براؤزنگ ٹیگ

#pervazelahi

پرویز الہی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے سرکاری ٹھیکوں میں رشوت وصولی کیس میں پرویز الہی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں نیب حکام کے حوالے کردیا۔ صدر پی ٹی آئی پرویز الہی کو نیب کی احتساب عدالت پیش کردیا گیا۔ جج زبیر شہزاد کیانی کے روبرو سماعت ہوئی۔ پرویز الہیٰ کے وکیل امجد پرویز نے اپنے موکل سے مشاورت کی اجازت طلب کی۔ امجد پرویز نے کہا کہ دلائل سے پہلے اپنے کلائنٹ سے پانچ منٹ بات کرنا چاہتا ہوں جس پر عدالت نے وکیل کو پرویز الہی سے مشاورت کی اجازت دے دی۔ نیب پراسکیوٹر وارث…

پرویز الہٰی اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی نظری بندی کے احکامات کی مدت ختم ہونے پر انہیں اڈیالہ جیل سے رہا گیا جبکہ رہا ہوتے ہی نیب کیس میں دوبارہ گرفتاری ڈال دی گئی۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے نظری بندی کے…

مونس الہی کو ایف آئی اے لاہور نے طلب کرلیا

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کو ایف آئی اے لاہور نے طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے مطابق سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کو 8 اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے ٹرانسفر ہوئے، جس پر انکوائری کیلئے انہیں پیر کے روز ایف آئی اے ٹمپل روڈ آفس میں طلب کیا گیا ہے، پیش نہ ہونے کی صورت میں مونس الہٰی کو یکطرفہ کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا گیا۔ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹس پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مونس الہٰی کو ذاتی…

پرویز الہٰی کے گھر چھاپے اور حامیوں کا اغوا حکومت کی ننگی فسطائیت ہے: عمران خان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گجرات میں چودھری پرویز الہٰی کی رہائشگاہ پر پولیس کے پے در پے چھاپوں، ان کے حامیوں کے اغواء اور بلا جواز گرفتاریاں امپورٹڈ حکومت اور اس کے سرپرستوں کی جانب سے ہمارے حامیوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے روا رکھی جانے والی ننگی فسطائیت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ محض یاد دہانی کیلئےعرض ہے کہ ہمارے دور میں شریفوں کے خلاف ہونے والی کارروائیاں اور گرفتاریاں…

نواز شریف اور مریم نواز پرویز الٰہی کی کامیابی پر پارٹی کی صوبائی قیادت پر برہم

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے اعتماد کے ووٹ لینے میں کامیاب ہونے پر پارٹی کی صوبائی قیادت پر شدید برہم ہیں۔نواز شریف نے معاملے پر فوری رپورٹ طلب کر لی۔ نواز شریف نے استفسار کیا کہ پارٹی قیادت کو آگاہ کیا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے کم از کم 7 ناراض اراکین پی ڈی ایم سے رابطوں میں ہیں، ناراض اراکین کیسے ووٹنگ کے لئے پہنچ گئے، انہیں مینیج کیوں نہیں کیا جا سکا۔ رانا ثناء اللہ نے نواز شریف اور مریم…

گورنر نے ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم واپس لے لیا ،پرویز الٰہی وزیراعلی تسلیم

لاہور(پاک ترک نیوز) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اعتماد کا ووٹ تسلیم کرلیا ۔پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ پنجاب تسلیم کرتے ہوئے ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم بھی واپس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے اعتماد کےووٹ سے متعلق درخواست نمٹادی گئی۔گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹی کرنے کا حکم واپس لے لیا۔ گورنر کے وکیل منصور عثمان کی جانب سے لاہورہائیکورٹ میں دلائل دیئے گئے کہ گورنر سے رابط ہو گیا ہے ،انہوں نے اعتماد کے ووٹ کی تصدیق کردی ہے۔ وکیل نے بتایا کہ گورنر پنجاب نے…

مجلس وحدت مسلمین کا وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) مجلس وحدت المسلمین پاکستان کی ایم پی اے سیدہ زہرہ نقوی نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان مجلس وحدت المسلمین پاکستان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر ایم ڈبلیوایم پولیٹیکل کونسل نے مشاورت کے بعد اہم فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان ایم ڈبلیوایم کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے بعض اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور ایم ڈبلیوایم کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی وزیر…

آئینی طور پر چودھری پرویزالٰہی وزیر اعلیٰ نہیں رہے،رانا ثنا

لاہور( پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آئینی طور پر چودھری پرویز اٰلہٰی وزیر اعلی پنجاب نہیں رہے ،گورنر کی جانب سے انہیں آج ہی ڈی نوٹیفائی کیا جانا چاہئے ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پرویزالہٰی اب آئینی طور پر وزیراعلیٰ پنجاب نہیں۔گورنر کی جانب سے ڈی نوٹیفائی آج جاری ہونا چاہیے۔گورنر کی طرف سے نوٹیفکیشن ایک رسمی کارروائی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ہنگامہ برپا کرنا چاہتی ہے۔ چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب اپنی ذمہ…

سپیکر نے گورنر کی ایڈوائس پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے سے انکار کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر کی ایڈوائس پر اجلاس بلانے سے انکار کردیا جس کے بعد صوبے میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ گورنر پنجاب کی جانب سے اعتماد کے ووٹ کے لیے 2 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ کے جواب میں سپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی 2 صفحات کی رولنگ جاری کردی جس میں انہوں نے گورنر کی جانب سے اجلاس بلائے جانے کا عمل غیر آئینی قرار دیا۔ واضح رہے کہ اسمبلی اجلاس نہ ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن نے آج پنجاب اسمبلی آنے اور احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔ دوسری جانب اسمبلی…

