براؤزنگ ٹیگ

#peshawar

درہ آدم خیل ، سیلابی پانی گھر میں داخل ، 11 افراد جاں بحق

پشاور(پاک ترک نیوز) پشاور کے علاقے درہ آدم خیل میں بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل ہو گیا، پانی میں ڈوبنے سے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ درہ آدم خیل کے علاقے پرانا بازی خیل میں بارش کا پانی گھر میں داخل ہوا، پانی گھر میں داخل ہونے سے تہہ خانے میں موجودایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق افراد گھرکے تہہ خانے میں سو رہےتھے کہ پانی داخل ہونے سے ہلاکتیں ہوئیں، 11 لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک بچی کی تلاش جاری ہے۔ تہہ خانے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں…

کرم ، جھڑپوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 43 ہو گئی ، فریقین جنگ بندی پر رضامند

کرم ایجنسی (پاک ترک نیوز) کرم میں 2 قبائل کے درمیان 5 روز سے جاری تصادم میں درجنوں ہلاکتوں کے بعد فریقین فائر بندی پر رضا مند ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ فریقین کے عمائدین فائربندی پر رضا مند ہو گئے جس کے بعد امن جرگہ کے ارکان مسلح قبائل کو مورچوں سے ہٹائیں گے۔ مسلح افراد کو ہٹانے کے بعد مورچوں پر سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ کرم میں 5 روز سے جاری جھڑپوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 43 ہو گئی جبکہ 166 افراد زخمی ہیں ، پاراچنار شہر پر بھی درجنوں میزائل فائر کیے…

خیبر پختونخوا حکومت کا9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

پشاور(پاک ترک نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ واضح رہے کہ صوبائی کابینہ کی جانب سے 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی منظوری دی گئی تھی جس کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی ہے۔ اس حوالے سے وزیر قانون کے پی کے آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کیلئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو خط بھیج دیا ہے، خط میں 9 مئی واقعات سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے قیام کی استدعا کی گئی ہے۔ ان…

پشاور: نوتھیہ میں خوفناک آتشزدگی، 30 دکانیں اور 40 کیبنز جل گئے

پشاور(پاک ترک نیوز) پشاور کے علاقے گلبرگ نوتھیہ ریلوے پٹڑی کے قریب دکانوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ سے 30 دکانیں اور 40 کیبن جل گئے جبکہ مالکان کے مطابق کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔فائر فائٹرز نے آگ پر 40 فیصد قابو پا لیا ہے، آپ پر قابو پانے کیلئے نوشہرہ اور ضلع خیبر سے بھی فائر وہیکلز طلب کر لی گئیں، 70 سے زائد ریسکیو ورکرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں، آگ اور دھوئیں سے 4 فائر فائٹرز کی حالت غیر ہوگئی۔ آگ لگنے کی وجوہات کا اب تک معلوم…

بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار

پشاور (پاک ترک نیوز) شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے۔ سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق بشام میں چینی انجینئرزپر خودکش حملےکی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں حملے میں ملوث 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، نیٹ ورک کے دیگر دہشتگردوں کی شناخت بھی کر لی گئی۔ یاد رہے 26 مارچ کو چینی انجینئرز کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا تھا، حملے میں 5 چینی انجینئرز ہلاک ہوئے تھے۔

ملک میں بار بار آئین توڑا جا رہا، ہم آخری حد تک جائینگے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

پشاور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک میں بار بار آئین کو توڑا جا رہا ہے۔ وزیراعلی خیبر پی کے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم آخری حد تک جائیں گے، پیچھے نہیں ہٹیں گے، غیرقانونی طور پر ارکان کو حلف نہیں لینے دیں گے، ملک میں بار بار آئین کو پامال کیا جا رہا ہے، پنجاب اور کے پی میں 90 روز میں الیکشن نہ کرا کر آئین کو توڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان نے غیر قانونی طور پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست دی، کے پی میں سینیٹ الیکشن ملتوی…

