براؤزنگ ٹیگ

#pakvsnz

دورہ نیوزی لینڈ کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج ہوگا

لاہور(پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ میں پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا ۔ آسٹریلیا سے سیریز کے اختتام پر وہ آئندہ ماہ جنوری میں نیوزی لینڈ کا رخ کرے گی جہاں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ اس سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔ نیوزی لینڈ سیریز کے لیے سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو آرام دینے کی تجویز سامنے آئی تھی تاہم ٹیم ڈائریکٹرمحمد حفیظ نے اس کو مسترد کر دیا۔ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے ٹاپ اسکورر صاحبزادہ فرحان کی اسکواڈ میں…

ورلڈکپ؛ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

بنگلورو (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈکپ 2023کے 35ویں میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 402 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 21 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 159 رنز بنالیےتاہم بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا ہے۔ بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ اوپنر فخر زمان اور کپتان بابراعظم نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 153 کی پارنٹرشپ قائم کرلی ہے، دونوں بالترتیب 106 اور 46 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ…

ورلڈ کپ :پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف ہدف کے تعاقب میں پہلی وکٹ گر گئی

لکھنو (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 35ویں میچ میں پاکستان کی 402رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی وکٹ گر گئی ۔ عبداللہ شفیق 4رنز بنا کر ٹم سائوتھ کی گیند پر کین ولیمسن کو کیچ دے بیٹھے ۔پاکستان نے 3اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 10رنز بنا لئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی شہر لکھنو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میںجاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 35ویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا ترجیح دی تھی ۔ نیوزی لینڈ نے مقرہ پچاس اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 401رنز بنائے…

شاہین اور حارث رئوف پاکستان کے ورلڈکپ تاریخ میں مہنگے ترین بولر بن گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور حارث رؤف پاکستان کے ورلڈکپ میں تاریخ کے مہنگے ترین بائولر بن گئے۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی شہر بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے پاکستان کیلئے ورلڈکپ تاریخ میں مہنگے ترین بولر بن گئے۔ شاہین شاہ آفریدی نے اپنے 10 اوورز میں 90 جبکہ حارث روف نے 10 اوورز میں 85 رنز لٹائے، دونوں بالرز کو مجموعی طور پر 21 چوکے اور 4 چھکے لگے۔قبل ازیں حسن علی نے 2019 میں بھارت…

ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

بنگلورو (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 35ویں میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا میچ میں بارش کا امکان ہے، کوشش کریں ابتدا میں بالرز فائدہ اٹھا سکیں۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف43.1اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر339رنز بنا لئے ۔مارک چمپمین 38جبکہ فلپس 13رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے اوپنرز ڈیون…

پاکستان اور نیوزی لینڈکے میچ میں بارش کا امکان

بنگلورو (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ میں 4نومبر کو ہونیوالے پاک نیوزی لینڈ میچ میں بارش کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر بنگلورو کے ایم چنا سوامی سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ کے دوران بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 4 نومبر ہفتے کے روز مدمقابل آئیں گی، تاہم اس میچ سے قبل ہی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بنگلورو میں ہفتے کے روز دوپہر کے اوقات میں بارش کے 70 سے 80 فیصد امکانات ہیں۔ پاکستان کو اس سیمی فائنل میں رسائی کیلئے نہ…

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کل ہو گا

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا آخری ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا آخری ون ڈے کل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ شاہینوں کو سیریز میں چار صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست دے کر عالمی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی تھی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان ون ڈے کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر…

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے کل ہو گا

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان چوتھا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا ایک روزہ میچ کل کراچی میں کھیلا جائے گا ۔پاکستانی وقت کے مطابق میچ 3بجکر 30منٹ پر ہو گا۔ شاہینوں کو سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔ کلین سوئپ کرنے پر پاکستانی ٹیم رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کر سکتی ہے جبکہ چار ایک کی صورت میں اسے تیسری پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑے گا ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا۔شاہین سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ایک روزہ میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں آج کھیلا جائے گا۔شاہینوں کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے ۔ اگر قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کیویز کو 5 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کرتی ہے تو آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر قابض ہوجائے گی تاہم اگر کامیابی کا تناسب 1-4 رہا…

پاک نیوزی لینڈ تیسرا ون ڈے کل ،شاہین سیریز نام کرنے کیلئے بے تاب

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ کل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے تین بجے شروع ہو گا۔ قومی ٹیم کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے ۔شاہین سیریز اپنے نام کرنے کیلئے بےتاب ہیں تو نیوزی لینڈ بھی سیریز میں پہلی فتح کیلئے سر دھڑ کی بازی لگانے کیلئے تیار ہے ۔…

