براؤزنگ ٹیگ

PDM

فضل الرحمان کے دھمکی آمیز بیان مزید انتشار پیدا کرینگے: شیخ رشید

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ بیچنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آٹے اور گھی کا قحط پڑنے والا ہے، مولانافضل الرحمٰن کے دھمکی آمیز بیان مزید انتشار پیدا کریں گے۔ سابق وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری اپنے بیان میں کہا کہ 3 روپے پیٹرول میں کمی اور 9 روپے ڈیزل میں اضافہ قوم کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے، حکمرانوں کے ذاتی کارخانے ٹھیک چل رہے ہیں، غریب کے گھر کا خانہ خراب ہو گیا ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا ہے…

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلہ اور چیف الیکشن کمشنر ،محاذ گرم

از ۔علی وقار پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کی غیر موجودگی میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمشنر کے خلاف قرار داد کثرت رائے سے منظور کر لی۔قرارداد کے مطابق الیکشن کمیشن غیر جانبدار نہیں رہا اس لئے وہ فوری مستعفی ہوں، دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے تحریک انصاف کی ممنوع فنڈنگ کا فیصلہ فوری سنانے کا مطالبہ بھی زور پکڑتا جا رہا ہے۔ سکندر سلطان راجا کو تعینات کرتے وقت ہم اکثر ٹیلی ویژن سکرینوں پر عمران خا ن کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کی تعریفوں کے پل باندھتے دیکھتے تھے اور ان کی شخصیت کو بھی…

ضمنی الیکشن کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ،شیخ رشید

لاہور (پاک ترک نیوز) سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں۔قرنطینہ والے بھی الیکشن مان گئے ہیں، صرف فضل الرحمن رہ گئے ہیں۔ ٹوئٹراکائونٹ پر شیخ رشید نے لکھا کہ بحران سری لنکا سے لبنان عراق اور اب پاکستان کی طرف آرہا ہے، ان ہی دنوں میں یورپ میں 4حکومتیں ختم ہو گئی ہیں۔اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ، نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر 250 کا، بجلی اور LPG میں…

ن لیگ شروع سے ہی عام انتخابات کے حق میں،اتحادیوں کی وجہ سے خاموش ہیں ،رانا ثنا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ شروع سے ہی عام انتخابات کے حق میں ہے لیکن اتحادیوں کی وجہ سے خاموش ہیں، کے پی اور پنجاب اسمبلی تحلیل ہوجائے تو عام انتخابات کرائے جا سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزير داخلہ رانا ثنا اللہ نے مسلم ليگ (ن) سمیت حکومت کی تمام سياسى جماعتوں کو تشویش ہے، تمام اتحادى جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ فارن فنڈنگ کا فيصلہ سنايا جائے، 300 سے زائد کمپنياں اس میں شامل ہیں جو اس ميں ملوث ہیں، جو حقائق ثابت ہو چکے ہیں…

اقتدار حمزہ کا ختم ہوا ہے اورمشتعل فضل الرحمٰن ہورہے ہیں:شیخ رشید

راولپنڈی(پاک ترک نیوز)سابق وفاقی وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اقتدار حمزہ کا ختم ہوا ہے اورمشتعل فضل الرحمٰن ہورہے ہیں۔2 ووٹوں کی حکومت کے لئے واحد راستہ نیا الیکشن رہ گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ لوگ مسائل میں مر رہے ہیں اورحکومت میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے۔( ن) لیگ واضح طور پر دو گروپوں میں تقسیم ہونے جارہی ہے، ایک اقتدار سے چمٹے رہنے اور دوسرا الیکشن میں جانے کا حامی ہے، پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس شرمندگی کا انبار ہوگا۔…

عوام اپنے مینڈیٹ کے تحفظ کے لئے آج احتجاج میں شریک ہوں، عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام اپنے مینڈیٹ کے تحفظ کے لئے آج احتجاج میں شریک ہوں۔ میں آج رات 9 بجے احتجاج سے خطاب کروں گا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ جرائم کے بادشاہ آصف زرداری اورشہبازشریف نے پہلے اپنی لوٹی گئی رقم سے این آراو 2 حاصل کیا اوراب پنجاب اسمبلی کے ارکان کوخریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی مثال سامنے رکھتے ہوئے عوام ان بدمعاشوں، ان کے سہولت کاروں اورالیکشن کمیشن کو پیغام…

ڈالر226کا ہونے کے باوجود آئی ایم ایف سے بیل آئوٹ معاہدہ نہیں ہوا : شیخ رشید

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 226 کے ڈالر کے ہونے کے باوجود آئی ایم ایف کے ساتھ ابھی بھی بیل آؤٹ معاہدہ طے نہیں پایا،سیاسی عدم استحکام معاشی قیامت کو جنم دے رہا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے مخدوش ملکی معاشی صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر نومبر میں عام انتخابات کے علاوہ کوئی حل نہیں۔ پھر کوئی بھی حکومت نہیں کر پائے گا۔ واضح رہے کہ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے سبب معاشی صورت حال بھی دگرگوں ہے، ڈالر کی قیمت روز…