بشام خودکش حملےمیں ملوث10 سے زائد دہشتگرد اورسہولت کار گرفتار

پشاور(پاک ترک نیوز) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے بشام خودکش حملے میں ملوث 10سے زائد دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار کرلیے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث نیٹ ورک کاتعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے اور خودکش حملہ آورکاتعلق افغانستان سے ہے۔بارودسےبھری گاڑی چمن کےراستے ڈی آئی خان درہ زندہ پہنچائی گئی تھی،گاڑی شانگلہ کےقریب پٹرول پمپ پر 10دن کھڑی رہی، گاڑی10دن تک 500روپے فی دن کرائے پر پارک کی گئی تھی،گاڑی کونان کسٹم پیڈگاڑیوں کے سمگلرکےذریعے چکدرہ پہنچایا گیا۔ خودکش حملے کے…

پشاور ہائیکورٹ؛ مخصوص نشستوں پر حلف برداری روکنے کے حکم امتناع میں توسیع

پشاور (پاک ترک نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر حلف لینے سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کردی۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں پشاور ہائیکورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کےلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔ بابر اعوان ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ صدارتی الیکشن ہورہا ہے اور 93 سیٹوں والی پارٹی کو مخصوص نشستیں نہیں دی گئیں، جس جماعت کا صوبے میں ایک اسمبلی ممبر ہے اس کو دو مخصوص نشستیں ملی ہیں، الیکشن کمیشن نے گفٹ میں ان پارٹیوں کو مخصوص نشستیں…

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف پشاور پہنچ گئے

پشاور (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے ۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف گورنر ہاؤس آمد ہوئی،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار، خواجہ آصف، عطاء تارڑ، امیر مقام، مرتضی جاوید عباسی اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک بھی شریک تھے۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم کو حالیہ طوفانی بارشوں و برفباری کے نتیجے میں نقصانات اور جاری امداد و بحالی کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ بعد ازاں وزیرِ اعظم کی حالیہ طوفانی…

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ

پشاور (پاک ترک نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، جس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ شروع ہوچکی ہے۔ سپیکر مشتاق غنی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہے جہاں دو نو منتخب اراکین عبدالمنعم اور لئیق شاہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے تمام ممبران نے حلف اٹھالیا ہے ، گزشتہ روز 5 مخصوص نشستوں پرخواتین سمیت 116 نے حلف اٹھایا تھا، آج دو اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا جس کے بعد ارکان کی تعداد 118 ہوگئی ہے ۔ پہلے مرحلے میں سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا ،…

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس، نومنتخب ارکان آج حلف اٹھائیں گے

پشاور(پاک ترک نیوز) خیبرپختوانخوا کی نومنتخب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔ خیبرپی کے کی 12 ویں صوبائی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج ہوگا۔ نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔نو منتخب اسمبلی کے اجلاس کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور اسمبلی کے اطراف اور گیٹ پر سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کی گئی ہے۔ آج کے اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے 116 ارکان حلف اٹھائیں گے۔

پی ٹی آئی پر پارلیمانی سیاست کے دروازے بند ہو گئے

پشاور(پاک ترک نیوز) انتخابی نشان سے محروم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )پر پارلیمانی سیاست کے دروازے بند ہوگئے ہیں۔ الیکشن رولز 2017 کے رولز 94 کے مطابق آئندہ انتخابات میں آزاد امیدوار کامیابی کی صورت میں اسی سیاسی جماعت میں شامل ہوسکیں گے جسے الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان جاری کیا ہوا۔ رولز کے تحت تحریک انصاف کے آزاد امیدوار کامیابی کی صورت میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار نہیں کرسکیں گے۔ پی ٹی آئی کے سابق وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ رولز کے…

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے گھر پر حملہ، بیٹے اور بھتیجے پر تشدد

