براؤزنگ ٹیگ

#pcb

فٹنس و ٹریننگ کیمپ، کرکٹرز آج رپورٹ کریں گے

کراچی(پاکت رک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے تحت پری سیزن فٹنس و فیلڈنگ کیمپ اور دورہ آسٹریلیا کے لیے کرکٹرز آج شب مقامی ہوٹل میں جمع ہوں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل ہائی پر فارمنس سینٹر پرشیڈول کیمپ میں طلب کردہ 24 کرکٹرز منگل کی صبح سے کیمپ کمانڈینٹ محمد مسرور کی زیر نگرانی عملی تربیت شروع کریں گے، اگلے ہفتہ مزید ایک کھلاڑی کی شمولیت بعد کیمپ کے شرکاء کی تعداد 25 ہوجائے گی۔ 15 رکنی پاکستان شاہینز اسکواڈ 8 سے 13 جولائی تک تربیتی کیمپ میں ڈارون آسٹریلیا کے دورے کی تیاری کرے…

وسیم اکرم نے ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد نئے کپتان کی پیش گوئی کردی

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان کی کپتانی کے لیے امیدوار کی پیش گوئی کر دی۔ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اندر مسلسل تنقید اور سیاسی ہلچل کو بڑی رکاوٹ قرار دیدیا۔ ایک انٹرویو میں وسیم اکرم نے T20 ورلڈ کپ 2024 سے قبل شاہین آفریدی کو کپتان کے عہدے سے ہٹائے جانے اور پی سی بی کی قیادت میں متواتر تبدیلیوں سے متعلق حالیہ تنازعات کا ذکر کیا۔ وسیم نے کہا کہ ایک سال میں تین چیئرمین…

بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ کا الزام، پی سی بی نے خاموشی توڑ دی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم وائٹ بال کے کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں پر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران میچ فکسنگ کے الزامات پرپاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )نے خاموشی توڑ دی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف سپاٹ فکسنگ اور میچ فکسنگ کے الزامات سامنے آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایسے دعوے کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ ’ثبوت‘ کے ساتھ سامنے آئیں۔ بورڈ نے یہ بھی کہا کہ اگر بغیر ثبوت کے کوئی الزام لگایا گیا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پی سی بی کا بیان سرکاری نہیں تھا…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی کا امکان ہے۔ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مایوس کن مہم کے تناظر میں پی سی بی کی سات رکنی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ اگرچہ پی سی بی اس بات کا جائزہ لینے کے لیے جائزہ لے گا کہ پاکستان کے لیے کیا غلط ہوا، لیکن یہ سمجھا جاتا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے کاموں کو ہموار کرنا بورڈ کی اولین ترجیح ہے۔ سلیکشن کمیٹی میں لوگوں کی تعداد کم ہو جائے گی، پی سی بی بھی کسی سرکاری سربراہ یا…

ناقص پرفارمنس؛ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس سے تنزلی کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں پر بجلی گرانے کا فیصلہ کرلیا۔ ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پرفارمنس نہ دینے والے کھلاڑیوں کی تنزلی ہوگی جبکہ کئی بڑے ناموں کو ڈراپ کرنے کے علاوہ سینٹرل کنٹریکٹ سے ہاتھ دھونا بھی پڑسکتا ہے، گزشتہ برس یکم جولائی سے 3 برس کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا تاہم اب ٹی20 ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی کی وجہ…

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا مسودہ منظوری کے لیے آئی سی سی کو ارسال

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا مسودہ منظوری کے لیے آئی سی سی کو بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ سال ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول حتمی منظوری کے لیے آئی سی سی کو بھیج دیا ہے۔ ڈرافٹ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں کل 15 میچ ہوں گے اور بھارت اپنے تمام میچ لاہور میں کھیلے گا۔ فائنل سمیت سات میچز لاہور میں ہوں گے۔ کراچی کا نیشنل…

اچھی طرح معلوم ٹیم میں کیا چل رہا تھا قوم جلد بڑی سرجری دیکھے گی، چیئرمین پی سی بی

لاہور(پاک ترک نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اچھی طرح معلوم ہے کہ ٹیم میں کیا چل رہا تھا اور ہارنے کی وجوہات کیا ہیں، قوم کرکٹ ٹیم سے ایسی مایوس کن کارکردگی کی توقع نہیں رکھتی تھی۔ میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ لگتا تھا کہ کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا، آج کی انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔آج کی شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی، پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب…

