براؤزنگ ٹیگ

#pakvsind

پاکستان کرکٹ ٹیم بڑے معرکے میں کل بھارت کے مد مقابل

نیویارک(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024کے بڑے معرکے میں کل بھارت کے مد مقابل آئے گی ۔ امریکا سے شکست کھانے والی قومی کرکٹ ٹیم کا کل بڑا امتحان ہے ۔روایتی حریف بھارت کوزیر کرنے کیلئے شاہین پرعزم ہیں ۔ روایتی حریفوں کے درمیان میچ کل نیو یارک میں ہوگا ، قومی ٹیم میچ سے ایک روز قبل ڈیلس سے نیو یارک پہنچ گئی ہے، کھلاڑیوں نے گزشتہ روز مکمل آرام کیا اور آج بھرپور پریکٹس کریں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کیلئے نیویارک پہنچ چکے…

حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد

لاہور(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام بھی لگ گیا۔ امریکی کرکٹر رسٹی تھیرون نے سماجی رابطے کی ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میچ کے دوران فاسٹ بولر نے انگلی کے ناخن کا استعمال کرتے ہوئے گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی۔ امریکی کرکٹر رسٹی تھیرون نے آئی سی سی کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ایسا دیکھانے کی کوشش کی جارہی…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں رنز کے انبار لگانے والی ٹیمیں

آر اے شمشاد آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024کا میلہ پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے ۔ ٹی ٹونٹی میچ کی مقبولت بام عروج پر پہنچ چکی ہے ۔ بہت سے ریکارڈز بنتے اور ٹوٹتے جا رہے ہیں ۔ آج ہم ٹی ٹونٹی ورلڈ کے میچز میں رنز کے انبار لگانے والی ٹیموں کا ذکر کریں گے ۔ اس فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر سری لنکا آتی ہے جس نے 2007کے پہلے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کمزور حریف کینیا کیخلاف 6وکٹوں کے نقصان پر 260رنز بنائے تھے ۔جے سوریا نے 88رنز کی دلکش اننگز کھیلی کی تھی جبکہ سری لنکا قائد مہیلے جے وردھنے نے 65رنز…

ٹیم ہوٹل تبدیل کریں! چیئرمین پی سی بی کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو دو ٹوک پیغام

لاہور(پاک ترک نیوز) بھارت کو نیویارک سٹیڈیم کے قریب ہوٹل کا قیام کروانے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی آئی سی سی دوٹوک پیغام دے دیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے پاکستانی ٹیم ہوٹل تبدیل کروادیا، قومی ٹیم کو جس ہوٹل میں قیام کرنا تھا وہ اسٹیڈیم سے 90 منٹ دور تھا، تبدیل شدہ ہوٹل اسٹیڈیم سے 5 منٹ کی ڈرائیو پر ہے۔ محسن نقوی نے آئی سی سی کو دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہماری ٹیم ٹی20 ورلڈکپ کے کسی بھی میچ کیلئے طویل فاصلہ طے نہیں کرے گی، اگر…

کوشش کریں گے جو غلطیاں پہلے ہوئیں وہ نہ دہرائیں، بابر اعظم

ڈیلاس (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم اچھی تیاریوں کے ساتھ امریکا آئے ہیں، ہمارے ذہن میں ہے ہمیں کس طرح کی کرکٹ کھیلنا ہے، جو دستیاب سہولیات تھیں اس کو استعمال کرتے ہوئے پریکٹس کی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ڈیلاس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آل راؤنڈ عماد وسیم ورلڈ کپ کا پہلا میچ نہیں کھیل پائیں گے مگر بقیہ میچز کے لئے پر امید ہیں۔ کپتان قومی ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ عمادوسیم بدستورسائیڈ اسٹرین کی تکلیف میں مبتلا ہیں، میڈیکل پینل کامشورہ…

پاک بھارت میچ میں اسنائپرز تعینات ہوں گے

نیویارک(پاک ترک نیوز) نیویارک میں پاک بھارت ٹی20 میچ کے دوران اسنائپرز تعینات ہوں گے جبکہ خصوصی ہتھیاروں اور ٹریننگ کی حامل سواٹ فورس سے بھی معاونت حاصل کی جائے گی۔ ہائی وولٹیج مقابلے کے دوران پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 9جون کو نیویارک میں مقابل ہوں گی،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فول پروف سیکیورٹی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مخصوص مقامات پر اسنائپرز تعینات ہوں گے،پولیس ڈپارٹمنٹ نے مکمل سیکیورٹی پلان تیار کرلیا، خصوصی ہتھیاروں اور ٹریننگ کی…