اسلام آباد(پاکترک نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے گھر پر حملہ ہوا ہے جس میں بیٹے پر تشدد کیا گیا، اطلاع ملنے پر بیرسٹر گوہر چیف جسٹس کی لائیو سماعت چھوڑ کر گھر روانہ ہوگئے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کی۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے دوران سماعت اطلاع ملنے پر روسٹرم پر آکر کہا کہ جناب چیف جسٹس صاحب میرے گھر میں حملہ ہوا ہے، فیملی پر تشدد کیا…

دہشتگردوں سے کوئی خوف نہیں، ہمت ہے تو سامنے آکر لڑیں: نگران وزیراعظم

پشاور(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بزدل دہشتگردوں کا کوئی خوف نہیں، اگر ان میں غیرت اور ہمت ہے تو سامنے آ کر لڑیں۔ پشاور میں خیبرپختونخوا پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے باہمت، غیرت مند اور باوفا جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ملک سعد، صفت غیور جیسے افسران خیبرپختونخوا پولیس کا اثاثہ ہیں، شہداء کی قربانیاں لازوال ہیں۔ نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حق کے راستے میں جان دینے والوں کا اعلیٰ مقام ہے، زندگی اور…

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

پشاور (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔ رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات اور مشاورت کے بعد ہائی کورٹ میں درخواست…

خیبر پی کے حکومت نے نکاح نامہ میں حلف ختم نبوت ﷺ لازمی قراردے دیا

پشاور (پاک ترک نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے مسلم فیملی لاز آرڈیننس میں ترامیم کردی ہیں،نکاح نامہ میں حلف ختم نبوتﷺ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے مسلم فیملی لاز آرڈیننس میں ترامیم کردیں، محکمہ لوکل گورنمنٹ خیبر پختونخوا نے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق ترمیم مسلم فیملی آرڈیننس کے سیریل نمبر 13 اور 25 میں ترمیم کر دی گئی ہے۔ نکاح نامہ میں کیش، منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی صورت میں حق مہر کی تفصیلات درج کرنا ہوں گی، نکاح نامہ میں حلف ختمِ نبوت بھی لازمی قرار دیا گیا۔ دولہا…

پی ٹی آئی کا بلے کا نشان واپس لینے کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

پشاور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد آج صبح تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے ممبران پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال تصدیق شدہ فیصلہ موصول نہیں ہوا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کا کہنا ہے کہ تصدیق شدہ فیصلہ ملتے ہی عدالت سے رجوع کریں…

جنوبی وزیرستان: زیرتعمیر تھانے پر فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق

جنوبی وزیرستان(پاک ترک نیوز) جنوبی وزیرستان میں زیر تعمیر تھانے پر فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کےمطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا دژہ غونڈے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زیر تعمیر پولیس تھانے میں کام کرنے والے 5 مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا،مزدوروں کا تعلق شکئی سے ہے۔ ڈی پی او جنوبی وزیرستان فرمان اللہ کا کہنا ہے کہ پولیس نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے،…

پشاور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو پی آئی انٹر پارٹی انتخاب اور انتخابی نشان کیس کا فیصلہ کل تک سنانے کا حکم

پشاور(پاک ترک نیوز) پشاور ہائی کورٹ نے انتخابی نشان اور پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں الیکشن کمیشن کو کل تک فیصلہ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جسٹس شکیل احمد نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے استفسار کیا کہ اپ نے آسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کیوں دائر نہیں کیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ خیبرپختونخوا ہمارے لئے پنجاب سے زیادہ محفوظ ہے وہاں لیڈرز نہیں جاسکتے۔…

خیبرپختونخوا ہمارے لئے پنجاب سے زیادہ محفوظ ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

پشاور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ہمارے لئے پنجاب سے زیادہ محفوظ ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ توقع ہے ملک کی 70 فیصد مقبولیت رکھنے والی جماعت کو الیکشن سے باہر نہیں رکھا جائے گا۔ ایسا ہوا تو انتخابات پر سوالیہ نشان ہوگا۔ حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری عدلیہ کی ہے۔ قبل ازیں پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس کی سماعت کی۔جسٹس شکیل احمد نے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More