ٹی20 ورلڈکپ؛ پی سی بی نے پاکستانی ٹیم کیلئے ترانہ جاری کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کیلئے خصوصی ترانہ ریلیز کردیا۔ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستانی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کیلئے کرکٹ بورڈ نے ترانا ساڈی واری اوئے ریلیز کیا، جسے علی عظمت، عارف لوہار اور نہال نسیم نے گایا ہے۔ ترانہ پاکستانی شائقین کے جذبے اور امنگوں کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے جو ہر مشکل وقت میں ٹیم ساتھ کھڑے رہے جبکہ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ بھی جیت کا جشن منائیں۔…

ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کیلئے 15 لاکھ کا انعام

لاہور(پاک ترک نیوز) وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کو مسلسل دوسری بار ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر 15 لاکھ کا انعام دے دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی خصوصی دعوت پر وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کی، محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی اور کارکردگی کو سراہا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور 15 لاکھ روپے کا چیک دیا، چیئرمین پی سی بی نے وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی…

پاکستان کرکٹ ٹیم اس طرز کی کرکٹ کھیلے جو ان کے مطابق ہو،جیسن گلیسپی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریڈ بال کوچ جیسن گلیسپی کا کہناہے کہ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس طرز کی کرکٹ کھیلے جو ان کے مطابق ہو۔ایسی چیز بننے کی کوشش نہ کریں جو آپ نہیں ہیں۔ گلیسپی نے اپنی تقرری کے بعد اپنے پہلے ریمارکس میں انہوں نے متنبہ کیا کہ پاکستان کو محض آسٹریلیا یا کسی دوسری ٹیم کی تقلید نہیں کرنا چاہیے۔ "میرا فلسفہ ہے - ایسی چیز بننے کی کوشش نہ کریں جو آپ نہیں ہیں۔ انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ پر پی سی بی کے اندرونی میڈیا چینل کو بتایاکہ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ…

نیوزی لینڈ سے سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی20 میچز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ ناموں میں کپتان بابراعظم کے علاوہ افتخار احمد، عماد وسیم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عامر، محمد عرفان نیازی، محمد رضوان، محمد عامر، صائم ایوب، نسیم شاہ، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، اسامہ میر، عثمان خان اور زمان خان شامل ہیں۔ ریزو کھلاڑیوں میں وسیم جونئیر، حسیب اللہ خان، محمد علی، سلمان…

انٹرکالج رمضان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کامیاب رہا، اسے مزید توسیع دیں گے، محسن نقوی

لاہور(قیوم زاہد سے ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ انٹرکالج رمضان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کامیاب رہا، اسے مزید توسیع دیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے افتتاحی انٹر کالج رمضان ٹی ٹوئنٹی کپ کے کامیاب انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس ٹورنامنٹ کو آئندہ سال وسیع پیمانے پر منعقد کریں گے جس میں نئی ٹیموں، نئے مقامات اور نئے شہروں کا اضافہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت ہونے والا یہ پہلا انٹرکالج رمضان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ پیر کی شام…

جیسن گلیسپی ریڈ جبکہ گیری کرسٹن کو وائٹ بال کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے گیری کرسٹن کو پاکستان کی وائٹ اور جیسن گلیسپی کو ریڈ بال کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ پی سی بی کوچز کی تلاش کے لئے پہلے ہی اشتہار جاری کر چکا ہے، اشتہار میں 15 اپریل تک درخواستیں مانگیں گئی ہیں۔رسمی کارروائی پوری ہونے پر پی سی بی دونوں کوچز کی تعیناتی کا اعلان کرے گا، رسمی کارروائی 15 اپریل تک پوری ہو گی جس کے بعد پی سی بی باقاعدہ اعلان کرے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے…

پاکستان ریجن کے لیے ہوم سیریز کے سٹریمنگ حقوق میں 94 فیصد اضافہ

لاہور(قیوم زاہد سے ) پاکستان ریجن کیلئے ہوم سیریز کے اسٹریمنگ حقوق میں 94 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ تماشا اور ٹرانس گروپ FZE کے کنسورشیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ویسٹ انڈیز کے خلاف خواتین کی ہوم سیریز کے لیے لائیو اسٹریمنگ کے حقوق حاصل کرلیے ہیں ان میں مینز ٹیم کے پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور خواتین سیریز کے پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے شامل ہیں۔ پبلک بڈنگ کے عمل میں تماشا اور ٹرانس گروپ FZE کے علاوہ ARY گروپ، Tower Sports اور Tapmad نے بھی حصہ لیا تھا۔ ان حقوق میں صرف پاکستان…

