کا مقابلہ جیتنا ضروری ہے۔ امریکہ اور بھارت سے شکست کے بعد بابر کی قیادت میں ٹیم میں تبدیلیاں بھی متوقع ہیں جس…

ہم اپنی غلطیوں پر غور کریں گے،اگلے دونوں میچز جیتنا ہوں گے: بابراعظم

نیو یارک(پاک ترک نیوز) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ہم اپنی غلطیوں پر غور کریں گے اور اگلے دونوں میچز جیتنا ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں بابراعظم نے کہا کہ ہم پہلے چھ اوورز میں توقعات کے مطابق بیٹنگ نہیں کرسکے اور پاور پلے میں پہلی وکٹ گرنے کا بہت نقصان ہوا اسکے بعد ٹیم سنبھل نہ پائی۔جلد وکٹیں گرنے سے میچ ہاتھ سے نکلا، بیٹنگ میں بیک ٹو بیک وکٹیں گنوائیں اور بہت زیادہ ڈاٹ گیندیں کھیلیں۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیل اینڈرز سے کوئی امید نہیں رکھی تھی، سوچا تھا پہلے ہی جیت جائیں گے۔ یاد…

ہمیشہ کیلئے الوداع،بھارت سے شکست پر شائقین شدید مایوس

لاہور(پاک ترک نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے بھارت کے خلاف جیتنے والا میچ ہارنے کے بعد شائقین شدید مایوسی کاشکار ہو گئے ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میںبھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف فتح حاصل کرتے ہوئے چھ رنز کے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان اور بھارت کی سرحدوں کی دونوں جانب رویتی حریفوں کا میچ پورے جوش و خروش سے دیکھا گیا ۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو پاکستانی باؤلنگ اٹیک کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک متزلزل آغاز کے باوجود، رشبھ پنت کے علاوہ کوئی…

پاک بھارت میچ سے قبل نیو یارک میں بارش،ٹاس تاخیر کا شکار

نیویارک(پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024کے پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ سے قبل نیو یارک میں بارش شروع ہوگئی، بارش کی وجہ سے وکٹ کو کورز سے ڈھانپ دیا۔بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہے ۔ نیویارک کے نساؤ کاونٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے ہوگا۔ دونوں ٹیمیں ہائی ولٹیج ٹاکرے کیلئے اسٹیڈیم پہنچ گئی ہیں جبکہ نیو یارک اسٹیڈیم کے باہر پاک بھارت شائقین کا جوش و خروش بھی عروج پر ہے۔

ٹی20 ورلڈکپ کا بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج مدمقابل

نیویارک(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2024ء کے سب سے بڑے ٹاکرے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے آئیں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پنجہ آزمائی کریں گی۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا، امریکا سے شکست کے بعد قومی ٹیم پر کافی دباؤ ہے، پاکستان کو میگا ایونٹ کے اگلے مرحلے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More