مسلم لیگ ن کا وزیراعلی اور سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن نے وزیراعلی اور سپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ۔پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے آج وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔لیگی اراکین پنجاب اسمبلی اب سے کچھ دیر بعد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں وزیراعلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائیں گے۔ مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لئے حکمت عملی بنا لی۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے…

ترکیہ کی حکومت نے عمران خان کو اپنے ملک میں علاج کی پیشکش کی،شاہ محمود

لاہور (پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ترکیہ کی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو اپنے ملک میں علاج کی پیشکش کی ہے جس کیلئے ان کے شکرگزار ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ان ممالک کا شکر گزار ہوں جنہوں ںے عمران خان کی خیریت دریافت کی، ترکیہ کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے انہوں نے پیشکش کی ہے کہ اگر عمران خان علاج کے لیے ترکیہ آنا چاہتے تو انہیں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ…

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے 5نئے اضلاع بنانے کی منظوری دیدی

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے صوبے میں انتظامی لحاظ سے 5 نئے اضلاع بنانے کا منظوری دے دی۔نئے اضلاع میں مری،تونسہ شریف، وزیرآباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے پنجاب میں نئے اضلاع پر بریفنگ دی، جس پر وزیراعلیٰ نے تونسہ شریف، مری، وزیرآباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو کو نئے اضلاع بنانے کی منظوری دے دی۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ 2005میں تونسہ جبکہ 2018میں تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان کیا تھا،نئے اضلاع بننے سے…

عمران خان سے وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کی بنی گالا میں ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اورچیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بنی گالا میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے بنی گالا پہنچ گئے ۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ دوسری جانب بنی گالا کے باہر چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے پیش نظر…

لیگی رہنما عطاء تارڑ کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور میں سابق صوبائی وزیر عطاء تارڑ کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا مگر لیگی رہنما ہاتھ نہ آئے۔چھاپے کے دوران کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا جبکہ عطاء تارڑ کو تفتیش کیلئے حاضر ہونے کا نوٹس دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق لیگی رہنما عطا تارڑ کے گھر 25مئی کے حوالے سے جی او آر ون لاہورمیں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا، عطا تارڑ گھر پر موجود نہیں تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے 25 مئی کو تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے، 25 مئی کو پی ٹی آئی کا لانگ…

وفاقی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل ہے،پرویز الٰہی

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل ہے۔موجودہ وفاقی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کیا۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے مسلم لیگ ق سکاٹ لینڈ کے صدر شبیر شاہ نے ملاقات کی اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مونس الہی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا، افسوس کا مقام ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت نے اوورسیز…

سیلاب متاثرین کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،پرویز الٰہی

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعلی پنجاب نے راجن پور، روجھان اور تونسہ میں سیلاب کے پیش نظر امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔سیلاب زدہ علاقوں کا آبیانہ، زرعی انکم ٹیکس سمیت سرکاری واجبات اور قرض معاف کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویرالٰہی نے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس بھی لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔…

عمران خان آج لاہور آئیں گے ،وزیراعلی پنجاب سے کابینہ کی تشکیل پر مشاورت ہو گی

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج لاہور آئیں گے ۔چیئرمین پی ٹی آئی آج وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کریں گے ملاقات میں صوبے کے امور پر بریفنگ لیں گے، عمران خان پنجاب کابینہ کی تشکیل پر بھی وزیراعلی پرویز الہی سے مشاورت کریں گے۔ عمران خان کے دورہ لاہور کے دوران اہم اقدامات کی منظوری کے لئے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے پہلے ہی ترجیحات کے تعین کے لئے اہم اجلاس طلب کر لئے ہیں۔ عمران خان اور پرو یز الہی سے ارکان اسمبلی بھی ملاقات…

سوچی پئے آں ہن کی کرئیے

سہیل شہریار گذشتہ روز کے عدالتی فیصلے کے بعد دوستوں کی محفل میں ملکی کے مجموعی حالات ، ملکی معیشت اور ملک کے مستقبل کے بارے میں گرما گرم بحث جاری تھی ۔ اس بات پر سبھی کا اتفاق تھا کہ صورتحال دگر گوں تاہم اس خانہ خرابی کی نوعیت اور ذمہ داروں کے تعین کرنے میں منقسم رائے سامنے آرہی تھی ۔ چنانچہ جرنیلوں، ججوں اور سیاستدانوں سمیت سبھی کو ملک کی زبوں حالی کےلئے ذمہ دار قرار دیاجارہا تھا ۔جبکہ ہر بار نئے تھپڑ کے لئے اپنا منہ پیش کرنے والے پاکستانیوں کا کوئی نام نہیں لے رہا تھا۔اور آجا کر عوام کو…

حمزہ شہباز کا حلف کالعدم قرار، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے

اسلام آباد: (پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی جانب سے مسلم لیگ(ق) کے 10 ووٹ مسترد کرنے کی رولنگ رد کرتے ہوئے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار چودھری پرویز الہٰی کو نیا وزیراعلیٰ قرار دے دیا جبکہ حمزہ شہباز کی کابینہ تحلیل کر دی۔ فل کورٹ بنچ کے لیے اتحادی حکومت کی درخواست مسترد کرنے کے بعد سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس…

ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس ،فیصلہ ساڑھے سات بجے سنایا جائے گا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیخلاف پرویزالہی کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ شا م ساڑھے سات بجے سنایا جائے گا۔ اس سے قبل سپریم کورٹ میں ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیخلاف پرویز الہی کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی تھی ۔ عدالت نے اس پر فیصلہ محفوظ کرلیا جسے شام پونے چھ بجے سنایا جانا تھا تاہم اس میں تاخیر ہوئی ہے اور اب فیصلہ شام ساڑھے سات بجے سنایا جائے گا۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس کی سماعت کی۔…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More