شاہین آفریدی خود سے منسوب پی سی بی کے جعلی بیان سے سخت ناخوش

کراچی(پاک ترک نیوز) شاہین شاہ آفریدی خود سے منسوب پی سی بی کے جعلی بیان سے سخت ناخوش ہیں جب کہ انھوں نے سخت احتجاج بھی ریکارڈ کرایا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز شاہین کو کپتانی سے برطرف کر دیا تھا، انھیں اس بات پر رنج تھا کہ بغیر کسی ٹھوس وجہ سے ہٹایا گیا، اتوار کی شام شاہین اس وقت حیرت سے دنگ رہ گئے جب پی سی بی نے قیادت میں تبدیلی کی پریس ریلیز میں ان سے منسوب فرضی جملے بھی شائع کیے۔ شاہین نے فوری طور پر بورڈ سے رابطہ کرکے اس پر احتجاج کیا،وہ سوشل میڈیا پر اس کی تردید بھی کرنا چاہتے…

پی سی بی بابر اعظم کو پھر کپتان بنانے کیلئے تیار، اعلان آج متوقع

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے بابراعظم کو ایک بار پھر کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا۔اعلان آج متوقع ہے ۔ سلیکشن کمیٹی نے بھی بابر اعظم کو کپتان بنانے کی سفارش کی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کپتان کے حوالے سے باقاعدہ اعلان کاکول میں جاری قومی ٹیم کا فٹنس کیمپ ختم ہونے کے بعد کریں گے۔ واضح رہے بابر اعظم پہلے بھی 4 سال تک پاکستان کرکٹ ٹیم کی تینوں طرز میں کپتانی کر چکے ہیں، بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 71 ٹی 20 میں 42 جیتے اور 23 ہارے۔ شاہین آفریدی کے قریبی ذرائع کا…

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد نے ملاقات کی ۔ آئی سی سی کے وفد کی قیادت کرس ٹیٹلےChris Tetley کر رہے تھے۔آئی سی سی کے وفد کے دیگر ارکان میں سارہ ایگرڈ اور عون زیدی شامل تھے ۔ ملاقات میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کرانے کے انتظامات کے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی سی سی کے وفد نے کراچی۔ لاہور اور راولپنڈی کے سٹیڈیمز میں سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے ہر سطح پر فول…

پی سی بی انٹر کلب ون ڈے ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹر کلب ون ڈے ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے جو ملک کے 16 ریجنز میں اپریل میں منعقد ہوگا ۔ پی سی بی آئین 2014 کے تحت تمام رجسٹرڈ کرکٹ کلب ( فعال اور غیر فعال) اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ واضح رہے کہ 2023 کے انتخابات کے بعد جو تازہ ترین اسکروٹنی ہوئی ہے، وہ نوٹیفائیڈ لسٹ حتمی تصور کی جائے گی ۔ ا سکے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ نئے کلبوں کے لیے رجسٹریشن کا عمل بھی کھولے گا اور دلچسپی رکھنے والے کلب متعلقہ ڈسٹرکٹ/ زونل کرکٹ ایسوسی ایشن کے ماڈل آئین کے…

پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد مستعفی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )میں کمان کی تبدیلی کے بعد ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد مستعفی ہوگئے۔ بابر حامد نے اپنا استعفا کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی کو بجھوا دیا ہے۔ بابر حامد کو ذکا اشرف کے دور میں واپس لایا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ احسان مانی اور رمیز راجہ کے دور میں بھی پی سی بی میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ محسن نقوی کے چارج سنبھالنے کے بعد بورڈ میں بہت سی تبدیلیوں کی توقع کی جارہی تھی۔ دو روز قبل محسن نقوی نے تمام ڈائریکٹر سے ملاقات کرکے بریفنگ لی تھی اور بابر حامد سے…

پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا۔ ترجمان کرکٹ بورڈ کے مطابق موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا ہے، نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان آج متوقع ہے۔ نئی سلیکشن کمیٹی میں سابق کپتان اظہر علی اور عبدالرزاق کو شامل کئے جانے کا امکان ہے، کمیٹی کی سربراہی وہاب ریاض کے پاس ہی رہنے کی توقع ہے، نئی سلیکشن کمیٹی 3 سے 4 اراکین پر مشتمل ہو سکتی ہے۔ نئی سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کے انتخاب سے لے کر کپتان مقرر کرنے تک آزاد ہوگی، کمیٹی ٹیم کے انتخاب کے لئے میرٹ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More