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج بھرپور مشقیں کریں گی

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے بقیہ 3 میچز کیلئے کراچی پہنچ گئیں۔دونوں ٹیمیں آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دونوں ٹیمیں خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچی تھیں جنہیں پروٹوکول کے تحت صدارتی سیکیورٹی فراہم کی گئی۔ جہاں دونوں ٹیمیں آج سہ پہر چار بجے سے شام سات بجے تک نیشنل اسٹیڈیم پر ٹریننگ سیشن میں شرکت کریں گی، کل بھی دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 مئی کو تیسرا…

پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرےایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریزکے دوسرےمیچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ پاکستان کی جانب سے تین تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔شان مسعود ،شاہین آفریدی اور شاداب خان کی جگہ عبداللہ شفیق ،اسامہ میر اور احسان اللہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

پاک نیوز ی لینڈ دوسرا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا

راولپنڈی (پاک ترک نیوز ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج دوسرےایک روزہ میچ میں مد مقابل آئیں گی ، شاہینوں کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جو ڈے نائٹ ہو گا جو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہو گا۔ دوسرے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے ، سپنر شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان نے پہلے میچ میں مہمان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی…

پاک نیوزی لینڈ دوسرا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ کل کھیلاجائے گا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا ۔ پاکستان وقت کےمطابق یہ میچ 3بجکر 30منٹ پر کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ اس سے قبل گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، کیوی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں سات…

پاکستان کا ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ون ڈے اسکواڈ کے لیے پاکستان ٹیم میں 6 اسپشلسٹ کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، ان میں عبداللہ شفیق،آغا سلمان، حارث سہیل، امام الحق،اسامہ میر اور وسیم جونیئر شامل ہیں۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ ساڑھے تین بجے کھیلا جائے گا ۔ اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-2 سے برابر رہی تھی ایک میچ بارش کی نذر ہو گیاتھا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائے گا ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائیگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہو گا۔ ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی آج ہوگی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔ سیریز کا دوسرا میچ 29 اپریل، تیسرا میچ 3 مئی، چوتھا میچ 5 مئی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 7 مئی کو کھیلا…

پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹونٹی آج ،بارش کی اننگز کا بھی امکان

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریزکا چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا تاہم میچ کے دوران بارش کا بھی امکان ہے ۔ راولپنڈی میں آج بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، گزشتہ روز گرج چمک کے ساتھ بارش کی وجہ سے دونوں ٹیمیں طے شدہ تربیتی سیشن میں حصہ نہیں لے سکیں تھی اور ٹریننگ سیشن کو منسوخ کرنا پڑا تھا۔ سیریز میں پاکستان کو 1-2 کی برتری حاصل ہے جبکہ اس میچ میں کامیابی اسے سیریز میں فاتح بنادے گی۔ نیوزی لینڈ نے سیریز کے تیسرے میچ میں واپسی کرتے ہوئے پاکستان…

شاہد آفریدی نے بھی افتخار احمد کی جارحانہ اننگزکی تعریف کردی

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف جارحانہ اننگز کھیلنے والے مڈل آرڈر بلےبازافتخار احمد کی کھل کر تعریف کی ہے۔ ٹوئٹر پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے لکھا کہ افتخار احمد میرے لیے چاچا نہیں ، آپ بوم بوم ہیں لیکن میری خواہش تھی کہ آپ میچ ختم کر کے یادگار اننگز بناتے۔انہوں نے لکھاکہ مجموعی طور پر دونوں ٹیموں نے بہترین کرکٹ کھیلی، شائقین کرکٹ نے خوب لطف اٹھایا۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں میزبان پاکستان کو…

پاک نیوزی لینڈ تیسرا ٹی ٹونٹی آج شاہین سیریزاپنے نام کرنے کیلئے پرعزم

لاہور (پاک ترک نیوز ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔ شاہین سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہیں جبکہ کیوی ٹیم بھی سیریز میں رہنے کیلئے جان لڑائے گی ۔پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات 9بجے شروع ہو گا ۔ دونوں ٹیموں نے تیسرے میچ کی منصوبہ بندی پر نظریں مرکوز کیں جبکہ پلیئنگ الیون کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کر لی گئی۔ یاد رہے کہ قومی ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں دو ، صفر کی برتری حاصل ہے۔ پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے…

ٹی ٹونٹی سیریز،پاک نیوزی لینڈ پہلا ٹاکرا آج ہوگا

لاہور(پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج پہلے میچ میں آمنے سامنے آئیں گی ۔دونوں ٹیمیں پہلی بار پاکستانی سرزمین پر ٹی ٹونٹی سیریز کھیلیں گے، پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات 9بجے شروع ہوگا۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سیریز کے لیے بھرپور تیاری کی ہے۔ کیوی کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں کئی میچ ونرز ہیں۔ کیویز کو بہترین پیسرز اوراسپنرز کا سامنا کرنا ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More