براؤزنگ ٹیگ

#pervazelahi

شکست تسلیم کرلی توپھربولیاں کیوں لگوارہےہیں،شاہ محمود قریشی

ملتان (پاک ترک نیوز) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم نے پرویزالہٰی کے ساتھ مل کرچلنا ہے۔ سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پلان کے تحت ہماری حکومت کوگرایا گیا۔ہمیں عددی اکثریت حاصل ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ممبران کے حوصلے اورجذبے کودیکھ کرخوشی ہوئی۔مریم نوازنے کھلے دل سے شکست کوتسلیم کیا انہوں نے کہا کہ شکست تسلیم کرلی توپھربولیاں کیوں لگوارہےہیں۔پنجاب کے عوام نے اپنا فیصلہ سنادیاہے۔

رانا ثناء کی 5 ایم پی ایز کوغائب کرنے کی دھمکی سیاسی غنڈہ گردی ہے: شیخ رشید

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی 5 ارکان اسمبلی کو غائب کرنے کی دھمکی سیاسی غنڈہ گردی ہے۔ارکان اسمبلی کو اٹھایا جانا اورخرید وفروخت جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گی۔ شیخ رشید نے کہاہے کہ رانا ثناء اللہ کی 5 ارکان اسمبلی کو غائب کرنے کی دھمکی سیاسی غنڈہ گردی کا ثبوت ہے، چوہدری پرویز الہٰی نئے وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈالر 218 روپے کا ہوگیا، معیشت تباہ حال ہے لیکن کسی کو فکر…

تحریک انصاف کے 5نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے پی ٹی آی کے نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی سے حلف لیا، خواتین نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نے حلف اٹھایا۔اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق اور سیموئیل یعقوب نے حلف اٹھایا ہے۔ حلف اٹھانے والے اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ارکان کا…

پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30فیصد اضافے کی منظوری دیدی

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔ پنشن میں بھی 15فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فی صد اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے مالی سال 2022-23 کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی ہے، جس کے مطابق صوبے میں وفاق کی طرز پر تمام ایڈہاک ریلیف تنخواہوں میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت 15 فی صد اضافی…

عمران سٹیبلشمٹ سے لڑائی کی بجائے سیاسی مخالفین کو ہٹ کریں ، پرویز الٰہی

لاہور(پاک ترک نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کے بجائے سیاسی مخالفین کو ہٹ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے پونے چار سالہ دورِ اقتدار میں خارجہ پالیسی کے محاذ پر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اُن کے تعلقات میں اُونچ نیچ آتی رہی اور معاملات حل بھی ہوتے رہے، کوشش ہے دونوں کے درمیان تعلقات بہتر ہوں، ہم عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے…

سپیکر پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16مئی تک ملتوی کردیا

لاہور(پا ک ترک نیوز) سپیکر چوہدری پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس عدم اعتماد کی کارروائی کے بغیر 16مئی تک ملتوی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی نے پولیس کی کارروائیوں کے بعد پنجاب اسمبلی کا آج طلب کردہ اجلاس 16 مئی تک ملتوی کر دیا، جس کا نوٹفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پنجاب پولیس نے آج صبح سیکرٹری کوارڈینیشن عنائت اللہ لک کو حراست میں لے لیا۔ سیکرٹری اسمبلی کو حراست میں لینے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد اسپیکر نے اہم مشاورت کی اور اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا۔…

وزیراعلی پنجاب کا انتخاب ،لاہور ہائیکورٹ محفوظ فیصلہ آج سنائے گی

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلی پنجاب کے انتخاب سے متعلق درخواست پر لاہور ہائیکورٹ آج محفوظ فیصلہ سنائے گی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ ہمیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب صاف اور شفاف کروانے ہیں تمام فریقین مشترکہ طور پر ووٹنگ کے لیے پریزائیڈنگ افسر مقرر کریں۔ درخواست حمزہ شہباز کی جانب سے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے دائر کی تھی۔درخواست میں سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور آئی جی پنجاب…

وزیراعظم عمران خان آج لاہور آئیں گے

لاہور ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے ۔ وزیراعظم سے عثمان بزدار اورپرویز الہی ملاقات کریں گے ۔ وزیراعظم عمران خان اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ افطاری بھی کریں گے ۔ افطاری کی تقریب گورنر ہائوس میں ہو گی۔وزیراعظم افطاری تقریب میں کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیراعظم سے ناراض اراکین کی ملاقات کا بھی امکان ہے ۔

عثمان بزدار مستعفی،وزیراعظم عمران خان نے پرویز الٰہی نیا وزیراعلی نامزدکردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے استعفی پیش کردیا جس کے بعد وزیراعظم ن ے پرویز الہی کو وزارت اعلی کیلئے نامزد کردیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد استعفیٰ پیش کیا ہے۔ چودھری پرویزالہیٰ نے وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی جس میں انہیں پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے پر راضی مندی ظاہر کی گئی۔ عثمان بزدار کے مستعفی ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے چودھری پرویزالہیٰ کو نئے وزیراعلیٰ کے لیے بھی نامزد کر…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More