براؤزنگ ٹیگ

#panshion

پنجاب کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا ،تنخواہوں میں 25پنشن میں 15فیصد اضافہ متوقع

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب کے مالی سال 25-2024 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے وفاق کی طرز پر بجٹ میں اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 اور پنشن میں15 فیصد اضافے کی تجویز ہے جبکہ مزدور کی کم از کم اجرت37 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان بجٹ پیش کریں گے، محکمہ خزانہ پنجاب کو 3700 ارب وفاق سے این ایف سی…

بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت کا آئندہ مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے پندرہ فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں دس فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ قومی خزانے پر پنشن کا بوجھ کم کرنے کیلئے پنشن اصلاحات متعارف کروائے جانے کا بھی امکان ہے۔ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ(ای او بی آئی) میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اگلے مالی سال کے بجٹ آئی ایم ایف شرائط اور مہنگائی سمیت دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملازمین کی…

65 سال عمرکی حد ختم، 20 لاکھ تنخواہ پرنئی تعیناتیوں کی راہ ہموار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ نے اہم تعیناتیوں میں 65 سال تک عمر کی حد ختم کر دی جس سے ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی۔ وفاقی کابینہ نے تعیناتیوں میں پی ٹی آئی دور حکومت کی پالیسی میں ترامیم کرتے ہوئے اہم تعیناتیوں میں 65 سال تک عمرکی حدختم کر دی۔ترامیم کے لیے وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی، کابینہ نے سپیشل پروفیشنل پے سکیلز پالیسی 2019 میں ترامیم کی منظوری دی۔ تعیناتیوں کے لیے 65 سال تک عمرکی شرط ختم کر دی گئی ہے، سپیشل…

حکومت کی مکمل توجہ پنشن اصلاحات اور اداروں کی نجکاری پر ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی مکمل توجہ پنشن اصلاحات اور اداروں کی نجکاری پر ہے۔ وزیراعظم نے یہ ہدایت اپنی زیرِ صدارت اقتصادی شعبے کی اصلاحات پر اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر کی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، ڈاکٹر مصدق ملک، احسن اقبال، ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو محصولات، مالی خسارے، زرمبادلہ کے ذخائر، ترسیلاتِ زر اور کرنٹ اکاونٹ کے بارے تفصیلی…

عالمی بینک کا پاکستان سے بجلی اور گیس کی قیمت میں اضافے، پینشن اصلاحات کا مطالبہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) عالمی بینک نے پاکستان سے بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے اور پینشن اصلاحات کا مطالبہ کردیا۔ عالمی بینک نے پاکستان ڈویلپمنٹ اپڈیٹ میں پنشن اصلاحات پر وفاقی اور صوبائی پبلک سیکٹر کی پنشن سے پیدا ہونے والے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لئے فوری طور پر اصلاحات متعارف کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پینشن اصلاحات کے منصوبے کو تیار کرکے اسے نافذ کرنے کے لیے ابتدائی اقدامات کیے جائیں تاکہ طویل مدت کےلیے مالی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ پبلک سیکڑ کے معاوضے کو معقول…

سندھ کا 2100 ارب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

کراچی(پاک ترک نیوز) صوبہ سندھ کا 2100ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔بجٹ سندھ اسمبلی میں آج دوپہر 3 بجے پیش کیا جائے گا۔ آئندہ مالی سال 24-2023 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 سے 40 فیصد اضافے کا امکان ہے، ترقیاتی بجٹ میں کراچی کے لیے غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں کے لیے 100 ارب روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔ترقیاتی بجٹ کے لیے 410 ارب روپے مقرر کیے گئے۔مراد علی شاہ نے بجٹ کی منظوری کے لیے سندھ کابینہ کا اجلاس آج صبح 11 بجے طلب کرلیا ہے۔ ترقیاتی بجٹ کا فوکس 2022…

صوبہ پنجاب کےنئے مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

لاہور(پاک ترک نیوز) صوبہ پنجاب کے نئے مالی سال 2022-23 کیلئے 3226 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا. سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فی صد اضافہ، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 5 فی صد اضافے کی تجویز ہے۔ مقامی حکومتوں کے لئے 528 ارب روپے، ترقیاتی اخراجات کے لئے 685 ارب روپے، تنخواہوں کے لئے 435 ارب روپے ، پینشن کے لئے 312 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر چوہدری پرویز الہی کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ہوگا۔ صوبائی وزیر سردار اویس لغاری آئندہ مالی سال کا 3226…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More