بابر اعظم کی ورلڈ کپ سے قبل سنیل گواسکر سے ملاقات

ڈیلاس (پاک ترک نیوز) پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل بھارت کے سنیل گواسکر سے ملاقات کی۔ انسٹاگرام پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اور گواسکر کے درمیان ہونے والی بات چیت کی فوٹیج شیئر کی۔ پی سی بی نے لکھا، بابر اعظم نے کرکٹ کے آئیکون سنیل گواسکر کے ساتھ بات چیت کی۔ پاکستان مینز کرکٹ ٹیم T20 ورلڈ کپ 2024 میں شرکت کے لیے جمعے کو ڈیلاس پہنچی۔ گرین شرٹس نے T20 ورلڈ کپ 2024 کی تیاری کے لیے تین دو طرفہ T20I سیریز کھیلی لیکن…

ٹی 20 ورلڈکپ: افتتاحی میچ میں امریکا نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

ڈیلاس (پاک ترک نیوز) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے افتتاحی میچ میں امریکا نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امریکا کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف دے دیا جو کہ میزبان ٹیم نے 17.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، سٹیون ٹیلر صفر، مونانک پٹیل 12 اور اینڈرس گوس 65 رنز بنا کر پویلین لوٹے، کوری اینڈرسن 3 اور ایرون جونز 94 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ کینیڈا کی جانب سے کلیم ثناء، ڈیلون ہیلیگر اور نکھیل دتہ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔…

گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل ٹی 20 ورلڈ کپ کی مناسبت سے تبدیل کردیا

نیویارک(پاک ترک نیوز) کرکٹ کے بخار نے ہر ایک کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے ۔گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل ٹی 20 ورلڈ کپ کی مناسبت سے تبدیل کردیا ۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کا آغاز آج امریکہ میں ہو گا۔ افتتاحی میچ میں میزبان امریکا اور کینیڈا کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی ۔ افتتاحی میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح ساڑھے 5 بجے مدمقابل ہوں گی۔ ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا دوسرا میچ ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جو میزبان ملک کالی آندھی اور پاپوا نیو گینی کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق کل شام ساڑھے 7 بجے…

ٹی 20 ورلڈ کپ کا آج امریکا سے آغاز

نیویارک(پاک ترک نیوز) ٹی 20 کرکٹ پر حکمرانی کی جنگ کیلئے ورلڈکپ کا آج سے امریکا میں آغاز ہو گا۔ افتتاحی میچ میں امریکا اور کینیڈا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح ساڑھے 5 بجے مدمقابل ہوں گی۔ایونٹ میں چوکوں اور چھکوں کی برسات ہو گی۔ ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا دوسرا میچ ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جو میزبان ملک کالی آندھی اور پاپوا نیو گینی کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق کل شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ میگا ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان ملک امریکا کیخلاف کھیلے…

توقع ہے امریکی حکام پاکستانی کھلاڑیوں، شہریوں کو سیکورٹی فراہم کریں گے، دفترخارجہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ میچ پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نےمیڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں افغان حکام نے بشام واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا یقین دلایا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچ کے حوالے سے حکام سے رابطے میں ہیں۔ توقع…

ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دہشتگردی کا خطرہ

نیویارک(پاک ترک نیوز) امریکہ کے شہر نیویارک میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل دہشت گردی کی خبریں گردش کرنے لگیں ۔ شہر کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ۔ نیویارک انتظامیہ نے دھمکیوں کے بعد پاک بھارت میچ کے لیے سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ دھمکی آمیز رپورٹس سامنے آنے کے بعد سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ان رپورٹس کے حوالے سے ابھی کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ نیویارک گورنر آفس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ صورت حال پر نظر رکھی ہوئی اور انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق…

ٹی 20 ورلڈ کپ2024 میں شریک 20ممالک کے سکواڈز کی مکمل فہرست

لاہور (پاک ترک نیوز) امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے T20 ورلڈ کپ 2024 میں حصہ لینے والے تمام 20 ممالک کے مکمل سکواڈ کی فہرست درج ذیل ہیں ۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 ٹورنامنٹ کا اب تک کا سب سے بڑا ایڈیشن ہو گا، جس میں 20 ٹیمیں پہلی بار ٹرافی کے لیے میدان میں اتریں گی۔ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی قیادت جوس بٹلر کریں گے جبکہ پچاس اوور کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا مچل مارش کی قیادت میں ٹورنامنٹ میں اترے گی۔روایتی حریف بھارت اور پاکستان نے بھی تجربہ کار کپتان روہت شرما اور بابر اعظم کو…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کی تاریخ کے دلچسپ لمحات