ضمنی انتخابات میں شکست ،وزیراعظم کی زیرصدارت حکمراں اتحاد کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ضمنی انتخابات میں شکست ،وزیراعظم کی زیر صدارت حکمران اتحاد کا اجلاس آج ہو گا ۔ اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں ضمنی انتخابات میں شکست بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، وفاقی حکومت کے مستقبل کے حوالے سے اہم مشاورت بھی ہوگی۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی شرکت بھی متوقع ہے، اجلاس میں بڑے فیصلوں کا امکان ہے۔ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پراتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج ہو گا، وزیراعظم نے پی ڈی ایم قائدین کو لاہور میں اپنی رہائش گاہ پردعوت…

پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ آزاد اور منصفانہ انتخابات نہیں چاہتیں،عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز )سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ دونوں ہی ملک میں آزاد اور منصفانہ انتخابات نہیں چاہتیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ان الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کےذریعے پاکستان میں دھاندلی کے163 طریقوں میں سے 130 سےچھٹکارا پایا جاسکتاتھا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ پتن کی حالیہ رپورٹ نےایک مرتبہ پھرثابت کر دیا کہ شرمناک حدتک متعصب اور کنٹرولڈ الیکشن کمیشن کی طرح ان دو مجرم مافیا خاندانوں نے…

کیا عمران ریاض خان صحافی بھی ہیں؟

تحریر:سلمان احمد لالی یہ سوال سوشل میڈیا پر گزشتہ رات سے کچھ احباب تواتر سے دہرا رہے ہیںکہ عمران ریاض خان صحافی نہیں بلکہ یو ٹیوبر ہے یا پاکستان تحریک انصاف کا کارکن ہے۔ یہ بات کہنے والے افراد میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جنہیں عمران خان کے دور میں مشکلات ، صعوبتیں اور ریاستی جبر سہنا پڑا۔ انکی ٹویٹس پڑھ کر یہ احساس ہو ا جیسا انہیں عمران ریاض خان کی گرفتاری کی بہت خوشی ہے اور وہ اس نظریے سے ان خیالات کی ترویج فرما رہے ہیں کہ کہیں بطور صحافی عمران ریاض خان کے حق میں زیادہ آوازیں نہ اٹھنے لگیں۔…

سربراہ پی ڈی ایم فضل الرحمن کا بھی فوری انتخابات کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے بھی فوری انتخابات کا مطالبہ کردیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مصلحت کی بھی حد ہوتی ہے، اقتدار کو غیر ضروری لمبا کرنا جے یو آئی ف کا مؤقف نہیں۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اس کی امانت واپس کرنا ذمہ داری ہے، انتخابی نظام میں کوئی خامی ہے تو وقتی طور پر اصلاحات کی جائیں، موجودہ اسمبلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انتخابی اصلاحات کر لیں، نئی حکومت زیادہ سے زیادہ…

پاکستان کا سیاسی بحران :عمران خان اس دلدل میں کیسے پہنچے؟

تحریر:سلمان احمد لالی پاکستان کاسیاسی درجہ حرارت عروج پر ہے اور ملک کی تمام سیاسی جماعتیں جوڑ توڑ میں مصروف ہیں۔اپوزیشن اور حکومت کی جانب سے ایک دوسرے پر الزام تراشی اور بیان بازی کا سلسلہ بھی زور پکڑتا جارہا ہے۔مختلف حلقوں کی جانب سےدعویٰ کیا جارہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کہ جانا ٹھہر چکا ہےاور اپوزیشن کو پارلیمنٹ میں اچھی خاصی سپورٹ حاصل ہے۔ایک طرف مولانا فضل الرحمان کا دعویٰ ہے کہ متحدہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کامیابیوں کے آخری مراحل میں ہے جبکہ…

مولانا فضل الرحمان کی پی ڈی ایم کی سربراہی سے مستعفی ہونے کی دھمکی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت آج پی ڈی ایم کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کی اسلام آباد میں دھرنے کے بجائے ایک روزہ شو کرنے اور کارکنان کو جلسہ کے لیے فوری متحرک کرنے کی تجویز دے دی۔ ذرائع کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اسمبلیوں سے فوری استعفوں پر بضد رہے اور کہا کہ اسمبلیوں سے استعفے دے کرعوام کے ساتھ…

گیلانی کو شکست،بلاول بھٹو کا عدالت جانے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 7 ووٹ ناجائز طریقے سے مسترد کیے گئے اور یوسف گیلانی چیئرمین سینیٹ بن چکے ہیں۔ اسلام آباد میں یوسف رضا گیلانی اور رضا ربانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 'پی ڈی ایم نے قومی اسمبلی اور سینیٹ اور دونوں میں حکومت کو شکست دی، 7 ووٹ قانون کے مطابق اور درست کاسٹ ہوئے اور چیئرمین سینیٹ کا الیکشن عوام کی آنکھوں کے سامنے چوری کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 'جب ووٹر کی نیت ظاہر ہو چکی تو…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More