براؤزنگ ٹیگ

#perth

پرتھ ٹیسٹ؛ آسٹریلوی ٹیم 487 رنز پر آؤٹ، پاکستان نے 63رنز بنا لئے

پرتھ (پاک ترک نیوز) پرتھ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز چائے کے وقفے تک پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے خلاف بغیر کسی نقصان 63رنز بنالیے، آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 487 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی۔ پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے 346 رنز اور 5 وکٹوں کے نقصان سے اننگز کا آغاز کیا تاہم 141 کا اضافہ کرکے آسٹریلوی بیٹرز پویلین لوٹ گئے، کینگروز کی چھٹی وکٹ ایلکس کیری کی صورت میں گری جو 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، مچل اسٹارک 12، کپتان پیٹ کمنز 9،…

پرتھ ٹیسٹ :پہلے روز کے اختتام پر آسٹریلیا کے 5وکٹوں پر 346رنز

پرتھ (پاک ترک نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین جاری تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پہلے دن کے اختتام پر 346رنز بنا لئے اور اس کے پانچ کھلاڑی آئوٹ ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں جاری تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ آسٹریلیا نے پہلے دن کے اختتام پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر 346رنز بنا لئے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں ڈیوڈ وارنر164،عثمان خواجہ نے 41،ٹریوس ہیڈ نے 41،سمتھ 31جبکہ…

پرتھ ٹیسٹ، آسٹریلیا کی پراعتماد بلے بازی جاری

پرتھ (پاک ترک نیوز) پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف پراعتماد بلے بازی جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کےشہر پرتھ میں جاری تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ چائے کے وقفے کے بعد آسٹریلیا نے 2وکٹوں کے نقصان پر 222رنز بنا لئے ۔ ڈیوڈ وارنر 116جبکہ سٹیو سمتھ 28رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے پہلے آئوٹ ہونیوالے کھلاڑی عثمان خواجہ تھے جنہوں نے 41رنز بنا ئے تھے…

پرتھ ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان ،عامر جمال اور خرم شہزاد ڈیبیوکریں گے

پرتھ (پاک ترک نیوز) پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میچ کیلئے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔عامر جمال اور خرم شہزاد ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل پرتھ کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے پرتھ ٹیسٹ کیلئے 11 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔پلئینگ الیون میں شامل دو نوجوان کرکٹر آسٹریلیا کے خلاف میچ میں عامر جمال اور خرم شہزاد ڈیبیو کریں گے۔ قیادت شان مسعود کے سپرد ہوگی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق،…

آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا منفرد انداز

پرتھ (پاک ترک نیوز) آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منفرد انداز اختیار کر لیا ۔ آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے پہلے ٹیسٹ میچ سے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں منفرد طریقے سے آواز اٹھائی۔ اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے اپنے جوتوں پر فلسطینی عوام سے ہمدردی کے نعرے لکھے تھے۔ عثمان خواجہ کے جوتوں پر ’آزادی سب کا حق ہے‘ اور ’تمام زندگیاں برابر ہیں‘ کے نعرے درج تھے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر یہی جوتے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے دن…

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے چیلنج کے لیے تیار ہیں ،محمد حفیظ

پرتھ(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے چیلنج کے لیے تیار ہے۔ ہم یہاں مقابلہ کرنے نہیں بلکہ آسٹریلیا کو ہرانے کی سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔ محمد حفیظ نے پرتھ میں پاکستان ٹیم کی پریکٹس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی یہ ٹیم اس ٹیسٹ فارمیٹ میں سیٹ ہوچکی ہے اور اس نے اپنے ملک کے لیے نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔ حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ یہ ٹیم چیلنج قبول کرنے کے لیے پرجوش ہے اور آسٹریلیا میں اچھا کھیلنا ان…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، آسٹریلیا کو سری لنکا کا چیلنج درپیش

پرتھ(پاک ترک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں دفاعی چیمئپن آسٹریلیا اور سری لنکا میں آج جوڑ پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12مرحلے میں آج ایک ہی میچ کھیلا جائے گا ۔دفاعی چیمئپن آسٹریلیا اور سری لنکا آج پرتھ میں مد مقابل آئیں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام چار بجے شروع ہو گا۔سری لنکا جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کا خواہشمند ہے جبکہ دفاعی چیمئپن آسٹریلیا میگا ایونٹ میں پہلی فتح کا متلاشی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More