لاہور(پاک ترک نیوز) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم سے 29 جون تک ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی سرزمین پر کھیلا جائے گا۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گے۔ میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں اور دونوں ٹیموں کا مقابلہ 9 جون کو نیویارک میں ہو گا۔ اس سے قبل آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں بے شمار ایسے لمحات جن کے نقوش شائقین کرکٹ کے ذہنوں میں آج بھی موجود ہیں ۔ انگلش کاؤنٹی کھیل کے اندر T20 کرکٹ متعارف کرائے جانے کے چار سال بعد پہلا T20…

پی سی بی نے 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کیلئے تین مقامات تجویز کردیئے

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے لیے تین مقامات تجویز کیے ہیں۔ لاہور، کراچی اور راولپنڈی وہ تین مقامات ہیں جو پی سی بی نے 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی ڈرافٹ شیڈول میں تجویز کیے ہیں، جو حال ہی میں آئی سی سی کو بھیجے گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ کو فروری کے وسط میں ونڈو کیلئے سائن کیا گیا ہے کیونکہ پی سی بی نے ایسے مقامات کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جو تقریباً 30 سالوں میں ملک میں پہلے آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کریں گے۔ پاکستان دفاعی چیمپئن ہے جس…

ایشیا کپ ،ممکنہ میزبانوں میں یو اے ای ،سری لنکا ،بنگلہ دیش اور عمان شامل

لاہور(پاک ترک نیوز) بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ایشیا کپ کے مستقبل کی میزبانی کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا ۔ ممکنہ میزبانوں میں یو اے ای ،بنگلہ دیش ،سری لنکا اور عمان شامل ہیں ۔ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے بھارتی نشریاتی اداروں سے مشورہ طلب کرتے ہوئے ایشیاکپ کیلئے میڈیا حقوق کی بولی لگانے کا عمل شروع کرنے کا منصوبہ بنالیا۔ اے سی سی نے 4 ٹورنامنٹس کے میڈیا حقوق کے سودے کا ارادہ رکھتی ہے لیکن براڈکاسٹر طویل مدتی منصوبے میں دلچسپی رکھتے ہیں، اس ٹینڈر ایشیاکپ کے چار ایونٹس شامل ہیں جس میں 50 اوور کے دو…

پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر تیسرا تھنڈر نیشن کپ جیت لیا

سڈنی (پاک ترک نیوز) پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر تیسرا تھنڈر نیشن کپ جیت لیا۔ بلیک ٹاؤن انٹرنیشنل اسپورٹس پارک میں پاکستان نے بھارت کو 14 رنز سے شکست دے کر تیسرا تھنڈر نیشن کپ جیت لیا۔ بلال قریشی، پلیئر آف دی میچ نے ناقابل شکست 62 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو 130-6 تک پہنچایا، اس سے پہلے کہ پاکستان کے گیند بازوں نے پچھلے تین سیزن کے فاتح بھارت کو جواب میں 116-9 تک محدود رکھا۔

اب پاکستان ٹیم میں تبدیلی کا وقت نہیں ،شاہد آفریدی

کراچی(پاک ترک نیوز) سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ اب پاکستان ٹیم میں تبدیلی کا وقت نہیں ۔عالمی کپ کے لیے بھرپور انداز میں تیاریاں کی جائیں، صرف بھارت سے میچ کو مقابلہ سمجھ لینا درست نہیں اور اب ٹیم کمبینیشن میں کوئی تبدیلی نہ لائی جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا کہ عالمی کپ بہت سے کھلاڑیوں کا امتحان ہے البتہ سینیئر کھلاڑیوں پر ذمہ داری ہوگی، پاکستان ٹیم کا صرف ایک کپتان بنایا جائے تاکہ اس معاملے پر لڑائی کا سلسلہ ختم ہو، ہر…

ٹی20 ورلڈ کپ کا شیڈول جاری، پاک بھارت ٹاکرا 9جون کو نیو یارک میں ہو گا

دبئی(پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کا شیڈول جاری کردیا، روایتی حریف بھارت اور پاکستان کا ٹاکرا 9 جون کو نیویارک میں ہوگا۔ تفصیلات کےمطابق ٹی20ورلڈ کپ 2024 کا پہلا میچ یکم جون جبکہ فائنل 29 جون کو کھیلا جائے گا۔میگا ایونٹ کی میزبانی امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ طور پر کریں گے ۔ 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے علاوہ گروپ اے میں میزبان امریکا، کینیڈا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ بی میں آسٹریلیا،…

ٹی20ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت بڑا ٹاکرا 9جون ہونے کا امکان

دبئی (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاک بھارت بڑا ٹاکرا 9جون کوہونے کا امکان ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کا ابتدائی شیڈول تیار کرلیا گیا ہے، جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔پاکستان کے علاوہ گروپ میں بھارت، آئرلینڈ ، کینیڈا اور میزبان امریکا ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔شاہینزایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکا جبکہ 9 جون روایتی حریف بھارت کے خلاف نیویارک…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More