لاہورسمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان
لاہور(پاک ترک نیوز) محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ لاہورسمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے لاہور اور پنجاب کے کچھ حصوں میں مزید بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق، بحیرہ عرب سے ہوائیں پاکستان کے وسطی اور جنوبی حصوں میں داخل ہوتی ہیں۔ ملک کے بالائی اور وسطی حصوں پر مغربی لہر غالب ہے۔